Uthal-Strikers

Uthal-Strikers "Uthal Striker Cricket Team �� | Official page of the mighty Strikers from Uthal!

سیونتھ ایڈیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں 5 اگست کو پاک وئیارا کرکٹ کلب اور اوتھل اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا گیا میچ پاک وئیارا کے...
07/08/2026

سیونتھ ایڈیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں 5 اگست کو پاک وئیارا کرکٹ کلب اور اوتھل اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا گیا میچ پاک وئیارا کے نام رہا، جس نے یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اوتھل اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاک وئیارا کرکٹ کلب نے 121 رنز کا ہدف صرف 9.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بیٹنگ میں عابد مصطفیٰ نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ محمد عرفان نے صرف 11 گیندوں پر 33 رنز بنا کر جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اوتھل اسٹرائیکرز کی جانب سے عبداللہ ظفر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
مہمانانِ خصوصی
میچ کے موقع پر معروف سماجی و کاروباری شخصیت رمیش کمار صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے 10,000 روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
اس موقع پر دیدگ شاہ بلوچ، مشتاق شاہ، عنایت اللہ شاہو، شہباز احمد ارشد سمیت علاقے کی دیگر معزز شخصیات بھی گیلری میں موجود تھیں اور انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

* 3 اگست  کو آ ر ایس ایم لیگ سیون کا ایک اہم ترین میچ فرحان میموریل اوراوتھل اسٹرائیکرزکےمابین کھیلاگیا۔**فرحان میموریل ...
07/08/2026

* 3 اگست کو آ ر ایس ایم لیگ سیون کا ایک اہم ترین میچ فرحان میموریل اوراوتھل اسٹرائیکرزکےمابین کھیلاگیا۔*
*فرحان میموریل نے محمدیوسف کے شاندار(50)اوررحمت اللّه کی دلکش (46) رنز کی باریوں کی بدولت 140 رنز بنائے۔لئیق فلک نے 3 وکٹوں کی شاندار کارکردگی پیش کی جب کہ عاطف اورحسن جان نے دو،دو وکٹیں لیں۔*
*جواب میں اوتھل اسٹرائیکرز کےعثمان غنی کی لاجواب(62)عاطف(33)اوروققار(26)رنزکی بدولت 19 ویں اوورزمیں ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔فرحان میموریل کےسجاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔*
*میچ کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹورمحترم محمدعرفان صاحب تھے۔ٹورنامنٹ کمیٹی نے ان کا باوقارطریقے سےاستقبال کیا۔وقفےکےدوران دونوں ٹیموں کا چیف گیسٹ سےتعارف کروایا گیااورفوٹوسیشن بھی کیاگیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ آ رگنائزر مشتاق شاہ اورسردار ایم بی ایم کے لیجنڈ کرکٹر دیدگ شاہ بھی موجودتھے۔*
*چیف گیسٹ محترم محمدعرفان صاحب نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کےلیے دس ہزارروپے کانقد اعلان بھی کیا۔*
*محترم مہمان خاص کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیےاس اعلان اوربھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ ان کی تہ دل سےشکرگزار ہے انہوں نے اپنے قمیتی وقت میں سے کھیل کو کچھ لمحات عطاکیے۔*

دوستانہ ہارڈ بال کرکٹ میچ – اوتھل اسٹرائیکرز بمقابلہ عادل میموریل کرکٹ کلب اوتھل2 اگست 2026 کو اوتھل اسٹرائیکرز نے عادل ...
07/08/2026

دوستانہ ہارڈ بال کرکٹ میچ – اوتھل اسٹرائیکرز بمقابلہ عادل میموریل کرکٹ کلب اوتھل

2 اگست 2026 کو اوتھل اسٹرائیکرز نے عادل میموریل کرکٹ کلب اوتھل کے خلاف ایک سنسنی خیز دوستانہ ہارڈ بال کرکٹ میچ کھیلا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عادل میموریل کرکٹ کلب نے ساجد کی شاندار 100 رنز کی اننگز کی بدولت 182 رنز کا مضبوط مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

