02/08/2026
📢🏆 خوشخبری... خوشخبری... خوشخبری... 🏆📢
کبڈی کے شوقین افراد تیار ہو جائیں! ایک بار پھر سجے گا پنجاب کا سب سے بڑا کبڈی میلہ! 🔥💪
بعمیاد ماکھا جٹ میموریل آل پنجاب اوپن کبڈی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد مسلسل تیسرے سال کیا جا رہا ہے۔ الحمدللہ، اس عظیم ایونٹ کی تاریخ فائنل کر دی گئی ہے، اور ایک بار پھر پنجاب بھر کے نامور نیشنل اور انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ایک ہی میدان میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
📅 تاریخ: 6 ستمبر 2026 (بروز اتوار)
🕰 وقت: بعد از نمازِ مغرب
📍 مقام:
زرعی ریسٹ بابا مانی شاہ بازار نزد گورنمنٹ ہائی سکول 65wb ، چک نمبر 69/WB، ضلع وہاڑی
یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ کبڈی سے محبت کرنے والوں کا عظیم الشان اجتماع ہے، جہاں شاندار مقابلے، زبردست ماحول، اور کھیل کے اصل رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔ اگر آپ کبڈی کے دلدادہ ہیں تو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ضرور تشریف لائیں اور اس یادگار ایونٹ کا حصہ بنیں۔
🌹 شہیدِ کبڈی ماکھا جٹ کو خراجِ عقیدت
یہ ٹورنامنٹ مرحوم ماکھا جٹ (جہانیاں منڈی) کی یاد سے منسوب ہے، جنہوں نے گزشتہ سال اسی ٹورنامنٹ کے دوران کبڈی کھیلتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنی جان اللہ کے سپرد کر دی۔ ان کی وفات نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پورے کبڈی حلقے کو سوگوار کر دیا تھا۔
ماکھا جٹ ایک نڈر، باصلاحیت اور بااخلاق کھلاڑی تھے، جنہوں نے میدان میں ہمیشہ جرات، جذبے اور کھیل کے بہترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ ان شاء اللہ، ان کی یاد ہمیشہ کبڈی کے میدانوں میں زندہ رہے گی۔