01/09/2026
🌹 بجيوٹ یاسین کی بیٹیاں، غذر کا فخر 🌹
ضلع غذر کے حسین دامن میں بسے گاؤں Bujyote Valley کے لیے آج کا دن یقیناً مسرت، فخر اور اعزاز کا دن ہے۔ اس سرزمین کی دو باہمت بیٹیوں نے اپنی محنت، عزم اور قابلیت کے چراغ روشن کرکے نہ صرف اپنے خاندانوں کا نام منور کیا بلکہ اپنے گاؤں اور پورے ضلع غذر کے وقار میں بھی اضافہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ ماریا، دخترِ محترم ایڈووکیٹ عیسیٰ مدد صاحب، اور لیفٹیننٹ صفت، دخترِ محترم بلاور خان صاحب، کو پاکستان آرمی کی آرمڈ فورسز نرسنگ سروس (AFNS) میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ اعزاز محض دو افراد کی کامیابی نہیں، بلکہ دو بیٹیوں کے خوابوں، والدین کی دعاؤں، خاندانوں کی تربیت اور شب و روز کی انتھک محنت کی ایک روشن داستان ہے۔ دونوں باہمت بیٹیوں نے ثابت کر دیا کہ جب ارادے بلند ہوں، حوصلے مضبوط ہوں اور منزل پر یقین ہو تو راستے کی دشواریاں کامیابی کی راہ میں دیوار نہیں بن سکتیں۔
ان کی یہ شاندار کامیابی بجيوٹ اور پورے ضلع غذر کے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔ بالخصوص ہماری بیٹیوں اور نوجوان نسل کے لیے یہ ایک روشن پیغام ہے کہ تعلیم کو مقصد، محنت کو شعار اور عزم کو