22/12/2025
آج گورنمنٹ پرائمری سکول حکیم آباد میں
کلاس KG سے لے کر کلاس 5th تک کے طلبہ و طالبات کا سالانہ نتیجہ باقاعدہ طور پر سنایا گیا۔
ماشاءاللہ ننھے بچوں کی محنت، اساتذہ کی بے لوث رہنمائی اور والدین کے بھرپور تعاون سے تعلیمی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔ یہ بچے ہمارے مستقبل کی امید ہیں، جن کی آنکھوں میں خواب اور دلوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ہے۔ ان کی ابتدائی کامیابیاں آنے والے روشن کل کی نوید ہیں۔
ننھے قدموں سے چلا ہے جو علم کا یہ سفر
کل یہی بچے بنائیں گے قوم کا مقدر
ہم تمام بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں علم، کردار اور کامیابیوں کی بلند منزلوں تک پہنچائے۔
— انتظامیہ
گورنمنٹ پرائمری سکول حکیم آباد
Date:22.12.2025
05/12/2025
جی پی ایس حکیم آباد میں سالانہ امتحان کا باقاعدہ آغاز ...
الحمدللہ! جی پی ایس حکیم آباد میں سالانہ امتحان نظم و ضبط اور سنجیدگی کے ماحول میں شروع ہو چکا ہے۔
طلبہ پوری محنت، توجہ اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے پیپرز میں مصروف ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ یہ امتحانی مرحلہ بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت، محنت اور اعتماد میں مزید اضافہ کرے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے علم، کوشش اور مستقبل میں بے شمار کامیابیاں عطا فرمائے۔
✨📖 آمین ✨
02/12/2025
پنجم کی الوداعی تقریب
گورنمنٹ پرائمری سکول حکیم آباد میں جماعت پنجم کے بچوں کے لیے الوداعی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
یہ پروگرام بچوں کی محنت، معصومیت اور ان کے روشن مستقبل کو سراہنے کے لیے ترتیب دیا گیا۔
بچوں نے اپنے سکول کی یادیں، محبتیں اور خوبصورت لمحات ہمارے ساتھ شیئر کیے۔
ہماری دعا ہے کہ یہ بچے آگے بھی اسی جذبے، اخلاق اور محنت کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔
اللہ تعالیٰ ان سب کے مستقبل کو روشن فرمائے۔
آمین
21/10/2025
A thrilling cricket match was played between Government Primary School Hakim abad and Government Primary School Batoro. Both teams showed great skill and sportsmanship, but Government Primary School Hakimabad won the match with an excellent performance. Shah Fahad from Hakimabad was named Man of the Match for his outstanding batting and bowling. Congratulations to the winning team for their wonderful victory! 🏏👏
19/08/2025
بارشوں سے ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت نے ونٹر زون کے بچوں کو 19 سے 25 اگست تک چھٹیاں دے دی ہیں، ان بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ تعطیلات کے دوران اپنے بچوں کو بتائیں کہ وہ اپنے سکول کا کام مکمل کرنے کی کوشش کریں۔
شکریہ
31/07/2025
Ex student of GPS Hakim Abad, Iqra Rasheed secured 1102 marks in grade 10th.
29/03/2025
Prize distribution among the position holders of GPS Hakim Abad.
Proud for those students who consistently work hard and stands among toppers in the class, to appreciate these students by the prizes motivates these students.
In the pictures we are looking students are feeling happy to receive prizes.
Annual result 2025.
28/03/2025
کل صبح30 8بجے انشااللہ گورنمنٹ پرائمری سکول حکیم آباد میں ریزلٹ فنکشن ہوگا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو بہترین کارکردگی پر انعامات دئے جائنگے۔
14/03/2025
اہم اطلاع برائے والدین
کل انشاء اللہ جی پی ایس حکیم آباد، میں KG سےلے کر 4th کلاس تک سالانہ امتحان کا آغاز ہو رہا ہے۔ برائے مہربانی اپنے بچوں کو مکمل تیاری کے ساتھ سکول بھیجیں، شکریہ!
08/08/2024
Ex-student of GPS Hakimabad 'Iqra Rasheed who secured first position in class 9th from Oxford Public School & College Mayar.
01/04/2024
گورنمنٹ پرائمری سکول حکیم آباد دیرلوئر
داخلے جاری ہیں۔
تمام اہلیان علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تعلیمی سال 2024۔25 کیلے نرسری تا پنجم داخلے جاری ہیں۔ لہذا اپنے بچوں کے داخلے بروقت یقینی بنائے۔
شکریہ