خوشخبری
جودھالہ فٹبال کلب گراؤنڈ میں چودہ اگست کی مناسبت سے جشن آزادی ٹورنامنٹ میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
جس میں مختلف گیمز کا مقابلہ کروایا جائے گا۔
1.دوڑ
2.فٹبال+فٹسل
3.رسہ کشی
4.گولہ دور پھینکنے کا مقابلہ۔
5.پینلٹی ککس۔آوٹ اف ڈی ککس
6.زگ زیگ ڈاجنگ سپیڈ
7.لانگ جمپ
چودہ اگست کو پورا دن اس طرح کی مختلف گیمز کا مقابلہ کروایا جائے گا۔تمام شائقین اور دوستوں سے گزارش ھے کہ اپنے بچوں کے ہمراہ گراؤنڈ تشریف لا کر انجوائے کریں۔
نوٹ۔
اس ٹورنامنٹ میں بچے اور نوجوان دونوں شامل ھو گے۔
منجانب۔
جودھالہ فٹبال کلب مینجمنٹ۔
استاد اللہ رکھا بٹ۔کوچ عمران بٹ۔سلطان خان۔زبیر منیر.ندیم بٹ۔اسماعیل خان
Judhala Footbal Club
Best Team of TFA.
2 Time Tehseel Champion.
1 Time District Champion. Total Village Side Team.
⚽
08/08/2026
ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل بیماری کےباعث 68 برس کی عمر میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جارج میسی اپنی زندگی کے آخری چند ماہ روزاریو کے ایک طبی مرکز اور اپنے گھر کے درمیان گزارتے رہے جہاں ان کی اہلیہ اور بچوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔
جارج میسی اپنے بیٹے لیونل کے فٹبال کیریئر میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے بارسلونا میں لیونل کے ابتدائی دنوں سے ہی ان کا ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
02/08/2026
Cricket Pitch Level krdi hy.
Bahut Zyada Larko Ko Choot Lagi thi Is jagah ki waja say.
Ab Level krdi hy.
Judhala footbal Club
New Young boys
19/07/2026
فیصلے کی گھڑی! اسپین یا ارجنٹینا۔۔۔۔ فٹبال کا نیا بادشاہ کون ہوگا؟
Footbal Club
15/07/2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر 16 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے آغاز ہی سے اسپین نے گیند پر بہتر کنٹرول برقرار رکھا اور مسلسل جارحانہ کھیل پیش کیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول پیڈرو پورو نے اسکور کیا، جس سے ٹیم کو ابتدائی برتری حاصل ہوئی۔
دوسرے ہاف میں اسپین نے اپنی برتری مزید مضبوط بنائی اور ایک عمدہ ٹیم موو کے اختتام پر میکل اویارزابال نے دوسرا گول کرکے فرانس کی واپسی کی امیدیں تقریباً ختم کر دیں۔ فرانس نے خسارہ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم اسپین کی مضبوط دفاعی حکمت عملی اور منظم کھیل کے سامنے کامیاب نہ ہو سکا، یوں مقررہ وقت کے اختتام پر اسپین نے 0-2 سے فتح اپنے نام کر لی۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے 2010 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اسپین نے اپنا واحد عالمی ٹائٹل 2010 کے جنوبی افریقا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر جیتا تھا۔
دوسری جانب فرانس کا مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ عالمی چیمپئن رہنے والی فرانسیسی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی، لیکن اسپین کے مؤثر کھیل کے سامنے بے بس دکھائی دی۔
اب اسپین کی نظریں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا، جبکہ فرانس تیسری پوزیشن کے میچ میں کامیابی کے ساتھ مہم کا اختتام کرنے کی کوشش کرے گا۔
Football Judhala Footbal Club
15/07/2026
ریکارڈ بنانے پر ٹرافی کے بجائے انھیں ایک ایئر رائفل دی گئی۔ وہ کھلاڑی، جو ایک حادثے کے نتیجے میں ٹیم کا حصہ بنا
تحریر: https://bbc.in/452PQWb
# Judhala Footbal Club
07/07/2026
اسپین جیت گیا، اسپین کا جیتنا ہی بنتا تھا
پہلا ہاف دیکھا تھا، پرتگال کی ٹیم کمزور نظر آئی، پہلے ہاف میں اسپین کے دو تین گول ہو سکتے تھے، سپینش کھلاڑی زیادہ چست اور برق رفتار نظر آے
رونالڈو اپنے کیریئر کا ویسا اختتام نہ کر پاۓ، جیسا وہ چاہتے تھے
خیر نہ آغاز ہمارے اختیار میں ہے، نہ اختتام
البتہ ان بے کوشش بہت کی
اور ایک انسان کو کوشش ہی کرنی چاہیے اور اپنا بیسٹ دینا چاہیے
زبردست اتھلیٹ اور انسان جو کہ معمولی بیک گراؤنڈ سے اٹھ کر سپر سٹار بنا
چالیس سال سے زیادہ عمر اور فٹنس بہترین
البتہ جوانی جوانی ہوتی ہے
یہ گیم جوانوں کی ہے
زندگی اور کھیل کی بہترین طویل اننگز کھیلنے اور سیارہ زمین کے انسانوں کو تفریح پہچانے کے لئے
رونالڈو آپ کا شکریہ
Legends Never Die ❤️
Football Judhala Footbal Club
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Sialkot