Imran Rasool Hockey Academy Toba Tek Singh

Imran Rasool Hockey Academy Toba Tek Singh

Share

promotion of Pakistan field � hockey

03/06/2026

عمران رسول ہاکی سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری سمر کیمپ کا چوتھا روز
بچوں کا شوق دیکھنے کے قابل ھے under 14 بچوں کا گراؤنڈ میں صبح 5 بجے آنا بچوں کا شوق اور جنون واضح کرتا ھے
پاکستان کی ھاکی کبھی ختم نہیں ھو سکتی
زیر اہتمام ۔عمران رسول ھاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ

Photos from Imran Rasool Hockey Academy Toba Tek Singh's post 03/06/2026

Fourth day of the ongoing summer camp at Imran Rasool Hockey Stadium, Toba Tek Singh
The enthusiasm of the children is worth seeing. The arrival of under 14 children at the ground at 5 am shows the enthusiasm and passion of the children.
Pakistan's hockey can never end.
Organized by Imran Rasool Hockey Academy, Toba Tek Singh

01/06/2026

عمران رسول ھاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری سمر ھاکی کیمپ میں دوسرے روز بچوں کی فٹنس پر محنت کی اور سخت ٹریننگ کی بچوں کو جدید ھاکی کی پریکٹس کروائی
فٹنس پر سمارٹ ورک کیا ۔

31/05/2026

الحمداللہ
ماشاءاللہ

Photos from Imran Rasool Hockey Academy Toba Tek Singh's post 30/05/2026

الحمدللہ
شکر الحمدللہ
اہل ٹوبہ کے لیے ایک اور خوشخبری
عمران رسول ہاکی اکیڈمی کے ایک اور سپوت پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کیمپ میں سلیکٹ ہو گئے ہیں
عبدالحمید پاکستان جونیئر ٹیم کے کیمپ میں سلیکٹ ھو گئے ھے
اہل ٹوبہ کو بہت بہت مبارک ھو

28/05/2026

فخر ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان ھاکی کے کیمپ میں ان ایکشن

Photos from Imran Rasool Hockey Academy Toba Tek Singh's post 21/05/2026

الحمد عمران رسول ھاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ہیرو
علی رضا پاکستان سکواڈ میں شامل
اس سے پہلے علی رضا نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی
کروانے میں اہم کردار ادا کیا

پی ایچ ایف نے بیلجیم اور انگلینڈ کے خلاف پرو لیگ کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم کا انتخاب مکمل میرٹ پر کیا گیا، وزیراعظم کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو روزانہ 110 ڈالر الائونس پیشگی ملے گا، اولمپین اصلاح الدین اور حسن سردار کی نگرانی میں اسکواڈ فائنل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیلجیم اور انگلینڈ میں شیڈول آئندہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میچز کے لیے 20 رکنی فائنل پاکستان سینئر مینز ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی اسکواڈ کا اعلان نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلیکشن کا عمل 19 اور 20 مئی کو منعقد ہونے والے ٹرائلز کے بعد مکمل طور پر شفاف انداز میں انجام دیا گیا، جہاں ابتدائی طور پر 21 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر اسکواڈ کو 20 کھلاڑیوں تک محدود کیا گیا۔ متبادل (ریزرو) کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان سلیکشن کمیٹی کی جانب سے الگ سے کیا جائے گا۔

اعلان کردہ 20 رکنی اسکواڈ میں دو گول کیپرز وقار اور علی رضا شامل ہیں جبکہ ڈیفنڈرز میں ابو بکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ اور سفیان خان کو شامل کیا گیا ہے۔ مڈفیلڈرز میں ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات شامل ہیں۔ اسٹرائیکرز الیون میں غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمٰن، افراز خان، رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر قومی ٹیم کو پرو لیگ کے لیے بہترین انتظامی، مالی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کا روزانہ کا وظیفہ (ڈیلی الائونس) بڑھا کر 110 امریکی ڈالر فی کھلاڑی کر دیا گیا ہے، جس کی پیشگی ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران ٹیم کے لیے بہترین رہائش اور لاجسٹک انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ اور بیلجیم میں متعین پاکستانی سفارت خانوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ کے دوران سخت محنت کی ہے اور روانگی تک ان کی مشقیں جاری رہیں گی۔ انگلینڈ اور بیلجیم میں ایف آئی ایچ پرو لیگ میچز میں شرکت سے قومی کھلاڑیوں کو بہترین بین الاقوامی ایکسپوژر اور تجربہ حاصل ہوگا، جو کہ آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

09/05/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عمران رسول ھاکی سٹیڈیم کے بانی عمران رسول پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ سٹار محمد یوسف کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ھوئے ایک خوبصورت کلپ

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Toba Tek Singh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Housing Colony Near Railway Station
Toba Tek Singh
36050