جانثاران وزیر محمد خان روندو

جانثاران وزیر محمد خان روندو استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے حلقہ 4 روندو، سکردو

عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ترقی کے عزم کے ساتھ میدان میں انشاءاللہ

بیٹا وزیر رضا علی صاحب کو BPS-17 میں ترقی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔ آپ کی محنت، قابلیت او...
29/09/2026

بیٹا وزیر رضا علی صاحب کو BPS-17 میں ترقی کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
آپ کی محنت، قابلیت اور لگن کا یہ خوبصورت صلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نئے عہدے پر مزید عزت، کامیابی اور ترقی عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین 🤲❤️

محمد خان وزیر

محمد یونس صاحب کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔محمد خان وزیر کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں۔ الل...
19/09/2026

محمد یونس صاحب کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
محمد خان وزیر کی جانب سے نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں۔ اللہ تعالیٰ اس نئے سفر کو محبت، خوشیوں، سکون اور بے شمار برکتوں سے بھر دے، اور جوڑے کو ہمیشہ خوش و آباد رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔ ❤️🤲

09/09/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد انجینئر منظور پروانہ صاحب
ورلڈ بینک کے نمائندے کی جانب سے صحت و سہولیات کے حوالے سے نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی پر تعریفی سند کا حصول یقیناً باعثِ فخر ہے، اور پورے علاقے کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔ یہ اعزاز آپ کی محنت، خلوص اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔
آپ نہ صرف ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ ایک بہترین اور مخلص لیڈر بھی ہیں، جو اپنی صلاحیتوں اور خدمت کے جذبے سے علاقے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور توفیق عطا فرمائے، اور آپ کی خدمات کو علاقے کے لیے مزید فائدہ مند بنائے۔ آمین

04/09/2026
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے تورمک میں محکمہ PWD (BN&R) سکردو کی جانب سے مختلف ایمرجنسی اسکیمیں مبینہ طور پر میر...
02/09/2026

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے تورمک میں محکمہ PWD (BN&R) سکردو کی جانب سے مختلف ایمرجنسی اسکیمیں مبینہ طور پر میرٹ اور شفاف طریقۂ کار کے بجائے من پسند اور فرمائشی پروگرام کے تحت تقسیم کی گئی ہیں یا کی جا رہی ہیں۔

ہم جناب سیکریٹری ورکس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایمرجنسی اسکیموں کی تقسیم میں شفافیت، میرٹ اور عوامی ضرورت کو اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی قسم کی بندربانٹ یا فرمائشی پروگرام کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

اگر ان اسکیموں کی تقسیم میں بے ضابطگی یا جانبداری ثابت ہوئی تو ہم اس کے خلاف آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

محمد خان وزیر
حلقہ نمبر 4، روند
آئی پی پی حلقہ چار روندو

Address

Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جانثاران وزیر محمد خان روندو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share