14/02/2026
National T20 Cup Schedule 2026 🏏❤️
Sports News
14/02/2026
National T20 Cup Schedule 2026 🏏❤️
14/02/2026
نیسنل ٹی 20 کے لیے کوئٹہ ریجن کی ٹیم ــــــــ.
Quetta
Jalat Khan (captain), Abdul Hameed, Abdul Hanan, Abdul Wahid Bangalzai, Bismillah Khan, Bohair Aman, Haseebullah, Jahangir Shah, Khalil Ahmed, Muhammad Ibrahim, Muhammad Idrees, Muhammad Junaid, Najeeb Ullah, Salahuddin and Yasir Khan
12/02/2026
کوئٹہ ریجن انڈر 15 ٹیم کا نیشنل انڈر 15 ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ میں چوتھا مقام 2 جیت اور 3 ہار کے ساتھ ـــــــ.
12/02/2026
Two star cricketers from Quetta will be seen in action in the Pakistan Super League.
Congratulations from all of Quetta and Balochistan.
12/02/2026
پی ایس ایل 2026 کے تمام ٹیموں کے مکمل سکواڈ۔
آپ کے خیالات کیا ہیں کہ کاغذ پر کون زیادہ مضبوط ہے ـــــــ.
11/02/2026
پریذیڈنٹ ٹرافی | 🧤 ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر: بسم اللہ خان (29 آؤٹ اور 349 رنز)
#واپڈا
30/01/2026
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)، 30 جنوری 2026:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور پیشہ ور کرکٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے 15 شہروں میں اوپن ٹرائلز کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ٹرائلز کے ذریعے 16 ریجنل کرکٹ اکیڈمیوں کے لیے تقریباً 350 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق اوپن ٹرائلز کا آغاز 11 فروری سے ہوگا، جو پی سی بی گراؤنڈ، سکھر میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں لاڑکانہ ریجن کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل سلیکشن پینل، جس میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز مصباح الحق اور عبدالرزاق شامل ہیں، مختلف شہروں کا دورہ کر کے ٹرائلز لیں گے۔
پی سی بی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا ملک گیر اوپن ٹرائل پروگرام ہے، جو ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، حب، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، مظفرآباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور سکھر میں منعقد ہوگا۔
سلیکشن پینل ہر ریجن سے زیادہ سے زیادہ 24 کھلاڑیوں کو منتخب کرے گا، جو بعد ازاں اپنے متعلقہ ریجنل ہیڈکوارٹرز میں چار ہفتوں پر مشتمل خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ ان کیمپس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کیمپس میں بھی طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں مزید نکھارنے کے لیے ایک سالہ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کے دوران ہر مقام پر بہترین فاسٹ بولر، اسپنر اور بیٹر کو موقع پر ہی نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ریجنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔
پی سی بی کے مطابق اوپن ٹرائلز اور تربیتی مراحل مکمل کرنے کے بعد منتخب کھلاڑیوں کو ڈیپارٹمنٹل اور ریجنل ڈومیسٹک ٹیموں کے ساتھ ساتھ 2026 کے بعد کے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزنز کے لیے بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔
28/01/2026
پی سی بی نوشکی کلب سکروٹنی رزلٹ
28/01/2026
نیشنل انڈر -15 کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی۔ اب 4 فروری 2026 سے شروع ہو گا
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔
26/01/2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ پیر تک متوقع ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سے ایک مفید ملاقات کی، جس میں آئی سی سی سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ تمام آپشنز کو سامنے رکھتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اتفاق سے یہ طے پایا ہے کہ پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا زیادہ سے زیادہ آئندہ پیر کو کر لیا جائے گا۔
24/01/2026
اس کو کہتے اپنے ملک سے سچ میں محبت کرنے والے لوگ بنگلہ دیش ٹیم کے بعد بنگلہ دیش کے امپائرشرف الدولہ نے بھی ورلڈکپ سے بائکاٹ کردیا بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شرف الدولہ کا کہنا ہے کہ
جب ہماری ٹیم کو ہی ورلڈکپ سے باہرکیا جارہا ہے اور میں ایک امپائر ہوں گراؤنڈ میں آخر حد تک ہر امپائر کی کوشش ہوتی ہیں کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلہ سنائے اورہماری ٹیم کیساتھ ناانصافی کرکے ورلڈکپ سے باہر کیا جارہا ہے اور میں جاکر ٹی 20 ورلڈکپ میں سری لنکا میں امپائرنگ کروں ایسا نہیں ہوگاہمارے واسطے ہمارے ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے ملک کی عزت پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں مجھےمعلوم ہے کہ ورلڈکپ میں امپائرکو زیادہ رقم ملتی ہیں اگر اربوں ڈالر بھی ملتے تب میں اپنے ملک کی خاطر ٹھکرادیتا کیونکہ اس ملک نے مجھے پہچان دی ہے اور اب وقت آگیا ہے اس مٹی کی قرض چکانے کا