17/05/2025
https://youtu.be/3aiwHhDrRGU
shaan masood ke liye test captani barqarar rakhna mushkil || utv ary news
shaan masood ke liye test captani barqarar rakhna mushkil || utv ary newsشان مسعود کیلئے ٹیسٹ کپتانی برقرار رکھنا مشکل |utv ary newsPlease ●SUBSCRIBE● my cha...
09/05/2025
پاکستان سپر لیگ 10 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق موجودہ صورتِ حال کے سبب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلے ان میچز کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے،وزیرِ اعظم نے ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر قومی توجہ کو مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاعِ وطن کی کوششوں پر مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پی سی بی نے شہداء کے خاندانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی ذہنی صحت اور ان کے خاندانوں کے خدشات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نےایونٹ کے کامیاب انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
09/05/2025
جیسی کرنی۔۔۔۔ویسی بھرنی ۔۔۔بھارتی میدان بھی غیر آباد،آئی پی ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ،کھلاڑیوں کو نکلنے کی جلدی، تفصیلات کمنٹس میں موجود لنک پر کلک کریں یا پھر کرک اگین ڈاٹ کام پر