Cricket Albah KSA

Cricket Albah KSA

Share

ضلع الباہ کی تمام ٹیموں کا پیج

Photos from Cricket Albah KSA's post 03/10/2025

چیمپیئن ہم بنے ہیں، یہ سب کو دکھا دیا،
محنت، جنون، جذبہ سب کچھ لگا دیا۔
گیند کا جادو، بلے کی دھاک،
میدان میں چھا گئے، کر دیا سب کو خاک۔
حوصلے بلند تھے، دل میں تھا ارمان،
— یہی ہیں اصل سلطان!
Allhamdulliah ❤️
CHAMPION CHAMPION CHAMPION 🏆 🏆 🏆
بلجرشی کراس سنگل وکٹ مشترکہ چمپین۔
آج بلجرشی میں کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ ہوا جس میں 20 ٹیم نے حصہ لیا.جس کا انعام تھا 600 ریال۔جس کے چمپین بنے استاد علوی جٹ اور شاگرد مرزا شبیر۔
مرزا شبیر اور علوی جٹ دونوں نے کمال کی بیٹنگ کی اور ہر میچ ون سائیڈڈ جیتا
مرزا شبیر۔فیاض کی جوڑی نے کمال کیا مرزا شبیر بیٹنگ میں اور فیاض حقیق بالنگ میں چھاے رہے۔دوسری جانب استاد علوی جٹ اور سمیع کی جوڑی تھی دیکھنے میں جوڑی نارمل لگ رہی تھی پر اسی لیے تو جٹ کو استاد بولتے ہیں کیا کمال کی پرفارمنس دی پورے ٹورنامنٹ میں اور سب کو بچھاڑتے ہوے فائنل میں پہنچ گئے
فائنل میں ٹاکرا تھا استاد شاگرد کا اس لیے پھر وہ مشترکہ طور پر چمپین بنے۔

29/09/2025

InshaAllah Friday

19/09/2025

Back to Back Good Perform By team
King xi Almandaq
Against Alrahwa xi
2 Sires Won
Good Bating By
Cap,,AB.Malik 🧢30+Sixss
Alrahwa Batar Ali Asim 20+Sixss
Bilal Bahi , Bilal but KHURRAM , Asghar Good Bating All Boys
Zaheer , Akram Bahi Alround Perform
Well Bowl Awais Lafti ,Tahir Khan , Waseem Bumrah
Well played All boys

12/09/2025

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
کنگ الیون مندق
نے رات سپر سکس ٹورنامنٹ ون کیا 4 فائنل ہارنے کے بعد بڑی کامیابی ملی انعام 750 ریال تھا

بات کرتے ہیں پرفامنس کی تو ظہیر عباس نے پورا ٹورنامنٹ کمال دھمال آلراونڈ پرفارمنس دی
فائنل تھا رہواہ الیون الباہ سے
مہر عاصم کی دھوادار بلے بازی رہی لیکن جب
آخری اوور میں 22 چاہیے تھا تو ظہیر نے آخری دو بال پر 9 رن درکار تھے تو 2 لگاتار فلک شگاف چھکے لگا کر سنسنی خیز فائنل جتوایا اور ان کا ساتھ دیا ابوبکر ملک نے جنھوں نے پہلے ہی اوور 24 رن کا اوور لگا کر میچ میں جان ڈالی ، بلال احمد اور خرم ہارون، بلال بٹ،اویس لیفٹی نے بھی کمال بیٹنگ کر کے ٹیم کے جیتنے میں کردار ادا کیا باؤلنگ میں محمد عمران ،اویس لیفٹی ،اکرم بھائی ،وسیم بمرا نے اچھی باؤلنگ کی ویل پلیڈ آل ٹیم ہماری طرف سے مبارکباد

Photos from Cricket Albah KSA's post 22/08/2025

22.5.2025
آج بلجرشی کی سر زمین پر 3 ٹیم کی سیریز ہوی۔
حاجی شہباز الیون بلدیہ۔ابوبکر الیون مندق۔اویس الیون الفرح جس کی چمپین بنی حاجی الیون بلدیہحاجی الیون بلدیہ کی طرف سے بیٹنگ میں ہارون ڈار* نے کمال کیا 2میچوں میں 15 پلس چھکے لگاے ان کا بھرپور ساتھ دیا *حافظ راحیل* نے۔
بالنگ کے شعبے میں_ *ملک اعجاز* اور *ہارون ڈار* نے کسی بھی بیٹسمین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نی دیا اور اپنی ٹیم کو چمپین بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
آج کے دن کا سب سے بہترین کیچ رضوان جانے نے پکڑا
>-نوٹ<
😀😜کیچ والا زبردستی لکھوایا گیا ہے

