صابری زرعی کارپوریشن

صابری زرعی کارپوریشن Agriculture

سٹر۔ آپ (STIR-UP) ۔ پوٹاشیم پودوں کی صحت، بڑھوتری اور پیداوار کے معیار کے لیے کلیدی غذائی جزو ہے۔:پوٹاشیم کے فوائد:خامرو...
07/05/2026

سٹر۔ آپ (STIR-UP) ۔ پوٹاشیم پودوں کی صحت، بڑھوتری اور پیداوار کے معیار کے لیے کلیدی غذائی جزو ہے۔:پوٹاشیم کے فوائد:خامروں (Enzymes) کی فعالیت: یہ پودوں میں بڑھوتری کے لیے ضروری خامروں کو متحرک کرتا ہے [1]۔غذائی اجزاء کی ترسیل: یہ پودوں کے اندر پانی، نشاستہ (Starch) اور لحمیات (Proteins) کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے [1]۔پیداوار میں بہتری: پھل کی جسامت (Size)، رنگت (Color)، ذائقہ (Flavor) اور شیلف لائف (Shelf Life) کو بہتر بناتا ہے

پنیری برائے فروخت 03097145391
06/02/2026

پنیری برائے فروخت 03097145391

20/12/2025
پہلے پانی کے بعد گندم کے پیلے پتےاسکی وجوہات و تدارکسموگ و موسمی اثرات کی وجہ سے سے گندم کے پتے پیلے ہو سکتے ہیں🌾نائٹروج...
12/12/2025

پہلے پانی کے بعد گندم کے پیلے پتے
اسکی وجوہات و تدارک

سموگ و موسمی اثرات کی وجہ سے سے گندم کے پتے پیلے ہو سکتے ہیں
🌾نائٹروجن ڈیفیشینسی
پہلا پانی لگنے کے بعد کچھ وقت کے لئے گندم کے پودے کی نائٹروجن لینے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے، پہلا پانی زیادہ لگنے کے بعد پتے پیلے ہو سکتے ہیں، جس جگہ پانی زیادہ کھڑا رہے وہاں پتے پیلے ہو سکتے ہیں۔ پانی لگانے کے بعد وتر آنے تک انتظار کریں پتوں کا رنگ ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔۔
اگر پھر بھی ٹھیک نہیں ہوتا تو
🌾 پیلے پیچز میں اضافی امونیم سلفیٹ پچاس کلو گرام +میگنیشیم سلفیٹ بارہ کلو گرام چھٹہ کریں جب پتے خشک ہوں یا فلڈ کریں

اگر مکمل پلاٹ میں یہ مسئلہ ہے توسفارش کردہ مقدارکے مطابق
🌾امائنو ایسڈ+جبرالک ایسڈ کا سپرے کریں، پتوں کا رنگ بہتر اور فصل سر سبز ہو جائے گی۔

یولو میلیرم میں ہے اتنا دم ۔۔۔۔۔ کرے چوڑے پتے والی جڑی بوٹیاں ختم
09/12/2025

یولو میلیرم میں ہے اتنا دم ۔۔۔۔۔ کرے چوڑے پتے والی جڑی بوٹیاں ختم

وی ایل - پوٹاش ۔۔۔ پھل کے سائز، بھرائی اور کوالٹی کیلئے
25/04/2025

وی ایل - پوٹاش ۔۔۔ پھل کے سائز، بھرائی اور کوالٹی کیلئے

03/04/2025

گندم کے بعد نئی فصل لگانے کیلئے کم اخراجات اور کم وقت میں تیار ہونے والی منافع بخش فصل تِل/تِلی کاشت کریں۔
آپ بھی اگر تل کی بہترین فی ایکڑ پیداوار لینا چاہتے ہیں تو بیج کاصحت مند ہونا بےحد ضروری ہے اور خالص بیج genetic purity ہی آپکی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں آپکی مدد کر سکتا ہے.
*تل کی کاشت 2026
*وقت کاشت
یکم مئی سے 25 جون

