09/07/2026
فرسٹ کلوانجی فٹبال ٹورنامنٹ مٹہ فٹبال گراؤنڈ، بر سوات
میچ نتیجہ
آل اسٹار فٹبال کلب ابوہا نے ناصر خان فٹبال کلب چارباغ کو 1-0 سے شکست دے دی۔
منجانب:انتظامیہ، فرسٹ کلوانجی فٹبال ٹورنامنٹ مٹہ فٹبال گراؤنڈ، بر سوات ⚽
کل کا مقابلہ ⚽
یونائیٹڈ فٹبال کلب گروڑہ 🆚
مسلم شہید فٹبال کلب سنگوٹہ
وقت: شام 5:00 بجے
07/07/2026
پہلا کلوانجی فٹبال ٹورنامنٹ – مٹہ فٹبال گراؤنڈ
آج کے میچ کے مہمانِ خصوصی کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف صاحب اور نیشنل ریفری شہزاد صاحب تھے۔
ہم ان کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہماری حوصلہ افزائی کی اور تقریب میں شرکت فرمائی۔ ان کی آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
شکریہ یوسف صاحب اور شہزاد صاحب! 🌹⚽
07/07/2026
پہلا کلوانجی فٹبال ٹورنامنٹ – مٹہ فٹبال گراؤنڈ
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگار گل جبہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ مین امانکوٹ کو 4-0 سے شکست دے دی۔
نتیجہ:�انگار گلجابہ 4 — 0 ینگ مین امانکوٹ
انگار گل جبہ نے ٹورنامنٹ کا آغاز ایک شاندار فتح کے ساتھ کیا۔
03/06/2026
ٹی ایف اے مٹہ کی دو سالہ کارکردگی
ٹی ایف اے مٹہ (TFA Matta) تحصیل مٹہ کے سابقہ فٹبال کھلاڑیوں پر مشتمل ایک فعال تنظیم ہے جو فٹبال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیل کی ترقی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
اگر گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ٹی ایف اے مٹہ نے تحصیل مٹہ میں فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔
ٹی ایف اے مٹہ نے فٹبال اسکروٹنی کا نظام متعارف کروا کر تحصیل مٹہ کی درجنوں ٹیموں کو رجسٹرڈ کیا اور انہیں ووٹنگ کے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈر 14 اور انڈر 17 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، جبکہ انڈر 16 کھلاڑیوں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی۔ مزید برآں، ریفریز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ریفری شارٹ کورس کا بھی کامیاب انعقاد کیا گیا۔
تحصیل مٹہ کی فٹبال تاریخ میں پہلی مرتبہ باقاعدہ فٹبال لیگ کا آغاز بھی ٹی ایف اے مٹہ کا ایک اہم کارنامہ ہے، جو کامیابی کے ساتھ آج بھی جاری ہے۔ اس لیگ نے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، مسابقتی ماحول میں کھیلنے اور آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔
ٹی ایف اے مٹہ مستقبل میں بھی فٹبال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، ریفریز کی پیشہ ورانہ ترقی اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ امید ہے کہ یہ ادارہ اپنی مثبت سرگرمیوں اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے تحصیل مٹہ میں فٹبال کو مزید ترقی اور استحکام فراہم کرے گا۔
27/05/2026
ٹی ایف اے مٹہ کلب کی جانب سے فٹبال کمیونٹی کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور عید کو خوشیوں اور امن کا پیغام بنائے۔