Tiger Cricket Club Pirmahal

Tiger Cricket Club Pirmahal IF YOU Play GOOD CRICKET,
A LOT OF BAD THINGS GET HIDDEN

30/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بہت پیارے بھائی علی راجپوت کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔

اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

نمازِ جنازہ: عصر کی نماز کے بعد 05:30 بجے
مقام: چک 680/21 گ ب

03/08/2026

PCB Official Announcement
*📢 اہم اطلاع - ٹرائلز منسوخی*

السلام وعلیکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شدید بارشوں کی وجہ سے *پی سی بی انٹر سکول ٹورنامنٹ 2026* کے جو ٹرائلز کل ہونے تھے وہ *منسوخ* کر دیے گئے ہیں۔

*ٹرائلز کا نیا شیڈول جلد ہی پی سی بی کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔* جیسے ہی نیا شیڈول آئے گا آپ کو فوراً آگاہ کر دیا جائے گا۔

تمام کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ اپڈیٹ کا انتظار کریں۔

شکریہ

*منجانب:*
*پی سی بی ہیڈ کوچ*
*زیشان بٹ*
*ٹوبہ ٹیک سنگھ*

03/08/2026

*📢 پی سی بی سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2026 - ٹرائلز کا اعلان*

السلام وعلیکم
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ *پی سی بی سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2026* کے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔

*گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پیرمحل کے ٹرائلز*
*تاریخ*: 4 اگست 2026 بروز منگل
*وقت*: صبح 10:00 بجے
*مقام*: ہیلی پیڈ گراؤنڈ پیرمحل

*نوٹ*: تمام طلبہ اپنے ساتھ *ب فارم کی کاپی* ضرور لائیں۔

وقت پر تشریف لائیں۔ شکریہ

✌🏻♥️🏏🐯
29/07/2026

✌🏻♥️🏏🐯

🇵🇰 آزادی کپ 2026 🏏انتظار کی گھڑیاں ختم…! 🔥18 اگست 2026 کو پیرمحل سپورٹس ایرینا میں الگیلان ٹائیگرز پیرمحل کے زیرِ انتظام...
26/07/2026

🇵🇰 آزادی کپ 2026 🏏

انتظار کی گھڑیاں ختم…! 🔥

18 اگست 2026 کو پیرمحل سپورٹس ایرینا میں الگیلان ٹائیگرز پیرمحل کے زیرِ انتظام ایک روزہ شاندار آزادی کپ 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

🏆 8 بہترین ٹیمیں
💰 پہلا انعام: 50,000 روپے بمعہ ٹرافی
🥈 دوسرا انعام: 30,000 روپے بمعہ ٹرافی

ایک ہی دن میں سنسنی خیز مقابلے، بہترین کرکٹ، شاندار ماحول اور بھرپور جوش و خروش آپ کے منتظر ہیں۔

تمام کرکٹ شائقین سے گزارش ہے کہ تشریف لائیں اور اس یادگار ایونٹ کا حصہ بنیں۔

📍 پیرمحل سپورٹس ایرینا
📅 18 اگست 2026

🏏 کھیلیں جذبے سے… جیتیں عزت سے۔ 🐯

🏟️✨ تاریخ ساز افتتاحی تقریب – پیرمحل اسپورٹس ایرینا ✨🏟️الحمدللہ! وہ لمحہ جس کا پیرمحل کے نوجوانوں اور اسپورٹس شائقین کو ...
13/06/2026

🏟️✨ تاریخ ساز افتتاحی تقریب – پیرمحل اسپورٹس ایرینا ✨🏟️

الحمدللہ! وہ لمحہ جس کا پیرمحل کے نوجوانوں اور اسپورٹس شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا، اب آ پہنچا ہے۔

الگیلان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پیرمحل اسپورٹس ایرینا کی شاندار افتتاحی تقریب 15 جون 2026 کو رات 8 بجے منعقد ہوگی۔

اس یادگار موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی

🌟 اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل جناب محمد زاہد اقبال صاحب
🌟 ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب عمر عباس میلہ صاحب
🌟چیئرمین الگیلان ویلفیئر سوسائٹی سید محمد علی گیلانی صاحب

تشریف لائیں گے اور نوجوانوں کے لیے قائم کیے گئے اس عظیم اسپورٹس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

⚽✨ افتتاحی تقریب کے بعد رات 8:30 بجے ایک شاندار آل پاکستان فلڈ لائٹ فٹبال میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے معروف اور باصلاحیت کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

📅 تاریخ: 15 جون 2026
🕗 وقت: رات 8:00 بجے
📍 مقام: Pirmahal Sports Arena, Near Ghareebabad School Pirmahal

ہم تمام اہلِ پیرمحل، اسپورٹس شائقین، نوجوانوں اور معزز شہریوں کو اس تاریخی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

