Hadda Cricket Club

Hadda Cricket Club � Cricket Lover
� Cricket Player
� Made About Babar Azam

🚨 ہڈا کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا! 🏏🔥مقام: بہک رانجھا 📍قواٹر فائنل مقابلہ ہڈا کرکٹ کلب vs پاک شاہین ک...
24/09/2026

🚨 ہڈا کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا! 🏏🔥
مقام: بہک رانجھا 📍
قواٹر فائنل مقابلہ
ہڈا کرکٹ کلب vs پاک شاہین کرکٹ کلب کوٹ مومن

📝 ہڈا کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مقررہ 5 اوورز میں ہڈا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاک شاہین کو 72 رنز کا ہدف دیا۔ہڈا کی جانب سے حمزہ، فاروق، عمیر اور شانی نے انتہائی ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔آخر میں ینگ پلیئر جواد اور حسیب (مکیلم) نے اپنی ٹیم کےلئے قیمتی رنز جوڑے
🎯 ہڈا کے بولرز نے شروع سے ہی پاک شاہین کے بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ پہلے دو اوورز میں حمزہ اور شانی نے انتہائی نپی تلی اور برق رفتار بولنگ کی اور بالترتیب صرف 6 اور 5 رنز دیے (مجموعی طور پر صرف 11 رنز)۔
جب میچ کے آخری 2 اوورز میں 38 رنز درکار تھے، تب تجربہ کار فاروق خان کا جادو چلا۔ فاروق نے اپنے اوور میں صرف 7 رنز دے کر میچ کا پانسہ مکمل طور پر ہڈا کی جانب پلٹ دیا۔ آخری اوور عمیر ارسلان کو دیا گیا جنہوں نے پہلی دو گیندیں ڈاٹ کر کے میچ وہیں ختم کر دیا اور بقیہ رسمی کارروائی بھی بہترین انداز میں پوری کر کے ہڈا کو شاندار فتح دلوا دی۔
🎉 ہڈا کرکٹ ٹیم کو اس بڑی فتح اور سیمی فائنل میں رسائی پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد👏✨

17/09/2026

Kamran Khan
What rating would you give emerging star's performance this season?

07/09/2026

Atif Malik

07/09/2026

Mahar Hamza Ghugh

07/09/2026

Good batting
Muhammad Rizwan Ghugh
#ہڈاـگھگھاںـوالا

06-09-2026🎉 بہک رانجھا میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہڈا کرکٹ کلب نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جی...
06/09/2026

06-09-2026
🎉 بہک رانجھا میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہڈا کرکٹ کلب نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت کر پول کلیئر کر لیا ہے اور باآسانی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا! 🔥🏆🎉
🏏 پہلا میچ بمقابلہ بہک رانجھا
ہڈا کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔رضوان کی جانب سے انتہائی کمال اور جاندار بیٹنگ دیکھنے کو ملی حمزہ نے اچھا ساتھ دیا۔ ہڈا نے مقررہ 5 اوورز میں بہک رانجھا کو 127 رنز کا ہدف دیا۔
بولرز نے ہدف کو باآسانی ڈیفینڈ کیا شانی، عمیر، عاطف اور فاروق کی شاندار اور سنسنی خیز بولنگ کی بدولت ہڈا نے یہ ون سائیڈڈ (یکطرفہ) میچ اپنے نام کیا۔ 💥
🏏 دوسرا میچ: بمقابلہ لقمان
ہڈا نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ حمزہ نے شاندار بیٹنگ کی جبکہ رضوان نے ان کا بہترین ساتھ دیا۔ میچ کا اصل سسپنس آخری اوور میں آیا جب عاطف نے آخری اوور میں مسلسل 5 چھکے لگا کر ہڈا کا مجموعی سکور 5 اوورز میں 113 تک پہنچا دیا اور لقمان کو 114 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا۔ 💣⚡
حمزہ، شانی، فاروق اور رضوان کی زبردست بولنگ لائن نے مخالف ٹیم کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور یہ میچ بھی ہڈا کے نام رہا۔
🏆 اگلے سٹیج کے لیے نیک تمنائیں۔ ❤️🏏✨

