" زندگی آپ کی ماں جیسی نہیں جو سخت غُصّہ ہونے کے بعد بھی آپ کو کھانے کے وقت بلا لے گی۔۔۔
زندگی تلخ ، بُہت تلخ ہے ، یہ آپ کو موت آنے تک ، تڑپتا ہُوا چھوڑ دے گی! "
Ayyan Write's
پیار محبت خلوص
سوچ کی تربیت بڑی عبادت ہے،
جو دل مصیبت میں بھی خیر تلاش کرتا ہے,اسے کائنات کبھی خالی ہاتھ نہیں رہنےدیتی ..
مشکلیں اس کے لیے زوال نہیں بلکہ عروج کا زینہ بن جاتی ہیں.۔
_╭────•📝🌸||•
محبتیں خیرات یا احسان نہیں ہوتیں یہ تو اعزاز
*ہوتیں ہیں آپ محبت کرنے* والوں کا ایک قیمتی لمحہ
بھی ادا نہیں کر سکتے جو انہوں نے پورے خلوص
*سے آپ پر وارا ہو۔* ♥️✨
یہ فانی دنیا،
بھول جانے والے لوگ،
ختم ہو جانے والی لذتیں،
مٹ جانے والے نام،
عارضی مسرتیں، وقتی خوشیاں
رک جانے والی سانسیں اور پھر
كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت
غلط سمجھنے والوں کو
راستہ دیجیے صفائی نہیں
یہ " بدصورت " لفظ کس قدر سفاک شخص نے تخلیق کیا ہوگا یہاں تو ہر کوئی دلنشیں ، دلچسپ ہے۔
شاید اس نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ یہ لفظ کسی کے نازک سے دل کو روند بھی سکتا ہے ، یہ کسی کے جذبات کو کچل بھی سکتا ہے ، یہاں تو ہر شخص قابل عزت اور قابل محبت ہے...
04/08/2023
زندگی ہمیشہ ایک سا رنگ نہیں رکھتی__کبھی یہ اتنی مہربان ہو جاتی ہے کہ یوں لگتا ہے کائنات میں کوئی غم ہی نہیں اور کبھی یوں رخ بدل لیتی ہے جیسے مسکراہٹ کبھی اس کا حصہ ہی نہ رہی ہو___ہمیں لگتا ہے ہم بہت کمزور ہیں جیسے اب کسی چیز کا سامنا نہیں کر سکتے مگر جب حادثات سامنے آکر کھڑے ہوتے ہیں تو ہم بے خوف ہو کر ہر خوف سے لڑ جاتے ہیں___
انسان ایسا ہی ہوتا ہے، جن چیزوں کا سوچ بھی نہیں سکتا___ان چیزوں کو بھی کر گزرتا ہے____
اپنی ذات اور کردار کے بارے میں گواہی دینا جتنا مشکل کام ہے اس سے زیادہ اذیت ناک کسی اپنے کی آنکھوں میں اپنے لیے شک اور بدگمانی کے رنگ دیکھنا ہے۔ انسان ایک لمحے میں جیتے جی مر جاتا ہے اور مرا ہوا انسان کہاں اپنے حق میں گواہی دینے کے قابل رہتا ہے...
27/07/2023
زندگی محبت کرنا سکھاتی ہے
تجربات آپ کو سکھاتے ہیں
کس سے محبتـــــــــ کرنی ہے....؟
اور حالات سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ
کون آپ سے محبت کرتا ہے...!!
💛🍃
بہت سے تعلق اسی لیے ٹوٹ جاتے ہیں کہ ان میں محبت تو ہوتی ہے لیکن احترام نہیں رہتا...بہت سے تعلق اس لیے بھی سرد مہری کا شکار ہو جاتے ہیں کہ چاہت تو ہوتی ہے...لیکن اپنی عزت نفس بھی پیاری ہوتی ہے...کسی بھی رشتے کو صرف احترام ہی دے دیا جائے تووہ محبت کا راستہ خود بخود بنا لیتا ہے...ہر انسان کو عزت چاہیے، ہررشتے کو احترام درکار ہے
25/07/2023
اور اللہ کے علاوہ جس سے تم مدد مانگتے ہو یاد رکھو تم شرک کرتے ہو شرک کرنے والا اپنی جگہ جہنم میں بناتا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Punjab