Quetta Sports Tv

Call Contact the business

Quetta Sports Tv Sports News

اسٹار کرکٹ ایج گروپ انڈر 19 ٹورنامنٹ 2026 🏆سٹار کرکٹ ایج گروپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں چاروں ٹیموں کی ڈرا...
03/11/2026

اسٹار کرکٹ ایج گروپ انڈر 19 ٹورنامنٹ 2026 🏆
سٹار کرکٹ ایج گروپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں چاروں ٹیموں کی ڈرافٹنگ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔
ڈرافٹنگ کے ذریعے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا اور کوئٹہ میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔
تمام ٹیموں اور منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ان شاء اللہ بہت جلد کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہوگا۔
🏏 Star Cricket Age Group 2026
Promoting Young Talent, Building Future Stars!

U19 Super League  Quetta 2026
03/11/2026

U19 Super League Quetta 2026

کوئٹہ ریجن نے قائداعظم ٹرافی سلور کپ میں روایتی حریف لاڑکانہ ریجن کے خلاف 6 وکٹوں سے شاندار کامیابیقائداعظم ٹرافی سلور ک...
03/11/2026

کوئٹہ ریجن نے قائداعظم ٹرافی سلور کپ میں روایتی حریف لاڑکانہ ریجن کے خلاف 6 وکٹوں سے شاندار کامیابی

قائداعظم ٹرافی سلور کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں کوئٹہ ریجن نے اپنے روایتی حریف لاڑکانہ ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاڑکانہ ریجن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.2 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لاڑکانہ کی جانب سے غلام رضا 25، محمد ابراہیم 23، محسن رضا اور فراز عزیز 18،18 جبکہ اشفاق احمد نے 11 رنز بنائے۔

کوئٹہ ریجن کی جانب سے نجیب اللہ نے 12.2 اوورز میں 33 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ نقیب اللہ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، خلیل احمد نے بھی ایک وکٹ حاصل

جواب میں کوئٹہ ریجن نے 127 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 32 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کر میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔ کوئٹہ کی جانب سے بسم اللہ خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے شامل تھے۔ حسیب اللہ خان 42 گیندوں پر 17 رنز جبکہ ندیم احمد 13 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاڑکانہ ریجن کی جانب سے شھنواز علی نے 2 جبکہ مشتاق احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح کوئٹہ ریجن نے بہترین باؤلنگ اور عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنے روایتی حریف لاڑکانہ ریجن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کی۔

Quaid-e-Azam Trophy 2026-27Silver Round 1 - TossLarkana vs QuettaLive on Tapmad | Tamasha
03/11/2026

Quaid-e-Azam Trophy 2026-27
Silver Round 1 - Toss
Larkana vs Quetta

Live on Tapmad | Tamasha

انگلینڈ کرکٹ ٹیم سہ مـلکی کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ــــــ.پاکستان ، سری لنکا اور انگلینڈ 🏆
16/10/2026

انگلینڈ کرکٹ ٹیم سہ مـلکی کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ــــــ.
پاکستان ، سری لنکا اور انگلینڈ 🏆

بلوچستان کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری، کوئٹہ اور پشین کی اہم شخصیات پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیںکوئٹہ: بلوچست...
14/10/2026

بلوچستان کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری، کوئٹہ اور پشین کی اہم شخصیات پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں

کوئٹہ: بلوچستان کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے کہ کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سید فرید آغا، جبکہ پشین سے تعلق رکھنے والے عمران خان، 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس موقع پر بلوچستان کے لیے ایک اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ بلوچستان کے سپورٹس سیکرٹری درا بلوچ صاحب بطور منیجر پاکستان ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئے ہیں۔

سید فرید آغا، عمران خان اور درا بلوچ کی پاکستان ٹیم کے ساتھ وابستگی بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور صوبے کے کھلاڑیوں و کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے لیے باعثِ فخر ہے۔

بلوچستان کے کرکٹ حلقوں میں اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستانی ٹیم عالمی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔

بلوچستان کے کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خوشخبری ــــ.کوئٹہ.ریجن.انڈر 15 ، انڈر 17 ، انڈر 19 ٹرائیلQuetta Region U-15' U-17 & U-19 Trials
02/10/2026

خوشخبری ــــ.
کوئٹہ.ریجن.انڈر 15 ، انڈر 17 ، انڈر 19 ٹرائیل
Quetta Region U-15' U-17 & U-19 Trials

11/09/2026

کوئٹہ بلیو اپنا دوسرا میچ جیتنے کے بعد میں آف دی میچ حسیب الرحمن سے سپورٹس جرنلسٹ مہک شاہد بات کررہی ہے ـــــ.

.  کوئٹہ ریجن کے صدر شاہ دوست دشتی صاحب کراچی  سے کوئٹہ ایرپورٹ  پہنچنے پر ریجن سیکرٹری حاجی عبدالمالک اچکزئی اور کوئٹہ ...
11/09/2026

. کوئٹہ ریجن کے صدر شاہ دوست دشتی صاحب کراچی سے کوئٹہ ایرپورٹ پہنچنے پر ریجن سیکرٹری حاجی عبدالمالک اچکزئی اور کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن.کے عہدیداروں نے پرتپاک استقبال.کیا ــــــــ.

راوی کرکٹ اکیڈمی کچلاک  کے کھلاڑی اسرار احمد کل رات کو روڑ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے ہیں اللہ ان کے والدین اور گھر والوں ک...
29/08/2026

راوی کرکٹ اکیڈمی کچلاک کے کھلاڑی اسرار احمد کل رات کو روڑ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے ہیں
اللہ ان کے والدین اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے
اور اسرار احمد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں
آمین یا رب العالمین

Address

Quetta
87300

Telephone

+923048076721

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Sports Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quetta Sports Tv:

Shortcuts

Share

Category