Pameer' Voice Qta.

Pameer' Voice Qta.

Share

At Pameer's Voice Quetta, we advocate for consumer rights in Pakistan, ensuring food standards for essentials like meat, milk, and oil. Follow us

We also highlight ongoing events in Balochistan and stand with Afghan refugees and marginalized communities.

09/10/2025

کوئٹہ میں افغان مہاجرین کو جبری بیدخلی

Photos from Pameer' Voice Qta.'s post 20/06/2025
16/06/2025

*محکمہ تعلیم۔ لیبارٹری یا تجربہ گاہ ۔ ۔
*
1860۔ مین ایسٹ انڈیا کمپنی کا برصغیر پر قبضہ کے بعد لارڈ میکالے نے تعلیمی نظام مسلط کیا جو حال تبدیل ہونے کا منتظر ہے اور بلوچستان کے تعلیمی مائرین 1860 کا مقابلہ ابھی تک نہ کرسکیں ۔

**رپورٹ تجزیہ۔
نذر بڑیچ۔
صوبائی صدر۔
ال پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن** ۔
1860 میں جب فرنگی سامراج نے برصغیر پر ایک تجارتی کمپنی ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام سے کاروبار کے غرض سے آئی تو آہستہ آہستہ تمام سیاسی انتظامیہ امور میں مداخلت کرتے ہوئے بالآخر تمام برصغیر پر قابض ہوکر حکمران بن گئے ۔ حکمرانی کو طول دینے کے غرض سے اصلاحات کے نام پر اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پالیسیز، بناتے گئے۔ دیگر امور کے ساتھ برٹش مائر تعلیم لارڈ میکالے نے تعلیمی اصلاحات کا آغاز کیا،۔ سرکاری ملازمت کے لئے تعلیمی میعار قائم کی کلاس فور کے لیے مڈل کلاس تک تعلیم کلرک کے لیے میٹرک یعنی ہر ایک نوکری کے لئے تعلیمی حدود مقرر کی پھر تعلیمی معیارات کا تعین کیا ۔ 33فیصد نمبر لینے والا امیدوار کو پاس تصور کیا،۔ فرسٹ پوزیشن تھرڈ پوزیشن اور دیگر پوزیشن کے لیے حد اور میعار مقرر کیا،۔ سالانہ امتحانات کے انعقاد کا فریم ورک بنایا ایسا تعلیمی نظام دیا جو ایک طالب علم کو میٹرک اور کلرک سے زیادہ پوزیشن لینا غنیمت سمجھا جاتا رہا،۔
پاکستان اور بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کے نام پر فرنگی کی طرح ڈرامے۔ شوشا،تا ہنوز جاری ہیں تفصیل بہت زیادہ ہے لیکن موضوع پر توجہ اور مقصد مرکوز رکھنا لازمی ہے ۔
یہ کہ محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے کہ اس سال سرد زون میں گرمی کی چھٹیاں 17 جولائی تا یکم اگست تک ہوگی لہذا تمام تعلیمی ادارے اپنے شیڈول کے مطابق تیاری کریں۔ 14۔ جون کو ایک اور حکم نامہ جاری ہوتا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ 30 جوں سے ششماہی امتحان کا آغاز کیا جائے اور پانچ جولائی تک امتحان کو ختم ہو اور اس مرتبہ ایک دن پیپر ہوگا اور اگلے دن چھٹی ہوگی جس میں اگلے کلاسز کے پیپرز ہوں گے۔ ۔
جناب ڈائریکٹر صاحب۔ ڈی سی او۔ صاحب۔ آج 16 جوں ہے کسی بھی سکول کا دورہ کرکے دیکھ لو کتنے بچے اور ٹیچرز حاضر ہے۔ ۔
مارچ کے پورے ماہ میں ایک کلاس،بھی نہیں ہوا،۔ اپریل کا مہینہ آدھا گزرنے کے بعد کلاسز شروع ہوئی عید کی چھٹیاں اب اچانک امتحان۔ ۔
صرف امتحان دو اور کام نکالو۔ ۔
پانچ جولائی تا 17 جولائی اس بارہ دنوں میں کیا سکولز میں باقاعدہ کلاسز ہوگی۔ کیا حاضری مکمل ہوگی۔ ۔
کیوں محکمہ تعلیم کو تجربہ گاہ بنایا گیاہے ۔پانچ جولائی سے امتحان کا انعقاد کرکے 17 جولائی تک امتحان مکمل کرنے بعد گرمی کی چھٹیاں دی جائیں۔تاکہ طلباء تیاری کریں اور درمیان میں کوئی گیپ نہ ایئے ۔ ۔
یہ مسلہ نجی سکولز کا ہرگز نہیں کیوں کہ نجی سکولز سال کے شروع ہی میں اپنا تعلیمی کیلنڈر جاری کرتا ہے ۔اور پھر پورا سال اسی کے مطابق چلتا ہے۔ لیکن مسلہ یہ ہے کہ بعض والدین کے لیے مشکل ہوتا ہے جن کے ایک دو بچے سرکاری سکولوں میں پڑھتے ہیں اور ایک دو نجی سکولز میں۔ ۔والدین کو پریشان کردیئے ہیں کہ چھٹیاں کیسے اور کیسی گزاری جائے اور شادی بیاہ۔ رشتہ داروں سے ملنے اور دیگر سماجی زندگی سخت متاثر ہوتی ہے ۔
لہذا عقل سلیم کا تقاضہ یہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں یونیفارم پیدا کیا جائے والدین کو پریشان ہونے سے بچانے۔ اس طرح کے فیصلوں سے نجی سکولز اور سرکاری سکول کے طلباء والدین سب متاثر ہوتے ہیں۔ نجی سکولز کا اپنا شیڈول سال کے پہلے دن ہی سے طے شدہ ہے۔ سلیبس اپنے سالانہ کیلنڈر کے مطابق اس پر عملدرآمد ہوتا۔ ۔
لیکن محکمہ تعلیم کب تک اس لیبارٹری میں تجربات کرتے رہے گے ۔۔

