Voice Of Samaro

Call Website Contact the business

Voice Of Samaro "Welcome to [Voice Of Samaro], your go-to destination for exploring the best activities!

Contact us for Paid Promotion 03472320240
email : [email protected]📢

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَافسوسناک خبر، سامارو کی ایک محبت کرنے والی شخصیت ہم سے بچھڑ گئی.انتہائی دکھ ا...
28/10/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
افسوسناک خبر، سامارو کی ایک محبت کرنے والی شخصیت ہم سے بچھڑ گئی.انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد جمیل الدین چوبدار، رہائشی سامارو، حال مقیم کراچی، اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔محمد جمیل الدین چوبدار صاحب کا تعلق سامارو سے تھا، لیکن روزگار اور رہائش کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہونے کے باوجود ان کا دل ہمیشہ اپنے شہر سامارو کے لیے دھڑکتا تھا۔ سامارو کی کوئی خبر ہو، کوئی سرگرمی ہو یا شہر کی کوئی بات، وہ ہمیشہ دلچسپی لیتے، اپنے شہر کا ذکر کرتے اور سامارو سے اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے۔وائس آف سامارو کے سفر میں ان کی محبت، حوصلہ افزائی اور تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے خوبصورت تبصرے، حوصلہ افزا کمنٹس اور محبت بھرے الفاظ میرے لیے ہمیشہ باعثِ حوصلہ رہے۔ وہ صرف ایک فالوور نہیں، بلکہ سامارو سے محبت کرنے والے ان مخلص لوگوں میں شامل تھے جو فاصلے پر رہ کر بھی اپنے شہر سے جڑے رہتے ہیں۔انہیں کرکٹ سے خصوصی لگاؤ تھا۔ سامارو سپر لیگ کے میچز باقاعدگی سے دیکھنا، ہر میچ پر تبصرہ کرنا اور کرکٹ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرنا ان کا خاص شوق تھا۔ جب بھی سامارو آنا ہوتا، ملاقات ہوتی اور ان کی خوش مزاجی، ملنساری اور مسکراتے چہرے سے محفل میں اپنائیت محسوس ہوتی۔وہ انتہائی ہنس مکھ، خوش اخلاق، ملنسار اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ ان کی شخصیت کی سب سے خوبصورت بات اپنے شہر سے بے پناہ محبت تھی۔ ان کے الفاظ میں سامارو محض ایک شہر نہیں، بلکہ ان کے دل کی دھڑکن تھا۔آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی محبت، یادیں اور خلوص ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
نمازِ جنازہ: بعد نمازِ مغرب
مقام: کورنگی نمبر 2.5، کراچی
وائس آف سامارو کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور اظہارِ افسوس۔

11/10/2026

گھنٹوں کا سفر منٹوں میں، عمر کوٹ سے سامارو تک روڈ بنا دی گئی

03/10/2026

سامارو شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ آج وارڈ نمبر 3 میں سینیٹر باجی روبینہ قائم خانی کی کاوشوں سے پیور بلاک روڈ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اسی وارڈ میں جہانزیب سرتاج قائم خانی، ظہیر احمد قائم خانی عمان عمر قائم خانی اور نوید قائم خانی بھی ترقیاتی کاموں میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
سامارو شہر میں جاری ان ترقیاتی کاموں پر ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ سامارو شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے لیے یہ یقیناً خوشی کی بات ہے۔ ❤️
Senator Rubina Qaim Khani Jahanzaib Sartaj ,Uman Umer Kaimkhani Zaheer Ahemad Kaimkhani Naveed Ali Kaimkhani❤️❤️🌹🌹

سامارو کی بیٹی کی کامیابی ❤️محترمہ عائشہ ناز بنت ماسٹر محمد یونس قائم خانی نے Best Teaching Practice Competition 2026 (P...
03/10/2026

سامارو کی بیٹی کی کامیابی ❤️
محترمہ عائشہ ناز بنت ماسٹر محمد یونس قائم خانی نے Best Teaching Practice Competition 2026 (Public Secondary) میں اپنی صلاحیتوں اور تدریسی خدمات کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کرکے سامارو کا نام روشن کیا۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سامارو ٹاؤن میں بطور JEST ٹیچر خدمات انجام دینے والی عائشہ ناز صاحبہ نے سندھ ٹیچر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (STEDA) کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلے میں ایوارڈ اور نقد انعام حاصل کیا۔یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور شعبۂ تعلیم سے وابستگی کا خوبصورت اعتراف ہے۔ بلاشبہ کسی بھی شہر کی اصل پہچان اس کے قابل اور باصلاحیت افراد ہوتے ہیں، جو اپنی محنت سے نہ صرف اپنی بلکہ اپنے شہر کی بھی عزت اور پہچان بنتے ہیں۔عائشہ ناز صاحبہ کی یہ کامیابی سامارو کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔Voice of Samaro کی جانب سے عائشہ ناز صاحبہ، ان کے والد محترم ماسٹر محمد یونس قائم خانی اور تمام اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ اسی طرح علم و تعلیم کے ذریعے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں۔ آمین ❤️

سامارو کے نوجوان ساگر کی بین الاقوامی سطح پر شاندار نمائندگی 🇵🇰🇷🇺سامارو سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور متحرک نوجوان ساگ...
19/09/2026

