EVERY THING

EVERY THING

Share

15/06/2021
24/01/2021

‏1937 میں انگلینڈ میں - چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا میچ 60 ویں منٹ میں شدید دھند کی وجہ سے رک گیا۔ لیکن چارلٹن کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے اندر موجود تھے-
کیونکہ اس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم ‏کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی۔ وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کرکے گول پوسٹ پر کھڑا رہا- غور سے آگے دیکھتا رہا- پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اس کے پاس پہنچا اور اسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا ‏گیا ہے- تو سام برترم نے شدید غم کے ساتھ کہا-

”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جن کے دفاع کے لئے میں کھڑا تھا- وہ مجھے بھول گئے“-

زندگی کے میدان میں کتنے ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلۓ ہم نے اپنے وقت ,صلاحیت اور تواناٸ صرف کۓ ہوتے ہیں- لیکن حالات کی دھند میں وہ ہمیں بھول جاتے ہیں۔
دوست اور ساتھی چاہے کھیل کے میدان کے ہوں یا زندگی کے حالات و واقعات کے سرد اور گرم میں ہمیشہ انہیں یاد رکھ کر ساتھ لیکر چلنا چاہۓ ایک اعلیٰ ظرف انسان کی طرح۔
copied.

15/12/2020

*اہم اطلاع*

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

گوگل کروم سرچنگ میں قادیانی لابی کی طرف سے پھیلائے گئے تیکنیکی فتنے کا سادہ لوح مسلمان تیزی سے شکار ہورہے ہیں.. یہ سوچے بغیر کہ جتنی بار ہم اس URL کو سرچ کرتے جائینگے اسکی سرچ اسٹرینتھ بڑھتی جاتی ہے...

کسی بھی سرچ انجن کی فیڈ بیک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہےکہ وہ ساتھ ساتھ پروموٹ بھی ہوتی ہے اور یہ انکی چال بھی کہہ سکتے فیڈ بیک تو پیچھے چلا جائے گا لیکن URL بار بار پروموٹ ہوگا...

بس اس فتنے کی سرکوبی کیلیئے ضروری ہے کہ اسکو سرچنگ اسٹرینتھ نہ مل سکے ... ہم اسے نظر انداز کردیں.. ممکن ہو تو دوسروں کو بھی رہنمائی دے دیں..

رسول ﷺ کی حدیث کا مفہوم بھی آتا ہے
کہ ایک وقت ایسا ہو گا کہ جو فتنے کی کھوج کرے گا وہ اسکا شکار ہو جائے گا

اس لیے تھوڑا سا حکمت سے معاملہ کیجیے ہر سنی سنائی بات پہ اگر ہم عمل کرے گے تو اپنی لاعلمی کی وجہ سے غلط کو روکنے کی بجائے اس کو بڑھانے کا سبب بھی بن سکتے ہیں

جزاک اللہ خیر

10/09/2020

خاتون اور اس کی فیملی فرانس میں رہتے تھے۔ ان کے پاس وہاں کی نیشنیلٹی بھی تھی۔ خاتون کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لے کر پاکستان آئی تھی کہ بچے یہیں پڑھیں اور یہیں کے اسلامی کلچر کے مطابق پلیں بڑھیں۔
ایک ایجنسی کے دوست کا کہنا ہے کہ ہم لوگ جس وقت جائے وقوعہ پر پہنچے خاتون پولیس والوں کے آگے گڑگڑا رہی تھی کہ مجھے گولی مار دو۔میں زندہ نہیں رہنا چاہتی۔ وہ ان لوگوں کو خدا کے واسطے دے رہی تھی کہ مجھے گولی مار دو۔ انہیں ان کے بچوں کا واسطہ دے رہی تھی کہ مجھے مار دو۔ اس کے اس مطالبے پر عمل نہیں ہوا تو اس نے دوسرا مطالبہ سامنے رکھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں موجود سب لوگ حلف دیں کہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں گے۔ اس کے خاندان اور کسی بھی اور شخص کو اس وقوعے کے بارے میں پتہ نہ چلے۔وہ مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتی۔ یہاں موجود ایک ایس پی صاحب نے خاتون کو یقین دہانی کرائی کہ یہ وقوعہ بالکل بھی ہائی لائٹ نہیں ہو گا۔
دوست کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت انتہائی خراب تھی۔ عموما فارنزک سائنس ایجنسی والے ایسے مواقع پر وکٹم کی تصاویر لیتے ہیں۔ لیکن خاتون کی حالت ایسی افسوسناک اور دردناک تھی کہ کسی کی ہمت نہیں پڑی کہ وہ اسے اس کام کیلئے کہہ سکے یا تصاویر اتار سکے۔ وہ ہاتھ جوڑ کر ان کی منتیں کر رہی تھی کہ مجھے قتل کر دو۔
خاتون شاید اسے فرانس سمجھ کر ہی رات کے اس پہر بچوں کو لے کر گوجرانولہ جانے کیلئے نکلی تھی کہ کونسا زیادہ سفر ہے۔ ایک گھنٹے میں گوجرانوالہ پہنچ جائیں گے۔ لیکن اسے نہیں پتہ تھا کہ یہ پاکستان ہے۔ یہ مسلمانوں کا ملک ہے۔

حریص آنکھیں حیا کی دیوی کو نوچتی ہیں
کسی کی بیٹی اگر جواں ہے عذابِ جاں ہے

copied
😭

10/09/2020

ڈوب مرنے کا مقام ہے #قاضی

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Sialkot