18/09/2025
ایشیا کپ 2025 میں سری لنکا اور افغانستان کے میچ کے دوران محمد نبی نے سری لنکن لیفٹ آرم اسپنر دونتھ ویلا لاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگا دیے۔ لیکن اسی دوران افسوسناک خبر یہ آئی کہ دونتھ ویلا لاگے کے والد سورنگا ویلا لاگے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ کرکٹ کی خوشی اور ذاتی غم نے اس دن کو یادگار اور کربناک بنا دیا۔
15/09/2025
بھارتی کرکٹ ٹیم نے جینٹلمین گیم کرکٹ کو داغدار کر دیا ہے، ایشیا کپ کے میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔
09/09/2025
ٹرافی کی رونمائی کی جھلکیاں – اے سی سی کے صدر محسن نقوی دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے ساتھ ، آٹھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو رہا ہے.
09/09/2025
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے، سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی، سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔
02/09/2025
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کپتان محمد وسیم نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ کے دوران روہت شرما کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
31/08/2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے- فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔
30/08/2025
ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی، ایونٹ کے میچز متحدہ عرب امارات کے وقت کے
مطابق شام 6:30 شروع ہوں گے۔
30/08/2025
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیمیں آج نو سال بعد ایک مرتبہ پھر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری باضابطہ میچ 2016 کے ایشیا کپ میں کھیلا گیا تھاـ