09/05/2026
پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کی نئی پیش رفت، طلبہ کو فیصلہ سازی میں شامل کرلیا گیا
پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ایڈوائزری بورڈ میں پہلی مرتبہ طلبہ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، جسے نوجوانوں کو کھیلوں کی پالیسی اور فیصلہ سازی کے عمل میں براہِ راست شریک کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں طلبہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کی۔
وزیرِ کھیل پنجاب نے کہا کہ نوجوان اب کھیلوں سے متعلق پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں براہِ راست اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز میں اسپورٹس کوٹہ پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ نجی یونیورسٹیوں میں بھی اسپورٹس کوٹہ سسٹم کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔
حکام کے مطابق پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ایڈوائزری بورڈ کی مدت ایک سال مقرر کی گئی ہے۔
یہ اقدام نوجوانوں کو کھیلوں کے نظام میں زیادہ مؤثر نمائندگی دینے اور ان کی رائے کو پالیسی سازی کا حصہ بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔
09/05/2026