*اقسام
ٹی ایچ 05 شاخ دار تلی
90 سے 100 دن میں تیار

*پیداواری صلاحیت
پیداواری صلاحیت 20 سے 25من فی ایکڑ تک ہے۔

*کاشت کا طریقہ کار
1- خشک زمین تیار کریں کھیلی کی ایک سائیڈ جب کہ بیڈ کی دونوں اطراف پانی لگا کر ٹی ایچ 05 کو 7 سے 9 انچ پر چوپا لگائیں اور موسم دیکھتے ہوئے 500 سے 600 ایم ایل پینڈی میتھلین کا سپرے کریں ۔۔
یاد رہے تلی کاشت کرنے سے 5-6 دن بعد موسم صاف ہونا چاہیے ورنہ تلی کا اگاؤ کم ہوگا۔
20 دن کے بعد چھدرائی کر کے ایک ایک پودہ چھوڑ دیں۔

2-رونی کا طریقہ
رونی کے بعد زمین تیار کریں بیج کا چھٹہ دیں اور ہل سوہاگا لگا دیں۔
یہ کام شام کے وقت کریں اور جڑی بوٹیوں کے لیے سپرے بھی کر دیں۔۔

3-خشک زمین میں چھٹہ دے کر کھیلیں نکال کربھی پانی لگا سکتے ہیں۔۔

4-زمین رونی کر کے تر وتر زمین میں کھیلیں بنا کر بھی چھٹہ کر سکتے ہیں

5- زمین رونی کر کے، زمین تیار کریں اور بیج کا چھٹہ دے کر کھیلیں نکال دیں
پلین زمین وتر میں چھٹے کی صورت میں ٹی ایچ 05 کا بیج 2کلو اور ٹر وت۔ اس میں مٹی یا کھاد مکس کر کے شمالاً جنوباً اور مشرق مغرب دونوں اطراف چھٹہ کریں
چوپے میں 1کلو بیج میں 9کلو مٹی مکس کر کے چوپا یا چنگی لگا لیں۔

ٹی ایچ 05چھٹے میں 2کلو اور چوپے میں 1 کلو بیج کافی ہے۔
نوٹ:چھٹہ لگا کر کھیلییاں بنانی ہوں تو پھر ایک ایکڑ میں 4 کلوگرام بیج ڈالیں ۔
*پودوں کی تعداد
اچھی پیداوار کے لئے ٹی ایچ 05 کے 45 ہزار پودے ضروری ہیں۔۔
1کلو سیڈ میں تقریباً 3لاکھ سیڈز ہوتے ہیں ، چھٹے میں اس لیے زیادہ استعمال کرتے کیونکہ ھل سوہاگا لگاتے ہوئے زیادہ سیڈ نیچے چلا جاتا جو اگ تو جاتا لیکن اوپر نہیں آ پاتا ۔۔
زیادہ تر تل/تلی گندم کے بعد لگائے جاتے ہیں ،، پودے پر جب پھول آتے ہیں تب بہت زیادہ گرمی ہوتی ہے ، جس سے پھول بہت گرتے ہیں گرمی کی وجہ سے بیماریاں بھی نسبتاً زیادہ حملہ آور ہوتی ہیں۔
اس سے بچاؤ کے لیے بیماری کا انتظار کئے بغیر بر وقت سپرے کریں اور موسم کے اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے اینٹی سٹریس پروڈکٹس استعمال کریں ۔۔
جیسے امائینو ایسڈ، این پی کے وغیرہ

*پانی
کھیلوں پے کاشت کی صورت میں 4 سے 5 پانی
فلیٹ پے ہو تو 3 پانی
بارش ہو جائے تو پانی سکپ کر سکتے ہیں

*سپرے کا شیڈول
1۔جب جرمینیش پوری ہو جائے تو اس پے لیمڈا یا لیوفینوران+ایمامیکٹن کا سپرے کریں ،، شروع میں پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ ہوتا ہے
2۔۔۔ 20 دن بعد یہی سپرے رپیٹ کریں۔
3-.. پھول آنے سے پہلے زیادہ تر میرڈ بگ کا حملہ ہوتا ہے ،سفید مکھی ، سبز تیلے کا بھی حملہ ہو سکتا ہے اس کے لیے ڈائی نوٹیفیوران کا سپرے کریں
((ٹی ایچ 05 پے 35 سے 40 دن سے پھول شروع ہوتے ہیں))
4۔جب پھیلیاں بن جائے یہی رپیٹ کریں
یاد رہے گندم کے بعد والے تل کی فصل پر بیماری کے آنے کا انتظار مت کریں

