09/05/2026
کھیل کو بلوچستان کے عوام کے درمیان اخوت و بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کےلئے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا۔نثار یادگار سارنگزئی۔
بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایف تھری مقابلوں کا انعقاد مورخہ ۱۵ مئی ۲۰۲۶ کو ایوب سٹڈیم کوئٹہ میں ہوگا مکس مارشل آرٹس کے اس میگا ایونٹ میں مکس مارشل آرٹس کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ مکس مارشل آرٹس کے بین القوامی کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان مقابلوں کا انعقاد کیج “پنجرہ “ میں ہونے جارہا ہے رحمت اللہ خان نورزئی کی صدارت میں قائم
بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مکس مارشل آرٹس کے ان مقابلوں کو دیکھنے کے صوبے کے مختلف اقوام سے تعلق رکھنے افراد آئینگے لہذا ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہونے والے مکس مار شل آرٹس کے اس میگا ایونٹ کو تحفظ کی فراہمی میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص بلوچستان پولیس کو سیکوریٹی پلان بلوچستان سپورٹس بورڈ کے حکام کے تعاون سے ترتیب دینا چائے صوبائی حکومت کے اعلی حکام کھیل کو صوبے کے مختلف اقوام بالخصوص بلوچ ، پشتون، ہزارہ اور سیٹلر کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ محمد امین بادینی کی قیادت میں قائم بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پینجرہ “کیج” میں مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کرنے پر بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں بالخصوص رحمت اللہ نورزئی کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔
“نثار یادگار سارنگزئی ترجمان بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن “
08/05/2026
18/01/2026
17/01/2026
17/01/2026
11/01/2026
23/12/2025