06/05/2025
نوشکی سے تعلق رکھنے والے میرے سابقہ تائیکوانڈو کے کھلاڑی ڈاکٹر طارق عزیز کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت مقابلے کا امتحان پاس کرنے اور اُردو لیکچرر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد
Our Mission is to make people fit physically. Sports makes You physically and mentally healthy.
06/05/2025
نوشکی سے تعلق رکھنے والے میرے سابقہ تائیکوانڈو کے کھلاڑی ڈاکٹر طارق عزیز کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت مقابلے کا امتحان پاس کرنے اور اُردو لیکچرر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد
31/01/2025
اسپورٹس نیوز۔۔۔۔
کراچی میں شاندار کامیابی کے بعد بلوچستان ٹیکوانڈو ٹیم کوچ غلام حیدر جمالدینی اور منیجر نزار احمد کی قیادت میں کوئٹہ پہنچ گئے، بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے نمائندے نے ٹیم کو نیشنل ٹیکوانڈو چیمپیئن شپ میں تین گولڈ میڈل کے ساتھ بلوچستان ٹیم کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر شاندار استقبال کیا گیا کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان ڈاکٹر یاسر بازئی نے کھلاڑیوں کیلئے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔
ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی باصلاحیت اور محنتی ہے حکومتی سطح پر کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ کھلاڑی ملکی اور بین القوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کر سکیں،
ڈی جی اسپورٹس نے سمیر بلوچ ، رحیم بلوچ اور حنظلہ کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور آئندہ ہونے والے چیمپیئن شپ میں مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بلوچستان ٹیکوانڈو کوچ عبدالغنی بلوچ، نذیر احمد، بشیر احمد ،درجان اور شوکت بلوچ موجود تھے۔۔۔
20/12/2024
20/12/2024
بین الصوبائی گیمز 2024 تائیکوانڈو چیمپئن شپ اسلام آباد
12/11/2024
ٹرائلز قائد اعظم گیمز بلوچستان شیڈول
27/10/2024
17 کورین ایمبسڈر تائیکوانڈو چیمپئن شپ اسلام آباد میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
فائیٹ اور پمزے میں بلوچستان کے کھلاڑی رحیم داد بلوچ نے گولڈ میڈل اور زوہیب خان نے سلور میڈل حاصل کیا
خضدار کے سمیع اللہ بلوچ نے براؤنز میڈل اور پمزے میں عامر بلوچ نے براؤنز میڈل حاصل کیا
چیمپئن شپ اسلام آباد میں 24 اکتوبر سے جاری ہے جس میں صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے
بلوچستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے خرچے پر چیمپئن شپ میں شرکت کی ہے
کھلاڑیوں کی وزیراعلی بلوچستان اور مشیر کھیل سے تعاون و حوصلہ افزائی کی اپیل
02/09/2024
کوئٹہ اسپورٹس نیوز، پہلا آل کوئٹہ انٹر ڈسٹرکٹ مرحوم عبدالستار بلوچ ٹیکوانڈو چیمپیئن شپ اختتام پزیر بلوچستان انٹرنیشنل ٹیکوانڈو کلب تین گولڈ ایک سلور اور تین براؤنز کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مہمان ٹیم بولان ٹیکوانڈو انسٹی ٹیوٹ نوشکی تین گولڈ ایک سلور اور تین براؤنز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب کے مہمان خاص کوئٹہ آن لائن کے بانی ضیاء خان نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں میڈل اور ٹرافیز تقسیم کئیے، مہمان خاص نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور رکھ کر کھیلوں کی طرف راغب کرنا اچھی اقدام ہے کھلاڑیوں کی پرفارمینس دیکھ کر خوشی ہوا اگر ان کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے تو ملکی اور عالمی سطح پر یہ کھلاڑی بلوچستان کا نام روشن کریں گے میرے لئیے اس تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رہے میں کوئٹہ آن لائن بولان ٹیکوانڈو کے بانی مرحوم عبدالستار بلوچ کے سماجی خدمات کے پیش نظر اس کی مشن کو زندہ رکھنے کیلئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے جس کی مالی معاونت کوئٹہ آن لائن کریگی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ آن لائن کا پلیٹ فارم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر وقت حاضر ہے ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، اس موقع پر کوئٹہ ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر نصیب اللہ بابر ، سابق صدر عبدالخالق دوتانی ،چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر عبدالغنی بلوچ، ڈسٹرکٹ ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طیب یلانزئی، عبیداللہ بلوچ ، سید طارق شاہ، نور خان مینگل ،پروفیسر طارق عزیز ، بشیر احمد ، شفیع خان اور دیگر سینئیر کھلاڑی موجود تھے ۔ چیمپیئن شپ میں چیف جیوری کے فرائض انٹرنیشنل ریفری آصف تاجک ، نذیر احمد ، پرویز رئیسانی، سید کلیم اللہ جبکہ سینٹر ریفری کے فرائض انٹرنیشنل ریفری غلام مصطفی بڑیچ اور شوکت بلوچ نے سر انجام دی۔آخر میں صدر ڈسٹرکٹ ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن طیب یلانزئی نے مہمان خاص کو شیلڈ پیش کی جبکہ ۔ چیف آرگنائزر عبدالغنی بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
01/09/2024
پہلا آل کوئٹہ انٹر کلب بنام مرحوم عبدالستار بلوچ ٹیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 کا باقاعدہ افتتاح سمیع بلوچ صوبائی پروگرام منیجر نے کیا۔
کوئٹہ۔ بولان ٹیکوانڈو اکیڈمی کوئٹہ اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلا آل کوئٹہ انٹر کلب مرحوم عبدالستار بلوچ ٹیکوانڈو چیمپئن شپ 2024 کا آج باقاعدہ افتتاح ہو گیا۔ افتتاحی پروگرام کے مہمان خاص ایس آئی آیف کے صوبائی پروگرام منیجر سمیع بلوچ تھے۔ اُن کے ہمراہ ایس بی کے کیمپس نوشکی کے سیکورٹی انچارج طارق شاہ۔ محمد نسیم ۔ خالق دورانی۔ نصیب اللّٰہ بابر۔ شفقت علی۔رخشان ڈویژن ڈبیلو ایچ او کے پروگرام آفیسر قاضی حبیب الرحمن بھی موجود تھے۔
چیمپئن شپ کا انعقاد ملٹی پرپز ہال میں کیا گیا۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام کی سعادت کلیم اللہ نے حاصل کی ۔ چیمپین شپ میں ٹوٹل 12ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلوں کا آغاز سنسنی خیز شروعات سے ہوا۔ یہ مقابلے دو دن تک جاری رہینگے۔ چیمپین شپ کے چیف آرگنائز عبدالغنی بلوچ ہے۔ اس چیمپین شپ کے انعقاد کا مقصد مرحوم عبدالستار بلوچ کو ٹیکوانڈو میں اُن کی خدمات کے سلسلے میں خراج عقیدت پیش کرنا ہے جن کے شاگردوں نے ملک
24/05/2023
نیشنل گیمز ٹیکوانڈو ایونٹ۔
کوئٹہ۔ 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں ٹیکوانڈو کے مقابلے جاری ہے۔ آج کے ایونٹس کے مہمان خاص صوبائی ٹیکوانڈو کوچ عبدالغنی بلوچ تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئیے۔
20/08/2022
محکمہ کھیل کے تعاون سے پاکستان کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر یوم آزادی کے سلسلے میں تائیکوانڈو کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے جس میں پرویز تائیکوانڈو اکیڈمی نے 4 گولڈ 1سلور میڈل لےکر پہلی پوزیشن اور بلوچستان تائیکوانڈو اکیڈمی 1گولڈ 3 سلور لےکر دوسری پوزیشن پاکستان تائیکوانڈو اکیڈمی 1گولڈ 2 سلور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیس آصف لانگو صاحب نے انعامات تقسیم کیے
06/11/2021
Chief of army staff .Pakistan open international taekwondo championship 2021
My student Gul zaib participate