Photos from Cricket Albah KSA's post 02/08/2025

کرکٹ تو ہو رہی ہے الباہ میں
جی بات کرتے ہیں کل ہونے والے 4 رکنی ٹورنامنٹ کی جس میں حصہ لیا
بلال الیون
ناصر الیون
لاہوری الیون
اور الرھوہ الیون نے
فائنل میں پہنچی بلال پٹھان الیون اور الرھوہ بلال الیون نے باولنکا آغاز اچھا کیا لیکن حسن اور موسی نے چارج سنبھال کر 5 اوورز میں 87 کا ٹارگٹ سٹ کر دیا
بلال الیون کے خلاف عارف لیفٹی نے تباہ کر باولنگ کر کے 87 کا ٹارگٹ پہاڑ بنا دیا عارف کا ساتھ دیا بٹ نے اور اپنی ٹیم کو چیمپئن بنوایا
بہت بہت مبارک الرھوہ الیون کو

31/07/2025

انشاءاللہ
کل ہو گے الباحہ کی سر زمین پر کانٹے دار مقابلے تین ٹیم کی سیریز ہو گی

25/07/2025

چیمپین چیمپین *جٹ الیون*
آج الباحہ کی سر زمین پر پر 3 ٹیموں کی سریز ہوی ۔جٹ الیون۔امانت الیون۔ناصر الیون جو کہ جٹ الیون نے اپنے نام کی۔
پہلا میچ *جٹ الیون* اور *امانت الیون* کے درمیان کھیلا گیا جس میں امانت الیون نے ہر شعبے میں جٹ الیون کو شکست دے کر میچ ون سائیڈڈ جیتا *نعمان نومی* کی تباہ کن بالنگ ہو یا *عثمان ویرا* کی بیٹنگ۔
پہلا میچ ہارنے کے بعد کپتان نے کھلاڑیوں میں پھر جوش جگایا اور ناصر الیون کے خلاف میچ ون سائیڈڈ جیتا جس میں *مرزا شبیر* *استاد علوی جٹ* کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت ٹارگٹ 127 کا دیا جو کہ ون سائیڈڈ میچ جیت لیا۔۔
اب فائنل میچ *جٹ الیون* اور *امانت الیون* کے درمیان کھیلا گیا جس میں امانت الیون نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا *مرزا شبیر* اور *استاد علوی جٹ* اپنی ٹیم کی طرف سے آغاز کرنے آے استاد نے آتے ہی آغاز تو اچھا کیا پر استاد کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم ڈگمگا گئی *حمزہ ڈار* نے آآ کہ ٹیم کو تھوڑا آسرا دیا اور 1 اوور میں 20 رنز مار کر ٹارگٹ 5اوور میں 69 کر دیا جو کہ دیکھنے میں 1 اچھا ٹوٹل نہیں تھا کیونکہ مخالف ٹیم کے پاس اچھی بیٹنگ تھی *عثمان ویرا* جو کہ ان فارم بیٹسمین تھے آے بیٹنگ کرنے آغاز میں ہی آحمد پٹھان کو چھکا مار کر اپنی آمد کا علان کر دیا لیکن *احمد پھٹان* نے بھی اچھا کم بیک کیا اور آخری بال پر عثمان کو آؤٹ کر دیا اس آوٹ میں *استاد علوی جٹ* کا زکر نہ ہو ایسا ہو ہی نی سکتا کیا کمال کا کیچ پکڑا ایسا کیچ کے مخالف بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے دوسرا اور میچ کا ٹرنگ اوور کیا *ہارون ڈار* نے جس نے 2 رنز پر اوور کیا
یوں 2اوور میں 15 سکور ہو گیا تیسرا اوور کیا لیجنڈ بٹو نے اور اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا 8 رنز دے اور 2 آوٹ کر گے اس طرح 1 چھوٹا ٹوٹل پہاڑ جتنا بڑا ہو گیا اور جٹ الیون نے سریز اپنے نام کی اور چیمپین بنے ،،
بڑا اچھا کھیل پیش کیا گیا *جٹ الیون* اور امانت الیون کی طرف ٹکر کا مقابلہ ہو ہارڈ لک* امانت الیون* آپ نے اچھا کھیل پیش کیا

