Qaddafi football club

Qaddafi football club

Share

A famous football club sialkot

07/05/2025

سعودی پرو لیگ!!

سعودی پروفیشنل لیگ میں آج الاتحاد اور النصر کے مابین ایک دم دار مقابلہ کھیلا جائے گا جس میں ایک طرف کرسٹیانو رونالڈو النصر کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیں گے اور دوسری جانب انکے قریبی دوست کیریم بینزیما الاتحاد ٹیم کے سربراہ ہوں گیں۔ ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو الاتحاد بدستور 68 پوائنٹس کے ساتھ اول پوزیشن پر براجمان اور النصر 8 پوائنٹس کے فاصلے پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ النصر کے ہوم گراونڈ میں یہ مقابلہ آج رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔⚽




06/05/2025

یووینٹس کے پرانے گول کیپر گیگی بوفن کہتے ہیں کہ: "وہ کھلاڑی جس نے میرے پورے کیرئیر میں مجھے سب سے زیادہ پریشان کیا وہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔ جدید فٹ بال میں رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے میرے خلاف ہمیشہ گول کیے ہیں"۔ تقریبا 7 سال پہلے چیمپیئنز لیگ کی رات کو کرسٹیانو رونالڈو نے بفون کی یووینٹس کے خلاف شاندار بائیسکل کِک گولازو اسکور کیا تھا، گول اتنا شاندار تھا کہ یووینٹس کے شائقین بھی تالیاں بجانے کے لیے کھڑے ہو گئے تھے۔

اگر کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی دنیا میں نہ ہوتے تو بفون جیسا لیجنڈ کیپر اپنے کیریئر میں کم از کم ایک چیمپئنز لیگ ٹرافی تو جیت ہی سکتا تھا۔




05/05/2025

آخر کار انگلش پرنس ہیری کین کی الماری سے ٹرافی کا قحط ختم، 540 گیمز میں 358 گولز داغنے کیبعد ہیری کین نے بائرن میونخ کے ساتھ اپنے کیرئیر کی پہلی میجر ٹرافی حاصل کرلی ہے۔ اس کے ساتھ بائرن میونخ نے اپنی تاریخ میں 34ویں بار بنڈس لیگا کی چیمپیئنز بنی ہے۔ ٹائٹل حریف لیورکیوسن کی طرف سے اپنا میچ 2-2 سے برابر کرنے پر ہیری کین اور اس کی ٹیم کو یہ کامیابی تھوڑی جلدی حاصل ہوئی





30/04/2025

ایشنز چیمپیئنز لیگ!!

رونالڈو کی سعودی عرب میں نئی ٹرافی درج کروانے کی داستاں کاواساکی کے ہاتھوں نیست و نابود، مخالفین نے النصر کو دو کے مقابلے میں تین گول مار کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ سادیو مانے اور یحییٰ کے خوبصورت گول بھی النصر کو اس نایاب ٹرافی کی محرومیت سے نہ بچا سکے۔ گول کیپر سمیت جاپانیوں کی کاواساکی امید سے بڑھ کر اچھا کھیلی اور کوچ کی دی گئی تربیت کی بدولت سے رونالڈو کو بھی پورے میچ میں جکڑے رکھا۔



30/04/2025

یوئیفا چیمپیئنز لیگ!!

شائقین فٹبال کی نظریں آج رات ہونے والے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل مقابلے پر ٹکی ہوئی ہیں جہاں ایک طرف ٹورنامنٹ کی سب سے شاندار حملہ آور کھلاڑی رکھنے والی ٹیم بارسلونا جس نے 12 گیمز میں 35 گولز داغ کر بڑے بڑے کلبز کو چاروں خانے چِت کیا ہے اور دوسری جانب دیوار چین جیسا مضبوط اور چاک و چوبند دفاعی دستہ رکھنے والی اطالوی ٹیم انٹر جس نے 12 مقابلوں میں صرف 5 گول کروا کر لیگ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے۔ بارسلونا کے گراؤنڈ میں یہ اہم مقابلہ آج رات بارہ بجے کھیلا جائے گا۔




#

30/04/2025

یوئیفا چیمپیئنز لیگ!!

برطانوی دارالحکومت لندن کے ایمریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل مقابلے میں پیرس نے آرسنل کو ایک گول سے شکست دے کر قیمتی فتح حاصل کرلی ہے۔ فرانسیسی سٹار عثمان ڈیمبیلے نے مقابلے کے چوتھے منٹ میں واحد گول اسکور کرکے اپنے گھریلو گراؤنڈ میں جانے سے قبل ایک اہم برتری حاصل کی ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں گروپ مرحلے کے دوران 2-0 کے ساتھ اسی پچ پر آرسنل سے ہارنے کیبعد یہ جیت پیرس کی طرف سے جواب کن جیت ثابت ہوئی ہے۔ رائس کے علاوہ آرسنل کی ساری ٹیم کی طرف سے ایوریج پرفارمنس جس کی وجہ سے انکو آپنے ہی فینز کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جیت میں پیرس کے گول کیپر کی جارحانہ پرفارمنس کسی صورت بھولی نہیں جاسکتی۔




Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Sialkot
51300