29/07/2026
شکریہ اہلیانِ وزیرستان ❤️🏏
الحمدللہ! کانیگرم کرکٹ میلہ 2026 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں کسی نہ کسی صورت تعاون کیا۔
خصوصی شکریہ:
- تمام اسپانسرز
- تمام کرکٹ ٹیموں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی
- اہلیانِ وزیرستان
- تمام شائقینِ کرکٹ
- ٹورنامنٹ کمیٹی کے تمام اراکین
- تمام میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جنہوں نے ٹورنامنٹ کی بہترین کوریج کر کے اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا
- ان تمام دوستوں کا جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا ساتھ دیا اور بھرپور تعاون کیا
- تمام رضاکاروں اور معاونین
آپ سب کی محبت، اعتماد اور تعاون کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔
فضل جگری
آرگنائزر، کانیگرم کرکٹ میلہ 2026
20/04/2026
بات صرف ایک سنچری کی نہیں…
اگر Babar Azam کو واقعی عظیم کھلاڑی بننا ہے، تو انہیں Pakistan national cricket team کے لیے بار بار سنچریاں کرنی ہوں گی اور مسلسل اچھی پرفارمنس دکھانی ہوگی۔
ایک اننگز پر خوشی اپنی جگہ، لیکن اصل پہچان وہی بنتی ہے جو ہر میچ میں ٹیم کے کام آئے، مشکل وقت میں کھڑا ہو اور اپنی کارکردگی سے میچ جتوائے۔
تب ہی ہم دل سے کہیں گے:
ہاں، یہ واقعی ایک عظیم کھلاڑی ہے۔
20/04/2026
یہ ہے ضلع ٹانک… کرکٹ کا جنون (2011)
وہ وقت جب ہر گلی، ہر محلے اور ہر میدان میں کرکٹ کی رونق ہوا کرتی تھی۔ نوجوانوں کے دلوں میں کھیل کا جذبہ تھا، گراؤنڈز آباد تھے اور ہر طرف زندگی کی چہل پہل نظر آتی تھی۔
مگر پھر وقت بدلا…
آہستہ آہستہ کھیلوں کے میدان ویران ہوتے گئے۔ حکومتی عدم توجہی، فنڈز کی کمی اور سہولیات کے فقدان نے اس جنون کو ماند کر دیا۔ آج حالت یہ ہے کہ ٹانک میں کرکٹ تقریباً ختم ہو چکی ہے، جو یقیناً ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
یہ صرف کھیل نہیں تھا، یہ نوجوانوں کی امید، صحت مند سرگرمی اور امن و سکون کی علامت تھا۔
وہ دن جب ہر طرف امن تھا، سکون تھا، اور خوشگوار یادیں تھیں… آج بھی دل کو آواز دیتی ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پھر سے ان میدانوں کو آباد کریں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لائیں اور ٹانک کی کھوئی ہوئی رونق واپس لائیں۔
25/11/2025
ہندوستان کے گیارہ کھلاڑی بھارت میں پھنس چکے ہے کل گراونڈ تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا
لیکن آج بلکل خاموشی ہے😅😂✌️
جئے ماتاتی