Vijh Cricket Eleven Vijh

Vijh Cricket Eleven Vijh

Share

Local Cricket News

Photos from Vijh Cricket Eleven Vijh's post 08/02/2026

آج کا میچ ۔۔۔
آج ہائی سکول گوندل کی کرکٹ گراؤنڈ میں
وجھ کرکٹ الیون وجھ اور سپر کنگز کلب گوندل کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا فائنل میچ کھیلا گیا ۔۔۔ میچ اس قدر سنسنی خیز تھا کہ آخری گیند پہ میچ کا فیصلہ وجھ کرکٹ الیون کے حق میں ہوا ۔۔۔ وجھ الیون کی طرف سے سرور جٹ نے نصف سینچری ( 55 رنز ) سکور کی ۔۔۔ یوسف عامر 48 اور رانا حاشر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔۔۔وجھ کرکٹ الیون کے 236 رنز کے تعاقب میں سپر کنگز گوندل 234 رنز بنا پائی ۔۔۔ اس طرح یہ میچ محض 2 رنز کے فرق سے وجھ کرکٹ الیون کے نام رہا
وجھ کرکٹ الیون کی طرف سے حفیظ شاہ اور آصف نواز نے عمدہ باؤلنگ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

Photos from Vijh Cricket Eleven Vijh's post 01/02/2026

آج وجھ کرکٹ الیون نے ساہیوال کی ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے دی ۔۔۔ وجھ کرکٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 203 رنز بنائے ۔۔۔ وجھ الیون کی طرف سے یوسف عامر نے نصف سینچری (51 رنز ) بنائی ۔۔ اور خالد چٹا نے 37 رنز سکور کیے ۔۔۔۔۔ جواب میں سایوال کی ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی
وجھ الیون کی طرف سے آصف نواز نے 3 جب کہ سکندر گوندل نے 2 وکٹیں لیں

Photos from Vijh Cricket Eleven Vijh's post 25/01/2026

آج کوٹ موسٰی ( مچھر کھادی ) کی ٹیم کے خلاف انتہائی شان دار میچ کھیلا اور صرف ایک رنز سے کامیابی حاصل کی
رانا دانی نے 45 اور یُوسف عامر نے 43 رنز کی اننگز کھیلیں اور ٹیم کا سکور 230 رنز تک پہنچایا ۔۔۔ کوٹ موسٰی کی ٹیم نے 229 رنز بنائے ۔۔۔ خالد چٹا نے عمدہ باؤلنگ کی
🏏🏏🏏

Photos from Vijh Cricket Eleven Vijh's post 16/01/2026

وجھ کرکٹ الیون وجھ نے آج ساہیوال سپورٹس سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں چک 93 شمالی کی ٹیم کو شکست دے دی ۔۔۔ چک 93 شمالی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 239 رنز بنائے ۔۔۔ وجھ کی طرف سے نذیر شاہ نے عمدہ باؤلنگ کی ۔۔۔ 240 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں وجھ کرکٹ الیون کی طرف سے خالد چٹا نے شاندار سینچری اور رانا حاشر نے نصف سینچری بنائی ۔۔۔ خالد چٹا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

Photos from Vijh Cricket Eleven Vijh's post 12/01/2026

وجھ کرکٹ الیون وجھ نے آج گوندل کرکٹ الیون گوندل کے خلاف میچ آسانی سے جیت لیا ۔۔۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گوندل الیون 23 ویں اوور میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔۔۔ بعد میں وجھ کرکٹ الیون نے میچ 3 وکٹوں کے نقصان پہ ٹارگٹ سکور حاصل کر کے جیت لیا ... خالد چٹا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا

08/01/2026

وجھ کرکٹ الیون وجھ نے گوندل کرکٹ الیون گوندل کو سخت مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے شکست دے دی ۔۔۔ وجھ کرکٹ الیون کی طرف سے رانا حاشر نے نصف سینچری سکور کی ۔۔ خالد چِٹا نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔۔۔ سرور جٹ نے جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Sargodha