someone who is efficient works well and quickly and is good at organizing their work in the way that gets the best results
08/06/2026
🏏 ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ گھاڑی میں ڈسٹرکٹ صحبت پور کرکٹ کلبز کے صدور کا اہم اجلاس منعقد 🏏
آج ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ گھاڑی میں ڈسٹرکٹ صحبت پور کے کرکٹ کلبز کے صدور کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت میر فیاض احمد خان کھوسہ نے کی۔
اجلاس میں کرکٹ کلبز کے سالانہ اجلاس، رجسٹریشن، اور دیگر ضروری دستاویزات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کلبز کے عہدیداران سے متعلقہ معلومات حاصل کی گئیں۔ اس موقع پر کرکٹ کی بہتری، تنظیمی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں گھاڑی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میر فیروز خان کھوسہ بھی شریک تھے، جنہوں نے کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع صحبت پور میں کرکٹ کے فروغ، باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
07/04/2026
**"الحمدللہ!
ضلع صحبت پور کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پلیئنگ رائٹس مل گئے ہم سب کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔
تمام کرکٹ کلبز اور کھیل سے محبت کرنے والوں کو دل سے مبارکباد!
خصوصاً اسرار بھائی اور ان کے ساتھ دینے والوں کا تہہِ دل سے شکریہ — آپ کی محنت اور لگن نے یہ کامیابی ممکن بنائی۔
انشاءاللہ اب صحبت پور کا ٹیلنٹ مزید نکھر کر سامنے آئے گا۔"** 👏🏏🔥
Be the first to know and let us send you an email when District cricket association sohbat pur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.