07/10/2026
امین اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی کے علی اسد کی 75 گیندوں پر 145 رنز کی طوفانی اننگز
امین اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی کے ہونہار کھلاڑی علی اسد نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز 2026 میں کیمبرج کالج تلہ گنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے برٹش پبلک اسکول کے خلاف صرف 75 گیندوں پر 145 رنز بنائے، جن میں 13 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ شاندار کارکردگی پر علی اسد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ امین اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنے اور مستقبل کے چیمپئنز تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