19/09/2024
"بجھ گیا رات وہ ستارا بھی"
اِنَّا لِلّهِ وَاِنَّـا اِلَيْهِ رَاجِعونَ
اجملؔ سراج بھی رخصت ہوئے۔ اللہ پاک بلند ترین درجات عطا فرمائے۔
بجھ گیا رات وہ ستارا بھی
حال اچھا نہیں ہمارا بھی
اب مجھے نیند بھی نہیں آتی
خوب تھا خواب کا سہارا بھی
لوگ جیتے ہیں کس طرح اجملؔ
ہم سے ہوتا نہیں گزارا بھی
---------۔
کہیں زمین نہ ہٹ جائے اپنے محور سے
میں اپنے خواب سناتا نہیں اسی ڈر سے
---------۔
اجمل سراج ہم اسے بھولے ہوئے تو ہیں
کیا جانے کیا کریں گے اگر یاد آگیا
--------۔
اس نے پوچھا کہ کیا حال ہے
اور میں سوچتا رہ گیا
---------۔
تیرے ڈوا کسی کی تمنا کروں گا میں
ایسا کبھی ہوا ہے جو ایسا کروں گا میں
ہے دیکھنے کی چیز تو یہ التفات بھی
دیکھو گے تم۔گریز بھی ایسا کروں گا میں
---------۔
بتاؤ تم سے کہاں رابطہ کیا جائے..!
کبھی جو تم سے ضرورت ھو بات کرنے کی..!!
---------۔
کتنا سوچا تھا پر اتنا تو نہیں سوچا تھا
یاد بن جائے گا وہ خواب نظر آئے گا وہ
---------۔
راہ چلتی ہوئی اس راہ گزر پر اجملؔ
ہم سمجھتے ہیں قدم ہم نے جمایا ہوا ہے
---------۔
مر گئے ہوتے تو یاد آتے تمہیں بھی اجملؔ
جی رہے ہیں تو قصور اس میں ہمارا کیا ہے
---------۔
کون ہے مستقل مکین یہاں
ایک ہجرت تو سب پہ لازم ہے
---------۔
سب کے ہوتے ہوئے اک روز وہ تنہا ہو گا
پھر وہ ڈھونڈے گا ہمیں اور نہیں پائے گا وہ
---------۔
کوئی دن آساں نہیں جاتا مرا
کوئی مشکل آزما جاتی ہے روز
---------۔
رنگ محفل کا عجب ہو گیا جس دم اس نے
خامشی کو بھی مری حسن طلب بتلایا
---------۔
وہ جب تلک نہیں آتا پکارتے رہتے
تو دیکھ لیتے کہ وہ کب تلک نہیں آتا
29/08/2020
لباس ہے پھٹا ہوا ،غبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
یہ جسکی ایک ضرب سے ، کمالِ فنِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اٹھی صدائے الاماں زبان شرق وغرب سے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کانورِ عین ہے
عبا بھی تار تار ہے تو جسم بھی فگار ہے
زمین بھی تپی ہوئی ، فلک بھی شعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محو کارزار ہے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
دلاوری میں فرد ہے بڑا ہی شیر مرد ہے
کہ جسکے دبدے سے دشمنوں کا رنگ زرد ہے
حبیبِ مصطفی ہے مجاہدِ خدا ہے یہ
جبھی تو ایک سے ہزارہا کا حوصلہ شکست ہے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
اُدھر سیاہ شام ہے ہزار انتظام ہے
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں ادھر فقط امام ہے
مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
حفیظ جالندھری
28/12/2019
Akhuwat College for Women is offering fully funded scholarships for females students of Balochistan.
Contacts Details are provided.
02/05/2019
Please like our page to know the upcoming lectures on personality development, training, capacity building and couselling with the best quality content. We are also delivering free lectures to school students and teachers. Contact if you need our services. We will be thankful for ur
support.https://www.facebook.com/The-Mindset-284729022472356/
The Mindset
The Institute of Capacity Building
07/06/2017
Order your copy today.
