Shabir Ahmad 🐆
Shalkot United
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shalkot United, Sports, Wichita, KS.
08/27/2026
Champion Teams of Nasir Abad Super League
Good Morning 🤪🙈
Naveed Lefty
08/26/2026
نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے ساجد خان نے NSL 9th Edition کا فائنل جیتنے پر شالکوٹ یونائیٹڈ کی مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں کے لیے خصوصی اعلان کیا ہے۔
ساجد خان نے شالکوٹ یونائیٹڈ کی مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت اور تعاون کیا۔
فائنل میں شاندار کامیابی پر پوری Shalkot United Management، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
شالکوٹ یونائیٹڈ — NSL 9th Edition Champions
08/26/2026
نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے سعید سادات شالکوٹ یونائیٹڈ کے پہلے کپتان ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے ابتدائی سفر سے لے کر آج تک ٹیم کے ساتھ بھرپور محبت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس وقت وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں، لیکن فاصلے کے باوجود شالکوٹ یونائیٹڈ کے ساتھ ان کی محبت اور سپورٹ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ٹیم کی کامیابی میں ان کا تعاون اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ان کا مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شالکوٹ یونائیٹڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے سعید سادات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش اور کامیاب رکھے۔ آمین۔
08/26/2026
نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد نذیر صاحب کو خراجِ تحسین!
الحمدللہ! NSL 9th Edition میں شالکوٹ یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس عظیم کامیابی کے پیچھے ہمارے قابلِ احترام اور قابلِ فخر کپتان محمد نذیر صاحب کی بہترین قیادت، محنت، لگن اور ٹیم کے لیے بے پناہ محبت شامل ہے۔
محمد نذیر صاحب کی کپتانی میں شالکوٹ یونائیٹڈ نے NSL 9th Edition کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کو ایک مضبوط خاندان کی طرح متحد رکھا، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہر موقع پر بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا۔ ان کی محنت اور بہترین حکمتِ عملی نے شالکوٹ یونائیٹڈ کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی قابلِ فخر بات ہے کہ محمد نذیر صاحب نے NSL کے 1st Edition سے لے کر 9th Edition تک NSL مینجمنٹ کی ذمہ داریاں بھی بھرپور انداز میں سنبھالیں۔ انہوں نے ہر ایڈیشن میں اپنی ذمہ داری، خلوص اور محنت کے ساتھ لیگ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ NSL کے سفر میں ان کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قابلِ قدر رہیں گی۔ ❤️
ایک طرف NSL مینجمنٹ کی اہم ذمہ داریاں اور دوسری طرف شالکوٹ یونائیٹڈ کی کپتانی—محمد نذیر صاحب نے دونوں ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھایا اور ثابت کیا کہ سچی محنت، خلوص اور جذبے کے ساتھ ہر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 💪
محمد نذیر صاحب! شالکوٹ یونائیٹڈ کی پوری ٹیم، مینجمنٹ اور تمام سپورٹرز کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کی قیادت میں چیمپئن بننا ہمارے لیے ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔ 🏆❤️
شالکوٹ یونائیٹڈ چیمپئن! 🏆
محمد نذیر صاحب زندہ باد! ❤️
محنت کا صلہ، چیمپئن شپ کا مزہ🔥💪
08/26/2026
نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے ثناءاللہ شالکوٹ یونائیٹڈ کی NSL 9th Edition فائنل میں شاندار فتح پر بے حد خوش ہیں۔ 🏆
اور شالکوٹ یونائیٹڈ کو اپنا پیورٹ ٹیم قرار دیا ہے
انہوں نے ٹیم، مینجمنٹ اور تمام سپورٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:
"ان شاء اللہ، اگلے سال شالکوٹ یونائیٹڈ اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائے گی۔" ❤️🏏
08/25/2026
محمد انس خان شالکوٹ یونائیٹڈ ٹیم کے اہم اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں، جو اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اگرچہ وہ نصیرآباد سپر لیگ 9th ایڈیشن میں ٹیم کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود نہیں تھے، لیکن دل سے ہر لمحہ شالکوٹ یونائیٹڈ کے ساتھ رہے۔ ❤️
دورِ دیار میں رہتے ہوئے بھی محمد انس خان نے ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، مینجمنٹ کے معاملات میں اپنا کردار ادا کیا اور شالکوٹ یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا کو بھی بہترین انداز میں سنبھالا۔
نصیرآباد سپر لیگ 9th ایڈیشن میں شالکوٹ یونائیٹڈ کی شاندار کامیابی اور چیمپئن بننے پر محمد انس خان بے حد خوش ہیں۔ ان کی خوشی اس بات کا ثبوت ہے کہ سچی محبت اور وفاداری فاصلے نہیں دیکھتی۔ ❤️
شالکوٹ یونائیٹڈ ایک ٹیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے، اور محمد انس خان جیسے مخلص ساتھی اس خاندان کی اصل طاقت ہیں۔ شالکوٹ یونائیٹڈ کو آپ کی محبت، محنت اور تعاون پر فخر ہے
الحمدللہ!❤️
نصیرآباد سپر لیگ 9th ایڈیشن میں شالکوٹ یونائیٹڈ کی گرینڈ فائنل میں شاندار فتح کی خوشی ہر طرف منائی گئی۔ اس موقع پر شالکوٹ یونائیٹڈ کے مخلص اور پرجوش سپورٹر ڈاکٹر گوہر رحمان پیرزادہ نے امین جنرل ہسپتال، بنارس کراچی کے اسٹاف نرسز کے لیے ایک خوبصورت خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔
ڈاکٹر گوہر رحمان پیرزادہ نہ صرف ٹیم سے بے حد محبت رکھتے ہیں بلکہ ایک نیک دل، خوش اخلاق اور بہترین انسان بھی ہیں، جو اپنی خوشیاں ہمیشہ دوسروں کے ساتھ بانٹنا جانتے ہیں۔
اس یادگار پروگرام میں خالد نثار، ساجد ساحل، بشارت خان اور قیصر خان بھی موجود تھے، جنہوں نے اس خوبصورت محفل میں شرکت کرکے خوشی کے لمحات کو مزید یادگار بنایا
شالکوٹ یونائیٹڈ زندہ باد!
Click here to claim your Sponsored Listing.