Allah pak sehat daa😢
05/09/2026

Allah pak sehat daa😢

🤲 دعا کی اپیل 🤲
سید تحمید شاہ سٹار آ ل راؤ نڈر سرگودھا کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہے، جنہیں سرگودھا سے مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔
تمام دوستوں، بھائیوں اور احباب سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے۔ 🤲
اللہ تعالیٰ تحمید بھائی کو جلد از جلد کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے، ہر مشکل آسان فرمائے اور صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲❤️

🏏 محمد اشرف اینڈ عبد الحمید باجوہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی عظیم الشان کامیابی پر دلی مبارکباد جو ڈگری کالج بھاگٹانوالہ م...
30/08/2026

🏏 محمد اشرف اینڈ عبد الحمید باجوہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی عظیم الشان کامیابی پر دلی مبارکباد جو ڈگری کالج بھاگٹانوالہ میں جاری تھا، کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ پورا ایونٹ ایک یادگار میلہ ثابت ہوا۔ 🏆
اس شاندار کامیابی پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں
🌟 مرکزی منتظم جناب شاہد مجید باجوہ صاحب کو، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ایونٹ کو ممکن بنایا۔
🤝 انتظامیہ کمیٹی پروفیسر ارشد صاحب، شاہد بھٹی صاحب، صفدر تارڑ ، مولوی رضوان، شفقت جیٹھل اور تمام دیگر ساتھیوں کو جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔

🔥 علاقے کی بہترین آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں چار اوپن کھلاڑی شامل تھے، جن میں سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، اور چنیوٹ کے بہترین پلیئرز نے اپنے کھیل کا جادو جگایا۔
🏟️ سارا دن گراؤنڈ میں رونق رہی، شائقین کرکٹ نے بھرپور لطف اٹھایا، اور کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
🥇 فائنل معرکہ حافظ کلب کوٹ مومن نے اپنے نام کیا۔ ونر بننے پر حافظ صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔
🥈 رنر اپ ٹیم ہڈا کرکٹ کلب رہی۔ ہڈا الیون اور ان کے تمام کھلاڑیوں کو "ہارڈ لک" لیکن ان کے بہترین کھیل پر انہیں بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھی بہت بہت مبارک ہو جنہوں نے کھیل کے میدان میں عزت کمائی۔

Alhumdullilallah Runner Up محمد اشرف اینڈ عبدالحمید باجوہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ (ون ڈے) جو کہ ڈگری کالج بھاگٹانوالہ میں ...
30/08/2026

Alhumdullilallah Runner Up
محمد اشرف اینڈ عبدالحمید باجوہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ (ون ڈے) جو کہ ڈگری کالج بھاگٹانوالہ میں کھیلا گیا، اس میں ہماری ٹیم ہڈا الیون نے فائنل تک کا شاندار سفر طے کیا اور ٹورنامنٹ کی رنر اپ رہی
آخر میں قسمت نے تھوڑا سا ساتھ چھوڑا لیکن پوری ٹیم نے پورے دن میدان میں کمال کا کھیل پیش کیا اور شاندار کرکٹ سے سب کے دل جیت لیے ہڈا ٹیم کی طرف سے عدیل محبتی، ابوبکر، جیدی پیسر اور شانی میتلا نے انتہائی لاجواب کھیل کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ ہمارے تمام لوکل پلیئرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور سب نے مل کر پورا دن بہترین کارکردگی دکھائی۔ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے ہمارے لڑکوں کی فائٹنگ اسپرٹ اور محنت قابلِ داد ہے 🏏🔥

Address

Village Hadda Post Office Chak 86 SB
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadda Cricket Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category