Price: 400 PKR with FREE Shipping
We accept online bank transfer, easypaisa and COD (Cash on Delivery).
محبت کسی ابر آلود صبح کے کہرے کی مانند انسان کو چاروں طرف سے گھیر لیتی ہے۔ انسان کو کچھ نظر بھی نہیں آتا اور سب کچھ بہت خوبصورت بھی لگتا ہے۔ اور پھر جب ہجر کی دھوپ انسان کو اس ٹرانس سے باہر لا کھڑا کرتی ہے تو انسان اس حقیقت کو قبول نہیں کرپاتا۔پھر وہ کوشش کرتا ہے کہ خواب سی زندگی گزارے۔ انسان احساس مانگتا بھی ہے اور اس سے ڈرتا بھی ہے اورآخر اسی کشمکش میں ریشم کے کیڑے کی مانند اپنے گرد خوابوں کی کمزور چادر بن لیتا ہے۔ موت آگاہی ہے چاہے یہ وصل کے جزبے کی موت ہی کیوں نہ ہو۔ دنیا میں ہر جزبے کی حفاظت اس کا متضاد جزبہ کرتا ہے اور یہ سلسلہ موت پر آکر ختم ہوتا ہے۔ ۔
موت!! میں نے چونک کر اسے دیکھا۔ ۔ سورج ڈھل چکا تھا اور مغرب کے افق پر ہلکی سی لالی باقی تھی۔ ۔ ہاں موت۔ ۔ جیسے موت زندگی کی حفاظت کرتی ہے زندگی سے محض پانچ فٹ کے فاصلے پر رہ کر۔ ۔ ۔
(مدثر حسین ملک کے افسانوں کے مجموعے، تیسرا کنارا سے اقتباس)
13/09/2012
بسم اللہ الرحٰمن ارحیم
مسجد نبوی کی تعمیر
ابو جعفر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ یہ اُنٹوں کا باڑہ کس کا ہے ؟ معاز بن عفراء نے آپ سے عرض کیا کہ یہ بنی نجار کے دو یتیم بچے سہل اور سہلیل کی جو عمرو بن عباد بن ثعبلہ بن عنم بن مالک بن النجار کے بیٹے اور معاذ بن عفراء کی تولیت میں پرورش تھےان کا ہے جو میرے زیر تربیت ہیں میں ان کو راضی کر لوں گا تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مسجد بنائی جائے اور اپ مسجد کے بننے تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو ایوب رضی اللہ تعالٰی عنہُ کے پاس مہمان رہے
تاریخ طبری
01/09/2012
Shagufta Dil Andaleep Ghayil Gulaab Dekhay...
Muhabbatoon Ne Sabhi Rutoon Mein Azaab Dekhay...
Kahan Ki Anakhen K Ab Tu Chehray Pe Aablay Hain...
Aur Aabloon Se Bhala Koi Kaisay Khaab Dekhay...
(Faraz)
31/08/2012
Pani Ankh Mien Bhar K Laya Ja Sakta Hai...
Ab Bhi Jalta Shehar Bachaya Ja Sakta Hai...
Dil Par Pani Peenay Aati Hain Umeeden...
Is Chashmay Mien Zehar Milaya Ja Sakta Hai...
Ye Mehtaab... !! Ye Raat Ki Peshaani Ka Ghaao... !!
Aysa Zakhm Tu Dil Par Khaya Ja Sakta Hai...
Aik Muhabbat, Aur Wo Bhi Nakaam Muhabbat...
Lekin Is Se Kaam Chalaya Ja Sakta Hai...
30/08/2012
Wo Log Jin Se Teri Bazm Mein Thay Hungamay...
Gaye... !!! Tu Kya Teri Bazm E Khayal Se Bhi Gaye... ???
Admin: Awais Asadi
28/08/2012
Is Samay Koi Nahi Meri Nigehbaani Par...
Ye Ghari Sakht Karri Hai Tere Zandani Par...
Aashna Kr K Rah E Ishq Ki Mushkil Se Tujhay...
Faisla Chhoorh Diya Hai Teri Aasani Par...
(Jamal Ehsani)