28/08/2026
⚽ سکردو میں فٹبال کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت 🏆
فٹبال ایسوسی ایشن سکردو کے عہدیداران، مختلف مقامی فٹبال کلبز کے چیئرمینز اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں سکردو میں فٹبال کی سرگرمیوں کو دوبارہ فعال بنانے، نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور مقامی سطح پر فٹبال کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو کو سکردو میں ایک شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز پیش کی، جس پر اے سی سکردو نے مثبت ردِعمل دیتے ہوئے جلد ٹورنامنٹ کے انعقاد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کہا کہ انتظامیہ مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
یہ یقین دہانی سکردو کے فٹبال حلقوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ فٹبال ایسوسی ایشن، کلبز کے نمائندگان اور کھلاڑیوں نے اے سی سکردو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سکردو میں فٹبال کے روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
آئیں، کھیل کے میدان آباد کریں اور نوجوانوں کا مستقبل سنواریں۔ ⚽❤️
14/02/2026
11/02/2026
07/02/2026
07/02/2026
04/02/2026