*نذر بڑیچ۔
صوبائی صدر۔
ال پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن بلوچستان*

25/05/2025
21/05/2025

پریس ریلیز-APPSF

کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی خضدار میں سکول بس میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت!

نذر بڑیچ کا معصوم بچوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کااظہار،
طلباکو تحفظ اورانصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے: کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

اللہ رب العزت متاثرین کودکھ وغم برداشت کرنے کا حوصلہ وہمت عنایت فرمائے: کاشف مرزا

اے پی ایس خضدار کے بچوں پر حملہ کر کے دہشت گردوں نے اپنے بزدل ہونے کا ایک اور ثبوت دے دیا: کاشف مرزا

سکولزاور بچوں کونشانہ بنانا دشمن کی اخلاقی پستی اور ذہنی شکست کی علامت ہے:

یہ حملہ نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچ روایت اور اقدار کی بھی سنگین پامالی ہے: کاشف مرزا

دشمن کی یہ کوشش بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام سازش ہے: کاشف مرزا۔
حکومت طلباء اور اساتذہ کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔ نذر بڑیچ۔
تعلیمی اداروں کو سیاسی مفادات سے دور رکھیں ۔
انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام بالخصوص طلباء کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔
ال پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن بلوچستان سوگوار خاندان میں برابر کے شریک ہیں۔ ۔
دریں اثنا آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر۔ ملک رشید کاکڑ۔ جعفر خان کاکڑ۔ جنرل سکریٹری حضرت علی کوثر۔۔ جیلانی البدری۔ قاری زیب الرحمن۔ڈاکٹر شفیق۔ و دیگر رہنماؤں نے خضدار کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم طلباء کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے
۔
سیکرٹری اطلاعات
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن

18/05/2025

محترم استاد۔
عبدالرحیم مندوخیل صاحب۔
روح دی شاد وی

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Haji Ghaibi Road
Quetta
87300