24/07/2026
اپیل بنام: ڈپٹی کمشنر شانگلہ / اسسٹنٹ کمشنر الپوری
موضوع: کوزہ الپوری میں یوفون ٹاور کی ناقص کارکردگی کے خلاف عوامی اپیل
جنابِ عالی!
انتہائی ادب و احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ ہمارے علاقے کوزہ الپوری میں نصب یوفون ٹاور شدید مسائل کا شکار ہے۔ جب بجلی موجود ہوتی ہے تو ٹاور کے سگنلز آ جاتے ہیں، لیکن جیسے ہی بجلی بند ہوتی ہے، یوفون کے سگنلز بھی مکمل طور پر غائب ہو جاتے ہیں۔
آخر یہ کیسا ٹاور ہے جو صرف بجلی کے سہارے چلتا ہے؟ کیا اس ٹاور کے لیے بیک اپ جنریٹر یا ایندھن (تیل) کا کوئی انتظام نہیں؟ عوام کو بار بار رابطے سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔
ہم آپ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
یوفون ٹاور کے بیک اپ سسٹم کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔
جنریٹر کے لیے مستقل ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
عوام کو مسلسل موبائل نیٹ ورک کی سہولت فراہم کی جائے۔
ہم کب تک یہ ظلم برداشت کرتے رہیں گے؟
کوزہ الپوری کے عوام اپنے بنیادی مواصلاتی حق سے محروم نہیں رہ سکتے۔
انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
منجانب:
اہلیانِ کوزہ الپوری، ضلع شانگلہ