سامارو کے نوجوان ساگر کی بین الاقوامی سطح پر شاندار نمائندگی 🇵🇰🇷🇺سامارو سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور متحرک نوجوان ساگر مہشوری نے روس میں منعقد ہونے والے International Festival of Youth 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں اور خدمات کا بھرپور اظہار کیا۔Future Team Pakistan کے پلیٹ فارم سے ساگر نے پاکستان کے وفد کی رابطہ کاری، نوجوانوں کی سرگرمیوں اور بین الاقوامی سطح پر روابط کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا۔روس میں پاکستانی سفارتخانے، سفارتی حکام اور مختلف بین الاقوامی نمائندوں سے ملاقاتیں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ بھی ان کے اس سفر کا اہم حصہ رہا۔ساگر مہشوری کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ سامارو کے تمام نوجوانوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔دعا ہے کہ وہ اسی جذبے، محنت اور مثبت سوچ کے ساتھ مستقبل میں بھی سمارو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ ❤️🇵🇰
Voice of Samaro کی جانب سے ساگر کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ 🌟

مرحوم ولید حسین قائم خانی کے ایصال ثواب کے لیے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تمام احباب، اہل علاقہ سے بھرپو...
13/09/2026

مرحوم ولید حسین قائم خانی کے ایصال ثواب کے لیے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تمام احباب، اہل علاقہ سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے۔
18ستمبر 2026، بروز جمعہ, بعد نماز عشاء
نزد حاجی نظیر خان چوک، شاہی بازار سامارو شہر

ماشاءاللہ، فخرِ سامارو🇵🇰✨وائس آف سامارو کے پراؤڈ ممبر کیڈٹ محمد حیان نے اپنی شاندار کارکردگی، محنت اور بہترین صلاحیتوں ...
09/09/2026

ماشاءاللہ، فخرِ سامارو🇵🇰✨وائس آف سامارو کے پراؤڈ ممبر کیڈٹ محمد حیان نے اپنی شاندار کارکردگی، محنت اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے “Gentleman Cadet of the Month” کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔محمد حیان اپنی تعلیم کے سلسلے میں کیڈٹ کالج سانگھڑ میں زیرِ تعلیم ہیں، جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ بلکہ سامارو اور وائس آف سامارو کا نام بھی روشن کیا ہے۔وائس آف سامارو کی پوری ٹیم کی جانب سے کیڈٹ محمد حیان اور ان کے والد محترم محمد عارف(پیرجی) کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ❤️اللہ تعالیٰ محمد حیان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں مستقبل میں ملک و قوم کا قابل فخر سپوت بنائے۔ آمین
Proud Member of Voice of Samaro ❤️
Proud of You, Cadet M. Hayyan🫡🏆

سامارو شہر میں صحت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت، تعلقہ اسپتال سامارو کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام...
06/09/2026

سامارو شہر میں صحت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت، تعلقہ اسپتال سامارو کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے، جبکہ ٹینڈر بھی ان شاء اللہ رواں ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے۔اس منصوبے کے لیے سینیٹر روبینہ قائم خانی نے دسمبر 2025 میں وزیراعلیٰ سندھ کو درخواست دی، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کی کہ اسکیم تیار کرکے اسے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔ بعد ازاں محکمہ صحت کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی اور منصوبہ عملی مرحلے تک پہنچ گیا۔یہ منصوبہ سامارو کے لیے سینیٹر روبینہ قائم خانی کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے۔ اس سے قبل گرلز ڈگری کالج سامارو کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ شہر کے انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے 20 کروڑ روپے کے فنڈز بھی فراہم کیے گئے۔سینیٹر روبینہ قائم خانی کی جانب سے سامارو کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اٹھانا اور اہم منصوبوں کے لیے مسلسل آواز اٹھانا قابلِ تحسین عمل ہے۔

سامارو میں خدمتِ خلق کی ایک ایسی خاموش داستان بھی موجود ہے، جس کا شاید ہی کبھی ذکر ہوا ہو۔یہ ہیں ماسٹر محمد امین آرائیں،...
01/09/2026

سامارو میں خدمتِ خلق کی ایک ایسی خاموش داستان بھی موجود ہے، جس کا شاید ہی کبھی ذکر ہوا ہو۔یہ ہیں ماسٹر محمد امین آرائیں، جو گزشتہ تقریباً 32 سال سے قبریں بنانے کا کام فی سبیل اللہ انجام دے رہے ہیں۔ نہ کسی سے اجرت کا مطالبہ، نہ ایک روپے کی خواہش۔ بس نیت ایک، اللہ کی رضا اور انسانیت کی خدمت۔ہم میں سے ہر شخص اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کی فکر کرتا ہے، مگر ماسٹر محمد امین آرائیں اُن لوگوں کے لیے آخری گھر تعمیر کرتے ہیں، جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہوتے ہیں۔وہ قبر کھودتے اور بناتے وقت شاید کسی سے کچھ نہیں کہتے، مگر ان کی یہ خاموش خدمت اپنے اندر ایک بہت بڑی بات کہتی ہے.دنیا میں کچھ لوگ اپنی زندگی دوسروں کے گھروں کو سنوارنے میں گزارتے ہیں، اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کے آخری گھر کی بنیاد رکھتے ہیں۔32 سال ایک طویل عرصہ ہے۔ ہزاروں قبریں، بے شمار جنازے اور نہ جانے کتنے غمزدہ خاندان۔ مگر اس شخص نے اپنی اس خدمت کو کبھی کاروبار نہیں بنایا۔یہ خدمت دکھاوے کے لیے نہیں، شاید اسی لیے اتنی خوبصورت ہے۔ہم اکثر بڑے بڑے کارناموں کو سراہتے ہیں، مگر ہمارے آس پاس ایسے خاموش خدمت گار بھی موجود ہیں، جن کا ذکر ہونا چاہیے۔ماسٹر محمد امین آرائیں، آپ کی یہ 32 سالہ خاموش خدمت یقیناً سلام اور احترام کی مستحق ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔ ❤️

Address

Samaro
69350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Samaro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Samaro:

Shortcuts

Share