آئیں اور پیرمحل میں اسپورٹس کے روشن مستقبل کا حصہ بنیں۔ 🏟️❤️

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔




عیدالاضحیٰ مبارک 🌙🐐اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے♥️
27/05/2026

عیدالاضحیٰ مبارک 🌙🐐
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے♥️

14/05/2026

الحمدللہ🏟️✨

سپورٹس ایرینا پیرمحل میں الگیلان ٹائیگرز پیرمحل کی جانب سے کرکٹ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے🏏🔥

🌅 صبح کی پریکٹس: 5:15 AM
🌆 شام کی پریکٹس: 5:30 PM

یہ گراؤنڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں محنت، ڈسپلن اور ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے✨

تمام کرکٹ سے محبت رکھنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید🤝
آئیں ایک مثبت، پرامن اور بہترین سپورٹس کلچر کا حصہ بنیں 🐯🏟️

📍 Address: Colony Road, Upper Colony Pirmahal
Near Ghareebabad School & Degree College
Opposite Iqbal Park 🌳

05/05/2026

ہم کھیکھا ذیل کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اور آج اپنے شہر اور تمام کرکٹ شائقین کے سامنے سچ واضح کرنا چاہتے ہیں۔

کھیکھا ذیل بورڈ کی جانب سے ہماری ٹیم اور ہمارے فخر علی راجپوت اور اویس وینس پر پابندی لگائی گئی ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی ہمیشہ پیرمحل کا نام روشن کرتے آئے ہیں اور شہر کا فخر ہیں۔

بورڈ کی طرف سے یہ جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ہم نے ان کے پسند کے ایک لڑکے کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر بورڈ کے خلاف آواز اٹھائی۔ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ہمارے لڑکے کو اجازت نہیں دی، لیکن ہم نے اس فیصلے کو قبول کیا اور اسی بورڈ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

ہم نے صرف اُن مسائل پر آواز اٹھائی جن میں واضح ناانصافیاں ہو رہی تھیں۔

* بورڈ سب ٹیموں کے ساتھ برابر سلوک نہیں کر رہا تھا۔
* کچھ مخصوص ٹیموں کو فائدہ دیا جا رہا تھا۔
* ہماری ٹیم کو کئی بار ٹورنامنٹس سے نکالا گیا، اور یہی رویہ دوسری ٹیموں کے ساتھ بھی اپنایا گیا۔
* ہمارے پاس ان تمام باتوں کے ثبوت موجود ہیں۔
* بورڈ ممبران گروپس میں انتہائی غیر پیشہ ورانہ انداز میں میسجز کرتے تھے، جن میں دھمکیاں بھی شامل تھیں۔
* ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے پاس کوئی اختیار نہیں، صرف بورڈ کا صدر فیصلہ کرتا ہے کہ کون سی ٹیم کھیلے گی اور کون سی نکالی جائے گی۔
* بورڈ کے قوانین اور فیصلوں پر ہمیں مزید بھی کئی اعتراضات تھے۔

جب ہم نے ان ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی تو جواب میں ہماری ٹیم اور علی بھائی، اویس بھائی پر پابندی لگا دی گئی۔

یہ صرف ہمارے خلاف نہیں بلکہ انصاف اور سپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف فیصلہ ہے۔
ہم اپنے حق اور عزت کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ہم ضلع ٹوبہ کی کرکٹ میں بین کلچر اور چودراہٹ کو ختم کرکے سانس لیں گے۔






Pirmahal Tigers Cricket Club 🐅🏏

الحمدللہ🤍ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ٹائیگر کرکٹ کلب پیرمحل اب باقاعدہ طور پر ال گیلان ویلفیئر...
20/04/2026

الحمدللہ🤍

ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ٹائیگر کرکٹ کلب پیرمحل اب باقاعدہ طور پر ال گیلان ویلفیئر سوسائٹی کا حصہ بن چکا ہے۔🤝

اب سے ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ تمام فلاحی کام اور خدمتِ انسانیت کے اقدامات ال گیلان ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ مل کر انجام دیے جائیں گے 💙

ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ال گیلان ویلفیئر سوسائٹی کے، بالخصوص سید علی گیلانی اور استاد یوسف (آل پاکستان سپانسر) کے
جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور کاوشوں سے پیرمحل کو ایک شاندار اسپورٹس اسٹیڈیم فراہم کیا۔🏟️

الحمدللہ، اس اسٹیڈیم میں کرکٹ گراؤنڈ اور فٹبال گراؤنڈ کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

اور ان شاء اللہ اسی مہینے اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا جائے گا ✨

Address

Pir Mahal
36300

Telephone

+923059501499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tiger Cricket Club Pirmahal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category