16/02/2026
کلاخیل سپورٹس کمپلیکس پر ہونے والے رمضان کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے اب تک 18 ٹیموں نے انٹری کنفرم کر لی
پہلا میچ پہلے رمضان کو کھیلا جائے گا
kala khel sports ground sarrey khwa
16/02/2026
کلاخیل سپورٹس کمپلیکس پر ہونے والے رمضان کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے اب تک 18 ٹیموں نے انٹری کنفرم کر لی
پہلا میچ پہلے رمضان کو کھیلا جائے گا
12/02/2026
پی ایس ایل 2026 کی ٹیمیں فائینل
کانٹے دار مقابلوں کی توقع
11/02/2026
پی ایس ایل 2026 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی لیسٹ
11/02/2026
محمد عامر کو پی ایس ایل 2026 کے لئے راولپنڈی نے 5 کروڑ 40 لاکھ میں خرید لیا
07/02/2026
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے دندان شکن مقابلے کے بعد پاکستان نے نیدر لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا
فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو شکست سے بچا لیا
پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ نے نام
سیالکوٹ سٹالئینز رکھ دیا
Sialkot سیالکوٹ
21/01/2026
انڈیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو رنز بنانا آسان نہ تھا- سعید انور نے 43 رنز کے لئے 66 گیندیں کھیلیں اور صرف تین چوکے لگا سکے- اعجاز احمد نے 67 رنز بنائے، تین چوکے اور ڈیپ مڈ وکٹ پر ایک لمبا چھکا بھی لگایا لیکن اننگ کو روانی تب ہی ملی جب کریز پر عبدالرزاق کی آمد ہوئی- 156 کے سکور پر چوتھی اور پانچویں وکٹ گری تو محمد یوسف کا ساتھ دینے عبدالرزاق آئے اور اس کے بعد اننگ کا مومینٹم بدلتا چلا گیا-
عبدالرزاق نے سری ناتھ کی سست گیند کو ایکسٹرا کور پر، پھر لانگ ان کی جانب اور پھر مڈ وکٹ پر باؤنڈریز لگائیں- دیباشش موہانتی کو ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکا، پھر سیدھا چوکا لگا کر نصف سنچری مکمل کی اور پھر ایک سیدھا چھکا- محمد یوسف نے عبدالرزاق کا اچھا ساتھ دیا اور 52 گیندوں پر 45 رنز بنائے لیکن عبدالرزاق نے 52 ہی گیندوں پر 70 رنز بنا کر پاکستان کو 262 تک پہنچا دیا-
انڈین ٹیم کو سچن ٹنڈولکر اور سوراوو گنگولی نے شاندار آغاز فراہم کیا تھا- وسیم اور شعیب اختر کا ابتدائی سپیل گزار لیا اور ثقلین مشتاق کو بھی اچھے سے سنبھال لیا اور مطلوبہ رن ریٹ بھی بڑھنے نہ دیا- پھر عبدالرزاق کی ایک گیند کو لیگ سائڈ پر موڑنے کی کوشش میں گنگولی نے کورز میں کیچ دے دیا اور وی وی ایس لکشمن معین خان کو کیچ دے گئے- راہول ڈریوڈ کی وکٹ وسیم اکرم نے حاصل کی لیکن 35 ویں اوور کے اختتام پر انڈیا کا سکور 177/3 تھا اور سچن ٹنڈولکر 93 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے-
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انڈین ٹیم کو ہدف 48 اوورز میں پورا کرنا تھا اور اب 78 گیندوں پر 86 مزید رنز درکار تھے لیکن 36 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر عبدالرزاق نے سچن ٹنڈولکر کو خوبصورتی سے بولڈ کرتے ہوئے میچ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا- عبدالرزاق کی وہ گیند آف سٹمپ پر گر کر سیدھی رہ گئی تھی اور سچن ٹنڈولکر کے بلے کے باہر کنارے سے بچتی ہوئی آف سٹمپ کے ٹاپ کو لے اڑی تھی- عبدالرزاق نے اس ٹورنامنٹ میں انڈیا کے خلاف تین میچز میں حصہ لیا اور تینوں بار سچن کی وکٹ حاصل کی تھی-
عبدالرزاق نے اس کے بعد انیل کمبلے اور سری ناتھ کو بھی بولڈ کیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے- عبدالرزاق نے اس ٹورنامنٹ میں 8 میچز کھیلے، 14 وکٹیں حاصل کیں جن میں تین بار سچن ٹنڈولکر کی وکٹ شامل تھی، 225 رنز بنائے جن میں ستر رنز کی اس اننگ کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف ایک 40 رنز کی اننگ بھی شامل تھی جس میں عبدالرزاق نے گلین میکگرا کے ایک اوور میں پانچ چوکے لگائے تھے- حیران کن طور پر انڈیا کے خلاف اس میچ میں وقار یونس نے صرف دو اوورز کئے تھے جن میں 19 رنز بنے تھے-
OnThisDay in 2000
17/01/2026
پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا بڑا عالمی ریکارڈ،فرسٹ کلاس کرکٹ میں دوسری اننگ میں40رنز کا ہدف بچا لیا گیا
پى ٹی وی کی ٹیم نے سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کو 37 رنز پر ڈھیر کر دیا
12/01/2026
لعل پور خان مرحوم کرکٹ ٹورنمنٹ کا مکمل شیڈول جاری
میچز مندرجہ ذیل تاریخوں پر کھیلا جائےگا
11/01/2026
11/01/2026
سری لنکا نے پاکستانی بولرز کا برا حال کر دیا
بارش سے متاثرہ میچ جو کہ 12 ،12 اوورز کا ہے سری لنکا نے پاکستان کو 161 رنز کا ہدف دے دیا
وسیم جونئیر نے 3 اوورز میں54 رنز دیئے جبکہ نسیم شاہ نے 3 اوورز میں 35 اور فہیم اشرف نے 1 اوور میں 19 رنز دے ڈالے
09/01/2026
لعل پور خان مرحوم کرکٹ ٹورنمنٹ میں آسٹریلیا کلاخیل نے انٹری کنفرم کر لی
Pa Editing na pohegam ,,