16/06/2021
Sial Volleyball Sports Club
all volleyball matches of all volleyball best players
16/06/2021
03/06/2021
والی بال کی دنیا کا وہ ہیرا جسے دنیا عامر خان بلوچ کے نام سے جانتی ہے اپنے عروج میں ہی والی بال کے میدانوں کو چھوڑ گیا
جن لوگوں نے عامر خان کا عروج دیکھا وہ کبھی نہیں کہیں گے کہ عامر سے زیادہ یا عامر کے ہم پلّا کوئی مردیمدان آیا
یہ ہماری آنکھوں نے دیکھا کے وہ سجیلا سا خوبصورت اور ہلکے پھلکے صحتمند جسم والا جوان والی بال کے گراؤنڈ کو کس طرح سمیٹ لیتا تھا 5 فٹ 11 انچ کی اونچائی گویا اللہ پاک نے اسے عطا اسی مقصد کے لیے کی تھی عموماً بیک پر کھیلتے ہوئے جب کامن بال نکلتی تھی تو بال پر وہ اس طرح جھپٹا کرتا تھا جیسے بال اس کی تابع ہو اور محسوس اس طرح ہوتا تھا کے عامر گیند کے نیچے موجود ہے کئی بار اس کی لگی ہوئے کامن بال مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو نظر نہیں آتی تھی وہ میدان میں بجلی کی طرح کونڈتا فرنٹ سے بیک تک اس کی دسترس میں پورا گراؤنڈ ہوتا تھا وہ اکثر لوکل کھلاڑیوں کے ساتھ پورے اوپن مخالف سیٹ کے ساتھ ٹکرا جاتا تھا اور نتیجہ عامر کی جیت کی صورت میں ہوتا تھا
اس انسان کو والی بال سے اتنا عشق تھا کے ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے کے باوجود اس نے محض چند روز ہی آرام کیا اور ڈاکٹرز کے روکنے کے باوجود گراؤنڈ میں پہنچ گیا اور یہی عشق اس کی جان لے گیا
خدا کی قسم کئی بار میں نے والی بال کے گراؤنڈ میں اس شخص کی آنکھوں میں آنسو دیکھے
شوٹنگ والی بال کو عروج پر لے کر وُہ انسان گیا اور
یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کے اگر عامر خان کے ساتھ وہ حادثہ پیش نہ آتا تو کئی نامور کھلاڑیوں کو وہ والی بال چھوڑ نے پر مجبور کر دیتا
ہماری دلّی دعا ہے کے اللّٰہ کریم ہمارے پیارے بھائی کو اپنے پیارے محبو ب کے صدقے جنت میں جگہ عطا فرمائے
Zaid mazhar
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Address
Punjab