18/03/2026
افغان کرکٹر راشد خان نے کہا ہے کہ !
پاکستان سپر لیگ ہم افغانی کھلاڑیوں کی بدولت آگے بڑھی ہے ۔ میں نے جب پی ایس ایل پہلی دفعہ جوائن کی تھی اس وقت دیگر انٹرنیشنل پلیئرز ہم افغان کھلاڑیوں کو دیکھ کر پاکستان سپر لیگ میں آنا شروع ہوئے ۔ اگر میں نہ کھیلتا تو پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو جاتا۔
#راشد صاحب شاید یہ بھول گئے ہیں کہ افغان کھلاڑیوں نے کرکٹ کھیلنا بیٹ پکڑنا باؤلنگ کرانا کب، کہاں اور کس سے سیکھا تھا؟
جب آپ کو آپ ہی کے ملک میں جان بچانے کے لالے پڑے ہوئے تھے تب پاکستان ہی تھا جس نے افغانستان ٹیم کو گراؤنڈ بھی دیئے سہولیات بھی فراہم کیں اور انٹرنیشنل پلیٹ فارم بھی مہیا کیا تھا۔ آپ افغانستان کرکٹ کے لیئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا احسان نہیں اتار سکتے۔
۔
پی ایس ایل کسی ایک پلیئر ، ایک ملک یا ایک ٹیم کی وجہ سے آگے نہیں بڑھی۔ یہ لیگ دراصل پاکستان کے اپنے ٹیلنٹ اور کرکٹ کے شوقین لوگوں کی محبت اور محنت سے آج دنیا کی ٹاپ لیگز میں اپنا مقام بنا چکی ہے ۔ حتیٰ کہ راشد خان کو پی ایس ایل سے پہلے کون جانتا تھا ۔
آئی پی ایل کی لالچ میں اتنا بھی آگے نہ بڑھو کہ واپسی ممکن نہ رہے۔
۔
انسان کو اپنے الفاظ کو نپے تلے انداز میں استعمال کرنا چاہیئے ۔ اور جب آپ سیلبریٹی ہوں تو پھر تو الفاظ کے معاملے میں انتہائی محتاط رہنا چاہیئے ۔
اور صاحب فرما رہے ہیں کہ
پاکستان اور اس**ل کے مظالم کے درمیان فرق کرنا انتہائی مشکل ہے ۔
شاید یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ
یہ وہی پاکستان ہے جس نے دسیوں لاکھ افغان مہاجرین کو دہائیوں تک اپنے ملک میں پالا ۔ ویزا فری رہنے اور کمانے کے مواقع فراہم کیئے ۔ آپ لوگوں کے انتہائی غیر قانونی معاملات میں بھی پاکستانی عوام کی بہ نسبت قدرے نرمی برتی جاتی رہی۔ لاکھوں کو تو ماہانہ وظیفے مقرر کر کے دیئے گئے۔ افغان کیمپوں میں لاکھوں کو مفت راشن اور رہائشی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں ۔ اور پاکستان کو آپ لوگوں نے بدلے میں کیا دیا یہ بات آج کے بچوں سے بھی پوچھیں تو وہ بھی آپ کے کارناموں کی لمبی فہرستیں کھول کر بیان کر دے گا۔
۔
صرف اے پی ایس کے واقعے کی مثال ہی لے لیں ۔ اس کے بعد بھی مہاجرین کو نہیں نکالا گیا ۔ صرف چند شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ اور آج آپ کے منسٹر صاحب ٹوئیٹ کر رہے ہیں کہ وہ ایسا قدم دوبارہ اٹھائیں گے ۔ سنگدل سے سنگدل انسان
26/09/2025