I got over 50 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
Aryan Khan
Ik
30/05/2026
📢 بابر اعظم کو ملا بڑا ریلیف، آسٹریلیا کا ریویو ناکام! 🔥🇵🇰
پاکستان ہدف کے تعاقب میں مضبوط پوزیشن میں آگے بڑھ رہا ہے۔
اسکور:
پاکستان 118-2 (27.4 اوورز)
ہدف: 201 رنز
🚨 میچ کا اہم لمحہ:
آسٹریلیا نے بابر اعظم کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر ریویو لیا، لیکن ری پلے میں واضح ہوا کہ گیند بلے سے نہیں لگی اور بال ٹریکنگ میں "امپائرز کال" آنے کی وجہ سے میدان میں دیا گیا ناٹ آؤٹ کا فیصلہ برقرار رہا۔ 👏
قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے، اور اس وقت بابر اعظم کریز پر پاکستان کی امید بنے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کو وکٹ کی اشد ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے صرف ذمہ دارانہ بیٹنگ درکار ہے۔ 🇵🇰🔥
🌟 عرفات منہاس کی تاریخی 5 وکٹوں کے بعد اب پاکستانی بیٹرز فتح کو یقینی بنانے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
🤔 کیا بابر اعظم آخر تک کھیل کر پاکستان کو فتح دلائیں گے؟
22/05/2026
🚨 PAKISTAN TOUR OF ENGLAND IN 2027 🚨
- Pakistan will play a one-Test match against England before the WTC Final.
- A white-ball series against England is also scheduled. (Will Macpherson)
21/05/2026
🚨 رضوان ڈراپ؟ 🤯
جیو نیوز کے مطابق محمد رضوان کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ عثمان خان یا سعد بیگ کو موقع مل سکتا ہے 👀
میری نظر میں اگرچہ میں رضوان کا بڑا فین نہیں، لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ میں اس نے کئی بار مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالا ہے 💯
ہر فارمیٹ کو ایک جیسا نہیں دیکھا جاتا، T20 الگ چیز ہے مگر ODI اور Test میں رضوان ابھی بھی پاکستان کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہے 🔥
آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا رضوان کو ڈراپ کرنا صحیح فیصلہ ہوگا یا نہیں؟ 🤔🇵🇰
21/05/2026
جیسن رائے نے آخرکار انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے رویے پر خاموشی توڑ دی
جیسن رائے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سالوں تک انگلینڈ کے لیے کھیل کر ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، لیکن ورلڈ کپ کے بعد انہیں اچانک ٹیم سے الگ کر دیا گیا۔
ان کے مطابق انہیں کہا گیا تھا کہ “یہ اختتام نہیں ہے، آپ کو کال آئے گی” لیکن پھر ویسٹ انڈیز ٹور کے اسکواڈ کا اعلان سوشل میڈیا پر ہوا اور ان کا نام اس میں موجود ہی نہیں تھا۔ سب سے تکلیف دہ بات یہ تھی کہ کسی نے انہیں فون تک نہیں کیا۔
21/05/2026
🚨بری خبر! فوجی سیریز سے باہر🚨 ذرائع کے مطابق فوجی فخر زمان انجری کے باعث اسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ❤💕🔥
21/05/2026
🚨شائقینِ کرکٹ کے لیے شاندار خبر🚨 ذرائع کے مطابق 2027 ورلڈ کپ سے پہلے کرکٹ فینز کو ایک اور بڑا ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملے گا! رپورٹس کے مطابق 2027 ورلڈ کپ سے تقریباً ایک ماہ پہلے ایشیا کپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس بار ایشیا کپ ODI فارمیٹ میں ہوگا، تاکہ تمام ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کر سکیں۔ یعنی کرکٹ فینز کے لیے مسلسل سنسنی خیز مقابلے آنے والے ہیں 😍🔥
20/05/2026
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ Fakhar Zaman اور Saim Ayub دونوں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 🤕🇵🇰
دونوں کھلاڑی اس وقت ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں جبکہ PCB کی میڈیکل ٹیم ان کی ریکوری کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔ پاکستان کے لیے یہ بڑا نقصان مانا جا رہا ہے کیونکہ دونوں بیٹرز حالیہ عرصے میں ٹیم کے اہم پرفارمرز میں شامل رہے ہیں۔ ⏳
20/05/2026
وکرانت گپتا کا پاکستان کی شکست پر ردعمل:
بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہوم اور اوے دونوں سیریز میں بیک ٹو بیک شکست دے کر مکمل طور پر 'براؤن واش' (Brown washed) کر دیا ہے۔ پہلے انہوں نے پاکستان کو اسی کے گھر (راولپنڈی) میں 2-0 سے وائٹ واش کیا، اور اب اپنے ملک (ڈھاکہ اور سلہٹ) میں بھی 2-0 سے کلین سویپ کر دیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پاکستان کا اب تک کا سب سے نچلا درجہ (Lowest Point) ہو سکتا ہے۔ پاکستان، جو کبھی دنیا کے لیے تیز ترین اور خطرناک ترین فاسٹ بولنگ کا پاور ہاؤس مانا جاتا تھا، اب ٹیسٹ کرکٹ میں عام سے میڈیم پیسرز کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے، اور اصل پریشانی کی بات یہی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar
300