جواب میں اوتھل اسٹرائیکرز کے تمام بلے بازوں نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری اوور میں فتح کے لیے 16 رنز درکار تھے، اور اوتھل اسٹرائیکرز نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے 15 رنز بنا ڈالے۔

یوں دونوں ٹیموں نے 182، 182 رنز بنائے اور یہ دلچسپ مقابلہ برابر (ٹائی) پر اختتام پذیر ہوا۔

دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل اور شاندار اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا، جس نے اس دوستانہ میچ کو یادگار بنا دیا۔

دوستانہ کرکٹ میچ – اوتھل اسٹرائیکرز کی شاندار فتح28 جولائی 2026 کو اوتھل اسٹرائیکرز کا دوستانہ ہارڈ بال کرکٹ میچ عادل می...
07/08/2026

دوستانہ کرکٹ میچ – اوتھل اسٹرائیکرز کی شاندار فتح
28 جولائی 2026 کو اوتھل اسٹرائیکرز کا دوستانہ ہارڈ بال کرکٹ میچ عادل میموریل کرکٹ کلب اوتھل کے خلاف کھیلا گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عادل میموریل کرکٹ کلب نے 179 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں اوتھل اسٹرائیکرز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔
اس کامیابی میں حسن جان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 73 رنز کی ذمہ دارانہ اور میچ وننگ اننگز کھیلی، جس کی بدولت ٹیم نے ایک یادگار فتح اپنے نام کی۔

18 جولائی 2026 کو آل تحصیل اوتھل ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اوتھل اسٹرائیکرز کا مقابلہ ایم بی شاہین سے ...
07/08/2026

18 جولائی 2026 کو آل تحصیل اوتھل ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اوتھل اسٹرائیکرز کا مقابلہ ایم بی شاہین سے ہوا۔
ایم بی شاہین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 245 رنز کا مضبوط ہدف دیا۔ جواب میں اوتھل اسٹرائیکرز کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 152 رنز ہی بنا سکی، جس کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
یہ ٹورنامنٹ اوتھل اسٹرائیکرز کی جانب سے تحصیل اوتھل میں کرکٹ کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا، جس میں تحصیل اوتھل کی 10 بہترین ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔
ہم تمام شریک ٹیموں، کھلاڑیوں، شائقینِ کرکٹ، اسپانسرز اور تعاون کرنے والے افراد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے معیاری کرکٹ ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

پہلا آل وندر اوتھل ثناء اللّٰہ برادیہ امن کرکٹ ٹرافی 2026 کا شاندار افتتاح ڈان فائٹر کرکٹ کلب نے میچ اپنے نام کر لیا ۔ون...
07/08/2026

پہلا آل وندر اوتھل ثناء اللّٰہ برادیہ امن کرکٹ ٹرافی 2026 کا شاندار افتتاح ڈان فائٹر کرکٹ کلب نے میچ اپنے نام کر لیا ۔

وندر۔ پہلا آل وندر اوتھل ثناء اللّٰہ برادیہ امن کرکٹ ٹرافی 2026 کا باقاعدہ افتتاح جام گروپ کے سینئر رہنما ہردلعزیز شخصیت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر عبدالحمید رونجہ نے کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں سینئر صحافی مہراللّٰہ الفت ، زبیر بلوچ ، تنویر حفیظ ایوبی ، پون شیوانی مہمانِ خصوصی کے ہمراہ تھے ۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈان فائٹر کرکٹ کلب وندر اور اوتھل اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹاس جیت کر ڈان فائٹر کرکٹ کلب وندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 215 رنز کا بڑا ہدف دیا ۔ ڈان فائٹر کی جانب سے ڈاکٹر عاطف بلوچ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ اسد اور وسیم نے بھی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں اوتھل اسٹرائیکرز کی ٹیم ڈان فائٹر کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 14 اوورز میں صرف 75 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔ اس طرح ڈان فائٹر کرکٹ کلب وندر نے میچ یکطرفہ انداز میں اپنے نام کرلیا ۔

