Hazara Combine Hockey CLUB

Hazara Combine Hockey CLUB

Share

WE ARE AN HOCKEY TEAM AND WE WILL TRY TO MAKE BEST HOCKEY CLUB FOR YOUNG PLAYERS IN QUETTA BALOCHIST

Photos from Hazara Combine Hockey CLUB's post 05/06/2026

پہلا آل ہزارہ محترم جناب میجر نادر علی ہزارہ انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام.
پہلا آل ہزارہ محترم جناب میجر نادر علی ہزارہ (سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان) انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل 04 جون 2026ء بروز جمعرات کھیلا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے تعاون سے منعقد کیا گیاتھا-
فائنل میچ گورنمنٹ ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول اور گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی اسکول کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں گورنمنٹ ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول نے 01 کے مقابلے میں 0 گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ میچ کا فیصلہ کن اور فاتحانہ گول نوروز علی نے آخری لمحات میں اسکور کیا۔
یہ شاندار ایونٹ سابق اولمپئن مرحوم صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ، گلستان ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان محترم جناب میجر نادر علی ہزارہ، حاجی حبیب اللہ، حاجی رحمت اللہ اور کربلائی علی یاور تھے۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھیلوں کے مثبت کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ اس ایونٹ نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا اور قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ منتظمین نے تمام اساتذہ، طلبہ، والدین اور شائقینِ ہاکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔
آئیں مل کر قومی کھیل ہاکی کی رونق کو دوبارہ زندہ کریں۔

30/05/2026

پہلا آل ہزارہ محترم جناب میجر نادر علی ہزارہ سابقہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان گورنمنٹ، انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل 04 جون، بروز جمرات 2026 کو کھیلا جائے گا۔ جوکہ بلوچستان ہاکی ایسوسیشن کے زیر اہتمام اور ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔ یہ فائنل میچ گورنمنٹ ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول اور گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی اسکول کی ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ یہ شاندار ایونٹ سابقہ اولمپئن مرحوم صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ گلستان ٹاؤن میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی سابقہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان جناب محترم میجر نادر علی ہزارہ صاحب ہونگے۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھیلوں کے مثبت کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ تمام شائقینِ ہاکی، اساتذہ، طلبہ، والدین اور علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس خوبصورت کھیل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کی شرکت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلے، جذبے اور کامیابی کا سبب بنے گی۔
آئیں مل کر قومی کھیل ہاکی کی رونق کو دوبارہ زندہ کریں۔

28/05/2026
Photos from Hazara Combine Hockey CLUB's post 22/05/2026

آج 22 مئی، 2026 کو پہلا آل ہزارہ میجر نادر علی ہزارہ سابقہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان گورنمنٹ انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ کھلا گیا۔ جوکہ بلوچستان ہاکی ایسوسیشن کے زیر اہتمام اور ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ میچ یزدان خان ہائی اسکول اور سردار اسحاق خان ہائی اسکول کی ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں سردار اسحاق خان ہائی اسکول نے 0 کے مقابلے 1 گول سے میچ اپنے نام کر لیا۔ یہ شاندار ایونٹ صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں آج کے مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل باکسر اور سیکرٹری اسپورٹس تنظیم نسل نو ہائی اسکول جناب محمد علی صاحب، جناب محمد موسی اور جناب محمد علی سائل صاحب تھے۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھیلوں کے مثبت کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ تمام شائقینِ ہاکی، اساتذہ، طلبہ، والدین اور علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس خوبصورت کھیل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کی شرکت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلے، جذبے اور کامیابی کا سبب بنے گی۔
آئیں مل کر قومی کھیل ہاکی کی رونق کو دوبارہ زندہ کریں۔

Photos from Hazara Combine Hockey CLUB's post 21/05/2026

21 مئی 2026 کو پہلا آل ہزارہ میجر نادر علی ہزارہ انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ ہوا،جو کے ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول اور ڈان آئیڈیل ہائی کے مابین کھیلا گیا جس میں ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول نے 0 کے مقابلے 2 گول سے میچ اپنے نام کر لیا اور یہ شاندار ایونٹ صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوا ہے، جس میں آج کے مہمان خصوصی جناب محمد طاہر ہزارہ صاحب تھے۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھیلوں کے مثبت کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ تمام شائقینِ ہاکی، اساتذہ، طلبہ، والدین اور علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس خوبصورت کھیل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کی شرکت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلے، جذبے اور کامیابی کا سبب بنے گی۔
آئیں مل کر قومی کھیل ہاکی کی رونق کو دوبارہ زندہ کریں۔

Photos from Hazara Combine Hockey CLUB's post 19/05/2026

19 مئی 2026 کو پہلا آل ہزارہ میجر نادر علی ہزارہ انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جو کے ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول اور سردار اسحاق خان ہائی کے مابین کھیلا گیا جس میں ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول نے 1 گول کے مقابلے 2 گول سے میچ جیت لیا اور یہ شاندار ایونٹ صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوا ہے، جس میں آج کے مہمان خصوصی جناب (PTI) ماسٹر محمد ابرہیم صاحب تھے۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھیلوں کے مثبت کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ تمام شائقینِ ہاکی، اساتذہ، طلبہ، والدین اور علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس خوبصورت کھیل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کی شرکت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلے، جذبے اور کامیابی کا سبب بنے گی۔
آئیں مل کر قومی کھیل ہاکی کی رونق کو دوبارہ زندہ کریں۔

Photos from Hazara Combine Hockey CLUB's post 18/05/2026

سوموار 18 مئی 2026 کو پہلا آل ہزارہ میجر نادر علی ہزارہ انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوا اور یہ شاندار ایونٹ صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوا ، جس میں آج کے مہمان خصوصی جناب کربلائی علی یاور اور حاجی حبیب اللہ صاحب تھے۔اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھیلوں کے مثبت کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ تمام شائقینِ ہاکی، اساتذہ، طلبہ، والدین اور علاقہ مکینوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اس خوبصورت کھیل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کی شرکت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلے، جذبے اور کامیابی کا سبب بنے گی۔
آئیں مل کر قومی کھیل ہاکی کی رونق کو دوبارہ زندہ کریں۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Alamdar Road Gullstan Town Quetta
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 04:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 04:00 - 19:00
Thursday 04:00 - 19:00
Friday 04:00 - 19:00
Saturday 04:00 - 19:00