Nadeem Shaheed Cricket Club

Nadeem Shaheed Cricket Club

Share

"Nadeem Shaheed Cricket Club 4GD Okara.

(Founded 2017)❣️
In memory of Mian Nadeem Tanveer Shaheed
Official Fb Page Of NSCC (4.gd) Okara 🫠
🏆 Proudly Announcing Our 8th Year As Champions! ❣️"
NSCC_THE_BRAND

19/02/2026

پہلا یومِ یکجہتی کشمیر و معرکۂ حق ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے کامیاب انعقاد اور ندیم شہید کرکٹ کلب کی شاندار جیت کی خوشی میں ٹورنامنٹ انتظامیہ کے اعزاز میں گزشتہ رات رینالہ خورد میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس شاندار ضیافت کی میزبانی فوجی کاشف امان نے کی۔

تقریب میں چیئرمین ندیم شہید کرکٹ کلب عمیر محمود، سابق صدر اسپورٹس یونین پروفیسر زاہد اقبال، نائب صدر اسپورٹس یونین رائے اسد، جنرل سیکرٹری اسپورٹس یونین شاہزیب سیف، جنرل سیکرٹری ندیم شہید کرکٹ کلب ڈاکٹر حذیفہ طاہر، کپتان ندیم شہید کرکٹ کلب عدیل بشیر، ماسٹر سلیم اللہ، مدثر ذکاء، افتخار امیر، رضوان باس سمیت اسپورٹس یونین اور ندیم شہید کرکٹ کلب کی میڈیا ٹیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے ایک بے مثال اور منظم ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے بالخصوص مدثر ذکاء کو سعودی عرب سے واپسی پر خوش آمدید کہا اور بیرونِ ملک رہتے ہوئے ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے دعائیں کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں شرکاء نے اس امر کا اعتراف کیا کہ میڈیا ٹیم نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا، اور موجودہ دور میں کسی بھی ایونٹ کی کامیابی میں میڈیا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے شاندار ضیافت کے اہتمام پر فوجی کاشف امان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر ندیم شہید کرکٹ کلب توصیف مظہر کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بہت جلد آل پنجاب ٹیپ بال اوپن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس حوالے سے جلد عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ شاندار ضیافت کے اہتمام پر فوجی کاشف امان کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔۔۔

18/02/2026

Happy Birthday Touseef Mazhar

15/02/2026
13/02/2026

میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جان ہو نثار

میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمائیہ تن
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
13 فروری (یوم شہادت) ندیم تنویر شہید پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران ندیم تنویر شہید کو سلامی دینے تشریف لائیں گے۔
مقام: قبرستان چک نمبر 4جی ڈی
وقت:صبح 9 بجے

Photos from Nadeem Shaheed Cricket Club's post 08/02/2026

🏆 فائنل میچ رپورٹ — یکجہتی کشمیر و معرکۂ حق ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 🏏
زیر اہتمام:اسپورٹس یونین 4 جی ڈی
فالکن کرکٹ کلب 4GD بمقابلہ ندیم شہید کرکٹ کلب 4GD
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فالکن کرکٹ کلب 4GD اور ندیم شہید کرکٹ کلب 4GD کے درمیان کھیلا گیا، جو شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک شاندار اور سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوا۔
فالکن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔
فالکن کی جانب سے بلال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ اسامہ اور سبھان نے بھی ٹیم کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔
ندیم شہید کرکٹ کلب کی جانب سے فیضان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مون اور اویس نے بھی اہم وکٹیں حاصل کر کے فالکن کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا۔
ہدف کے تعاقب میں ندیم شہید کرکٹ کلب نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 12.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔
ندیم شہید کلب کی طرف سے اویس نے لاجواب اننگز کھیلتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر 65 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

ان کے ساتھ احسان نے 27 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس شاندار کارکردگی کی بدولت ندیم شہید کرکٹ کلب 4GD نے فائنل میچ 7 وکٹوں سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ 🎉🏆
دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل کو یادگار بنا دیا۔
*اسپورٹس یونین 4 جی ڈی*

07/02/2026

پہلا یوم یک جہتی کشمیر و معرکہ حق ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026

فائنل
بروز اتوار، 8 فروری 2026
🏏 کانٹے دار مقابلہ متوقع 🏏
ندیم شہید کرکٹ کلب 4/GD
🆚
فالکن کرکٹ کلب 4/GD
*فائنل میں بڑے بڑے پلیئرز اپنے کھیل سے شائقین کو محظوظ کریں گے*
دونوں ٹیمیں شاندار فارم میں ہیں، بہترین کھلاڑی ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے،
اور شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز، یادگار اور فیصلہ کن مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
*Sports Union 4GD*

07/02/2026

آج ہمارے گاؤں کی پہچان، ندیم شہید کرکٹ کلب سیمی فائنل کے میدان میں اتر رہی ہے۔
تمام گاؤں والوں سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں تشریف لا کر اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔
آئیں، مل کر اپنی ٹیم کو فتح کی طرف لے چلیں۔
ندیم شہید کرکٹ کلب زندہ باد

05/02/2026

کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰
5 فروری — یومِ یکجہتی کشمیر
آج ہم مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کی جدوجہد، قربانیاں اور عزم ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ حق کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔
پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے — آج بھی، کل بھی۔
ہماری دعائیں، ہماری آواز اور ہمارا ساتھ
کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا۔
کشمیر ہمارا ہے ✊
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰

15/01/2026

Happy birthday General Secretary Sports Union . May u live long aameen.

03/11/2025

بس اتنا کہوں گا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰالَمِیْنَ🤲
ان لوگوں کے منہ پہ تماچہ ہے
جو کہتے تھے بابر ٹی ٹونٹی کا پلیئر نہیں ہے اس کی ٹی ٹٹی میں جگہ نہیں بنتی

Zahid Iqbal Zahid

01/11/2025

⚽11واں سالانہ آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ ⚽
🏆 میان اظہر محمود (مرحوم) میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ

📍 زیرِ اہتمام: جواد فورس فٹبال کلب 4 جی ڈی (رجسٹرڈ)

ندیم شہید کرکٹ کلب کی طرف سے تمام جواد فورس فٹبال کلب کی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
جنہوں نے اس خوبصورت ایونٹ کا انعقاد کیا

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in punjab?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Chak No 4/GD, Tehsil Renala Khurd, Distt Okara
Punjab