17/11/2023
ابن گجر بابا کی پوسٹ ۔۔۔
پاک و ہند میں سچن ٹنڈولکر سے بڑا کرکٹ کا پلئیر پیدا نہیں ہوا۔ جب ہم کسی کو بڑا پلئیر کہتے ہیں تو بات صرف کھیل کی سکلز تک محدود نہیں رہتی بلکہ کھلاڑی کا بڑا پن، اخلاق، تہذیب، گرومنگ اور کردار بھی اسمیں شامل ہوتا ہے۔
سچن نے بڑے بڑے ہائی وّولٹیج میچ کھیلے، بڑے بڑے سواگ والے بدتمیز اور ایگریسيو باؤلرز کا سامنا کیا مگر ہم نے آجتک سچن کو کسی سے الہجتے یا کسی کو گالیاں بکتے یا پھر بیہودہ طریقے سے اوور سلیبریٹ کرتے نہیں دیکھا۔ جب تک وکٹ پر رہتا شان سے کھیلتا، جب آؤٹ ہو جاتا خاموشی سے واپس چلا جاتا۔ نہ تو اسکا کبھی کوئی سکینڈل بنا۔ نہ کبھی میچ فکسنگ میں نام آیا، نہ کبھی سوشل میڈیا یا نیوز میں سستی شہرت کے لئے کوئی بھونڈی حرکت کی۔ نہ ریٹائر ہو کر انڈین بورڈ میں کوئی عہدہ لیا اور نہ ہی باقاعدہ پروفیشنل کمینٹری وغیرہ کی۔ ہاں کبھی کبھار ماہرانہ تبصرے کی حد تک یا پھر ٹرافی وغیرہ لیکر گراؤنڈ میں دکھائی دیا۔
ایک بار کسی انٹرویو میں اِسکے کُول روئیے بارے کسی نے پوچھا تو سچن نے کہا کہ میرے والد نے نصیحت کی تھی کہ تم چاہے ہزار سنچریاں بھی بنا لو ایک دن لوگ تمہاری سنچریاں بھول جائیں گے کوئی تم سے بھی زیادہ سنچریاں بنا لیگا مگر لوگ اگر نہیں بھولیں گے تو وہ ہوگا تمہارا کردار۔۔۔گراؤنڈ میں تمہارا رویہ۔ یاد رکھنا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
16/11/2023
16/11/2023
16/11/2023
16/11/2023
16/11/2023