Photos from Cricket Albah KSA's post 25/07/2025

چیمپین چیمپین
حاجی الیون بلدیہ رات کو بلجرشی کی سر زمین پر 4 ٹیم کی سیریز ہوی۔حاجی الیون بلدیہ۔ابوبکر الیون مندق۔فیاض الیون الباحہ۔قزانہ الیون ۔جو کہ ناقابل شکست رہتے ہوئے حاجی الیون بلدیہ نے سیریز اپنے نام کی پہلا میچ فیاض الیون سے یک طرفہ طور پر جیتا جس میں کپتان کی نپی تلی بالنگ کے آگے فیاض الیون بے بس نظر آی اور ٹارگٹ 7 اوور میں 61 کا دیا جو کہ عثمان ویرا کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت 4 اوور میں پورا کر لیا دوسرا میچ مندق کے خلاف پھر یک طرفہ طور پر حاجی الیون بلدیہ نے جیتا جس کے ہیرو پھر سے حاجی شہباز اور عثمان ویرا رہے۔فائنل میچ بڑا تگڑا ہوا مندق الیون اور حاجی الیون بلدیہ مندق الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا 6اوور میں 74 کا ٹارگٹ دیا گیا حاجی الیون بلدیہ کی طرف سے حاجی شہباز ، عثمان ،اور فیصل کی زبردست بالنگ کی بدولت مندق الیون چیز نہ کر سکی ۔حاجی الیون بلدیہ کی طرف سے کپتان حاجی شہباز اور عثمان رات کے ہیرو تھے مندق کی طرف سے قاری اور کپتان ابوبکر نے اچھا کھیل پیش کیا۔
بہت بہت مبارک حاجی الیون بلدیہ

23/07/2025

انشاءاللہ اس جمعے کو دائرہ والے گراؤنڈ میں ہوگی 3 ٹیم کی سیریز۔اس سیریز کو چار چاند لگانے آآ رہے ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں فخر منڈی بہاؤ الدین جناب محترم چوہدری ریاض صاحب ان کا آنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔خوش آمدید

Photos from Cricket Albah KSA's post 14/06/2025

ایک بار پھر سے آئی #قلوہ سٹار اور #جٹ الیون کے منہ سے فائنل چھین کر لے گئی
جی بات کرتے ہیں #مظیلف کی سرزمین پر 3 رکنی سیریز کی #تبسم الیون القوز #جٹ الیون مخواہ اور #سہیل الیون قلوہ سٹار
#جٹ الیون نے دونوں میچ یک طرفہ جیت کر فائنل پہنچی القوز اور قلوہ کو آسانی سے ہرایا #علوی جٹ اور #شبیر مرزا کا بلا خوب چلا
پھر فائنل میں جٹ الیون سے ٹکرائی ٹیم سہیل الیون قلوہ #جٹ اور #شبیر نے اچھا آغاز کیا 3 اوورز میں 51 سکور دے مارا
لیکن چوتھے اوورز میں عظمت لیفٹی نے کمال کر دیا جٹ کی وکٹ کے ساتھ صرف 3 سکور دیے اور سکور کو بریک لگا دی پھر پانچواں اوور کیا لیجنڈ کھلاڈی عمر بٹ المعروف بابا مظیلف نے 14 سکور پر اوور کر کے ٹارگٹ کو محدود کر دیا آخری ٹورنامنٹ یادگار بنا دیا #شبیر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت جٹ الیون #93 کا ٹارگٹ سٹ کرنے میں کامیاب رہی
یہاں پر آئے #حمزہ سیالوی اور دھوادار بیٹنگ سے میچ کو یک طرفہ کر دیا لیکن جب 12 بالز 26 سکور تھے تو #احمد پٹھان نے میچ کو واپس پلٹا دیا 3 وکٹ اور 6 سکور پر اوور کر دیا
میچ بنا سنسنی خیز 6 بال 20 سکور سامنے تھے لیجنڈ کھلاڈی #حاجی دلدار بادشاہ پوریاں
پہلی بال پر ڈبل سکور کیا اور باقی 3 بالز پر 3 چھکے لگا کر فائنل جتوا دیا
کمال کا کھیل پیش کیا دونوں ٹیموں نے قلوہ سٹار کو مبارکباد 🥰😍

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Baljurashi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Baljurashi