*کھاد
1 ڈی اے پی
1/2 ایس او پی
5 سے 6 کلو سلفر
ڈی اے پی کی جگہ 2 نائٹروفاس بھی استعمال کر سکتے ہیں
سلفر کی جگہ سلفر بینٹونائٹ 10کلو استعمال ہو سکتا ہے
ڈی اے پی ،ایم اے پی ،یوریا فاسفیٹ یا فاسفورس ایسڈ بھی استعمال ہو سکتا ہے
اس کھاد پلان میں کمی یا زیادتی زمین کے حساب سے ہو سکتی ہے۔۔۔

تل/تلی کی فصل پر روٹ روک، چارکول راٹ کا حملہ بھی ہوتا ہے اس سے بچاؤ کے لئے سیڈ ہمیشہ زہر لگا کر کاشت کریں یا ٹرائکوڈرما کیپسول فلڈ کریں ۔
خالص اور معیاری بیج حاصل کرنے کیلئے رابطہ کریں۔
03097145391

بوران پودوں کی صحت کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل صغیر و غذائی جزء Micronutrient) ہے۔ یہ پودوں میں خلوی دیوار (cell wall) کے...
12/03/2025

بوران پودوں کی صحت کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل صغیر و غذائی جزء Micronutrient) ہے۔ یہ پودوں میں خلوی دیوار (cell wall) کے بننے اور اس کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے اس کے علاوہ یہ پودوں میں بڑھوتری پھول اور پھل کے بننے اور اس طرح معیاری پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بور ان کی کمی کی صورت میں سب سے پہلے پودے کی بڑھوتری اور اس کا تولیدی نظام متاثر ہوتے ہیں جس سے پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پتوں، پھولوں اور پھلوں کا بے مشکل ہوتا، پتوں کا چھوٹا ہوجانا، گانٹھوں کا کم درمیانی فاصلہ اور پودے کے قد میں کی، غیر پیداواری شاخوں کا نکلنا اور پھولوں اور پھل کا کیرا
بھی بوران کی کمی اہم علامات ہیں۔ بوران کی شدید کمی کی صورت میں پودوں میں زمین سے اہم اجزائے کبیر مثلا پوٹاش اور فاسفورس حاصل کرنے میں بھی کمی آجاتی ہے۔

آپکی گندم  برسیم یا کسی بھی فصل میں🐞 یہ جاندار نظرآئے تو آپ خوش ہوں. اور شکر ادا کریں.یہ لیڈی بگ Ladybug 🐞 کے نام سے جان...
07/03/2025

آپکی گندم برسیم یا کسی بھی فصل میں🐞 یہ جاندار نظرآئے تو آپ خوش ہوں. اور شکر ادا کریں.یہ لیڈی بگ Ladybug 🐞 کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ گوشت خور کیڑا ہے سست تیلے کا دشمن ہے.
یہ تیلے کے تقریباً 150 بالغان کو ایک دن میں کھا جاتا ہے.
پھول درخت پودے اسکے دوست ہیں۔
یہ کسی پھول پودے یا درخت کو نہیں کھاتا بلکہ اس کے دشمن کیڑوں کو بہت شوق سے کھاتا ہے جو آپ کی فصل اور پودوں کو کھانے آتے ہیں۔
اسکے بچے بھی ایک دن میں فی کس 40 سے زیادہ کیڑے کھا جاتے ہیں۔
اسے قدرت نے یہ کام سونپا ہے۔ لہذا
کچن گارڈننگ کرنے والے بہن بھائیوں اور کسانوں سے التجا ہے کہ اسے دشمن نہیں دوست سمجھتے ہوئے مارنے سے گریز کریں۔
اسے بچانے کے لیے آپ کو زہروں کا استعمال ترک کرنا ہوگا ۔
پبلک سروس میسج

Address

Toba Tek Singh
صابریزرعیکارپوریشنبزنسسینٹرجانیوالاگوجرہروڈ ٹوبہٹیکسنگھ

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صابری زرعی کارپوریشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to صابری زرعی کارپوریشن:

Shortcuts

Share