گراؤنڈ پہنچنے پر مہمانِ خصوصی عبدالحمید رونجہ کا اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ سینئر صحافی مہراللّٰہ الفت نے انہیں روایتی اجرک پہنائی ۔

میچ کے اختتام پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنانے والے ڈاکٹر عاطف بلوچ کو مہمانِ خصوصی عبدالحمید رونجہ نے بہترین کھیل پر ٹرافی پیش کی ۔ اس موقع پر حاضرین نے بھرپور تالیوں سے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ بعد ازاں مہمانانِ خصوصی کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید رونجہ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ کرکٹ سمیت دیگر کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط برداشت ٹیم ورک اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے پیار منشیات سے انکار وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان اگر کھیل کے میدانوں کو آباد رکھیں گے تو معاشرہ منشیات جرائم اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رہے گا ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ ٹیموں کے درمیان بھائی چارے محبت اور امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

Building the Future of Uthal Cricket! 🏏🦅​The management of Strikers Premier League and Uthal Strikers Cricket Club is pr...
01/07/2026

Building the Future of Uthal Cricket! 🏏🦅
​The management of Strikers Premier League and Uthal Strikers Cricket Club is proud to launch a special campaign to boost hard-ball cricket across Uthal.
​If you are passionate about forming a brand-new hard-ball cricket club, register your team today! To support your journey, our leadership team (Maharaj Durga, Maharaj Pardeep Kumar, Maharaj Ramesh Kumar, Waqar Zafar, Ghulam Mustafa, and Shahbaz Ahmed) will stand by you and provide necessary cricket equipment to get your squad match-ready.
​🚫 Say NO to Drugs, Love Sports! 🚫
It's time to bring our youth back to the fields, unearth fresh local talent, and build a stronger community through cricket. Populate the grounds, abandon the vices!
​

🚨 BACK IN THE WIN COLUMN! 🚨​After a tough couple of weeks, the boys bounced back today in absolute style! 👊🔥​Batting fir...
01/07/2026

🚨 BACK IN THE WIN COLUMN! 🚨
​After a tough couple of weeks, the boys bounced back today in absolute style! 👊🔥
​Batting first, we put on a clinical show to set a massive target of 210 in 20 overs, thanks to some brilliant, explosive hitting from Waqar, Arshad, and Junaid! 🏏💥
​Defending a big total is never easy, but our bowling unit rose to the occasion. Abdullah, Faizan, Shazaib, and Sheraz bowled their hearts out, executing the plans perfectly to restrict Farhan Memorial to 185.
​A fantastic 25-run victory to break the streak and get our momentum back. Proud of the character shown by the entire squad today. Onwards and upwards! 📈🦅
​

Victory at Jam Ghulam Stadium! 🏆​Total: 270/22 OversOpponents: 199 All Out​The boys were in top form today! Laiq Falak s...
23/05/2026

Victory at Jam Ghulam Stadium! 🏆
​Total: 270/22 Overs
Opponents: 199 All Out
​The boys were in top form today! Laiq Falak smashed a brilliant century, supported by 50s from Ejaz and Hassan Jan. On the bowling side, Shazaib led the way with 3 wickets.
​Onward and upward! 🚀
​

Event: Champions Trophy 2026 (Opening Match)Date: May 3, 2026Venue: Peerkas Cricket Ground, Hub, LasbelaFixture: Uthal S...
22/05/2026

Event: Champions Trophy 2026 (Opening Match)
Date: May 3, 2026
Venue: Peerkas Cricket Ground, Hub, Lasbela
Fixture: Uthal Strikers vs Young Dawn Winder

Address

Uthal City
Uthal
90150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Uthal-Strikers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category