Cricket News In Urdu

Call Contact the business

Cricket News In Urdu All Cricket Videos & News In Urdu

02/11/2026
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایک روزہ مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔اے سی سی اعلامیے کے مطابق مین...
26/10/2026

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایک روزہ مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

اے سی سی اعلامیے کے مطابق مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 19 تا 29 نومبر قطر میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان اے، بھارت اے، نیپال اور یو اے ای کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ سری لنکا اے، بنگلا دیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں گروپ اے کا حصہ ہیں۔

پاکستانی ٹیم 20 نومبر کو یو اے ای، 22 نومبر کو بھارت اور 23 کو نیپال کے خلاف میدان میں اترے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو شہرت ملتی ہے تو وہ سیکھنا بھول جاتے ہیں، کرکٹ ایسا کھیل ہے جس م...
26/10/2026

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو شہرت ملتی ہے تو وہ سیکھنا بھول جاتے ہیں، کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں محنت جاری رکھنی ہوتی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہت سارے کرکٹرز دیکھے ہیں جو برا وقت آنے پر محنت چھوڑ جاتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، انہیں پالش کرکے تیار کرنا مشکل کام ہے، یہ کام پی سی بی اکیلے نہیں کرسکتا۔ فرنچائز، ایسوسی ایشنز سمیت سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو ٹھیک کیا ہے، آئندہ رزلٹ اچھے ملیں گے، آج ڈومیسٹک کرکٹ میں سفارش بالکل نہیں چل رہی، چاہتے ہیں بچیاں بھی کھیلوں میں بچوں کے شانہ بشانہ ہوں۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ کے لیے لاہور قلندرز سب سے بڑھ کر کام کرنے والی اور لیڈنگ فرنچائز ہے۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی تین ملکی ون ڈے سیریز سے صائم ایوب کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔پاک...
26/10/2026

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی تین ملکی ون ڈے سیریز سے صائم ایوب کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے بات چیت میں ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ پر کام کرنے کے لیے ریلیز کرنے کا کہا، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی طور پر صائم ایوب کی درخواست کو منظور کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے صائم ایوب کے فیصلے کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا، وہ جلد قومی اسکواڈ جوائن کر لیں گے۔

صاحبزادہ فرحان نیپال پریمیئر لیگ کے لیے کٹھمنڈو میں ہیں، ان کو نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے، وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 ملکی ون ڈے سیریز کے اسکواڈ سے اسپنر سفیان مقیم کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ اسکواڈ میں مزید توازن لانے کے لیے تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوئے۔پاکستان کر...
26/10/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک یادگار جیت کے موقع پر میرے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔

مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے، وہ بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں۔

واضح رہے کہ 3 ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا اور قومی ٹیم کو فتحیاب کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 242 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا، شاداب خان نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

پاکستانی ون ڈے ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ٹرائی نیشن سیریز کے دوران انگلینڈ ک...
26/10/2026

پاکستانی ون ڈے ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹرائی نیشن سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے 46 رنز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور پاکستان کی طرف سے تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان یہ اعزاز اپنے 80 ویں ایک روزہ میچ میں ٹام بینٹن کو آؤٹ کرکے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل وقار یونس اور شعیب اختر جیسے لیجنڈ فاسٹ بولرز نے 91،91 ایک روزہ میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ذرائع کے مط...
19/10/2026

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق امام الحق آج سے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا میچ کھیل سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی اجازت سے آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے خلاف سوئی ناردرن گیس (ایس این جی پی ایل) کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈکے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔

محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فون این سی سی آئی اے نے اپنی تحویل میں لیے تھے اور دونوں کھلاڑیوں کے خلاف مبینہ تحقیقات بھی کی گئیں۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے خبردار کیا تھا کہ دائیں آنکھ کے پردے کے ...
19/10/2026

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے مجھے خبردار کیا تھا کہ دائیں آنکھ کے پردے کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے کے باعث میں بینائی سے محروم ہو سکتا تھا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انجری کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال پر اے بی ڈی ویلیئرز نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل میری آنکھ کی سرجری ہوئی تھی، دائیں آنکھ میری غالب آنکھ نہیں تھی، اس لیے اس انجری نے کرکٹ پر زیادہ اثر نہیں ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران خصوصاً رات کے وقت دائیں آنکھ کی بینائی دھندلا جاتی تھی، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں نے آنکھ کا معائنہ کرایا کیونکہ میں اپنے کھیلنے کے دنوں میں سرجری نہیں کرانا چاہتا تھا۔

اے بی ڈی ویلیئرز کے مطابق ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران آنکھ کے پردے کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے کی تشخیص کی اور اگلے ہی روز آپریشن کر دیا، ڈاکٹروں نے خبردار کیا تھا کہ میں اپنی بینائی بھی کھو سکتا تھا۔

دسمبر 2023ء میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ میرے بیٹے نے غلطی سے اپنی ایڑی میری آنکھ پر مار دی تھی اور میں اپنے کیریئر کے آخری 2 سال آنکھ کے پردے کی اس تکلیف کے ساتھ کھیلتا رہا۔

واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، تاہم وہ 2021ء تک انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے رہے۔

شائقین انہیں ’مسٹر 360‘ کے نام سے جانتے ہیں، کیونکہ وہ میدان کے چاروں جانب شاٹس کھیلنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے تھے۔

انہوں نے 114 ٹیسٹ میچوں میں 50.66 کی اوسط سے 8 ہزار 765 رنز بنائے، جن میں 22 سنچریاں شامل تھیں، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور ناٹ آؤٹ 278 رنز رہا۔ اے بی ڈی ویلیئرز ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری، سنچری اور 150 رنز بنانے کے ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

وہ 3 مرتبہ آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آ...
19/10/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آتی، مجھے کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میرے لیے تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا اہم ہے، خوش قسمتی سے ون ڈے کرکٹ میں میری کارکردگی زیادہ بہتر ہے، مجھے کرکٹ پسند ہے اور پاکستان کے لیے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ میری سنچری کے بعد سیلیبریشن بیٹے کے لیے تھی، دونوں ٹیموں نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیتے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اچھا کھیلیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچز میرے لیے اچھے نہیں رہے، لیکن میں چار سال سے پُرفارم کر رہا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم واپس لانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

Address

Sargodha

Telephone

+923116625432

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket News In Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cricket News In Urdu:

Shortcuts

Share

Category