28/08/2026
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے پہلے سیشن کے اختتام تک آسٹریلیا نے میچ پر اپنی گرفت بالکل مضبوط کر لی ہے اور اب آہستہ آہستہ وہ آج ہی میچ ختم کرنے کی پوزیشن میں جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 210 رنز پر آل آؤٹ ہوا، جس کے بعد بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کا آغاز ہی انتہائی خراب انداز میں ہوا۔ مچل اسٹارک نے اوپر سے دو وکٹیں حاصل کیں، اس کے بعد پیٹ کمنز نے بھی ایک وکٹ حاصل کر لی۔ لنچ تک بنگلہ دیش 39 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکا ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شنٹو نے مچل اسٹارک کے خلاف کاؤنٹر اٹیک کرنے کی کوشش کی تاکہ تیزی سے رنز بنائے جا سکیں اور کچھ باؤنڈریز بھی حاصل کیں۔ لیکن اس وقت بنگلہ دیش کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسے ابھی بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 107 رنز درکار ہیں۔ یعنی 39 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیش ابھی بھی 107 رنز کے ٹریل میں ہے۔
اب لنچ کے بعد دیکھنا ہوگا کہ بنگلہ دیش کس اسٹریٹیجی کے ساتھ واپس آتا ہے، کیونکہ پہلے اسے یہ 107 رنز کا خسارہ ختم کرنا ہوگا اور اس کے بعد آسٹریلیا کو ہدف دینے کے لیے مزید رنز بنانے ہوں گے۔ آسٹریلیا کی موجودہ پوزیشن کو دیکھتے ہوئے میچ پر اس کی گرفت کافی مضبوط ہو چکی ہے۔
28/08/2026
کھیل کے سب سے طویل فارمیٹ میں ایک بار پھر پاکستان کی پرانی کمزوری کھل کر سامنے آگئی۔ انگلینڈ کی اننگز جب 77 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد لڑکھڑا رہی تھی، تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میزبان ٹیم جلد ہی پویلین لوٹ جائے گی۔ لیکن اس نازک موڑ پر ایک بار پھر پاکستانی باؤلرز ٹیل اینڈرز (آخری کھلاڑیوں) کو جلدی آؤٹ کرنے میں ناکام رہے، جس کا خمیازہ بھرپور انداز میں بھگتنا پڑا۔ انگلینڈ کے نچلے درجے کے بلے بازوں نے ذمہ داری سنبھالی اور اسکور کو 290 رنز تک پہنچا دیا۔ محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں، لیکن باؤلنگ اٹیک کی یہ کاوشیں اننگز کو جلد سمیٹنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں اور میچ کا پسا منظر ایک بار پھر پرانی غلطیوں کی نذر ہو گیا۔🥱🇵🇰💯
23/08/2026
دنیا کے 22 سابق کپتانوں کا عمران خان کے حق میں بڑا مطالبہ! 🏏🇵🇰
دنیا بھر کے 22 سابق انٹرنیشنل کرکٹ کپتانوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جیل میں مبینہ سلوک پر پاکستان کے وزیراعظم کو ایک اور باضابطہ خط لکھ دیا۔
خط میں کپل دیو، سنیل گواسکر اور دلیپ وینگسارکر سمیت 3 بھارتی سابق کپتان بھی شامل ہیں۔ خط میں حکومت سے 3 بڑے مطالبات کیے گئے ہیں:
🔹 میڈیکل بورڈ: سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق عمران خان کے ذاتی معالجین پر مشتمل میڈیکل بورڈ کو ان کی صحت، خصوصاً دائیں آنکھ کی بینائی کے مبینہ نقصان، کا مکمل اور آزادانہ معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
🔹 ہفتہ وار ملاقاتیں: عدالت کی جانب سے بحال کی گئی فیملی کی ہفتہ وار ملاقاتیں بغیر کسی انتظامی تاخیر کے جاری رکھی جائیں۔
🔹 فوری طبی علاج: میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق عمران خان کو فوری اور بلا تاخیر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
🏏 کرکٹ کے سابق کپتانوں کی جانب سے انسانی ہمدردی اور صحت کے حوالے سے آواز بلند!
📢 Star Cricket
23/08/2026
🚨دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے لارڈز کرکٹ اسٹڈیم کی پچ کی پہلی جھلک! لارڈز میں تیار کی گئی پچ بظاہر بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔ انگلینڈ رپورٹس کے مطابق بلے بازوں کے لیے یہاں رنز بنانا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے، جو پاکستان کے لیے یقیناً ایک اچھی خبر ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا پاکستانی بلے باز اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا پاتے ہیں! 🇵🇰🏏🔥
22/08/2026
پاکستانی سویٹر یا خیمہ؟ 😂🏏
پاکستانی ٹیم کے نئے سویٹر دیکھ کر سوشل میڈیا پر خوب مذاق بن رہا ہے 😂 کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ سویٹر اتنے بڑے ہیں کہ لگتا ہے ایک ہی سویٹر دو سال تک چل جائے گا! 😅🏏 خاص طور پر سردار کے انداز نے تو اس مزاح کو مزید دلچسپ بنا دیا، اور اب سوال یہ ہے کہ ٹیم کرکٹ پر فوکس کر رہی ہے یا سردیوں کی فیشن پریڈ کی تیاری؟ 🤣🔥 آپ کو پاکستانی ٹیم کے یہ اوور سائز سویٹر کیسے لگے؟ 👀
21/08/2026
لو کر لو انڈیا سے ٹیسٹ میں مقابلہ ابھی تو انڈیا سے ٹیسٹ سیریز نہیں ہوتی ہماری ورنہ وہ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہمیں ہرا دیں💔🏏
بھائی ہماری ٹیسٹ کرکٹ زمبابوے سے بھی بدتر ہے انڈیا تو دور کی بات ہے جیسے بنگلہ دیش نے ہمیں دو دفع ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا اور پھر وہی بنگلہ دیش زمبابوے سے جا کر وائٹ واش ہو گئی تو زمبابوے ہم سے بہتر ہوئی ہم دنیا کی ہر ٹیم سے وائٹ واش ہونے کے لیے تیار ہیں اپنی ٹیم ہماری زیرو ہے مگر ہماری عوام کو یہ لگتا کہ انڈین ٹیم بھی ختم ہے وہ ونڈے اور ٹی ٹونٹی میں پچھلے دو سال میں 5ایونٹ جیت چکے ہیں آئی سی سی کے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہت آگے ہیں ہم سے انگلینڈ کو انگلینڈ میں جا کر نیو کپتان نیو ٹیم سے سیریز برابر کرکے آئے تھے انڈین اور ہم لوگ آپ کے سامنے ہیں سچ یہی ہے ہماری کرکٹ انڈیا سے بہت بدتر ہے جو آپ کو ہضم کرنا پڑے گا ایک سچے کرکٹ فین کے طور پر🇵🇰💔
20/08/2026
پاکستان کی شاندار کم بیک دو اہم وکٹیں گر گئیں کوز 73 رنز بناکر علی عثمان کا شکار ہوگئے🔥💪☝️
20/08/2026
غم میں بھی سکون نہ ملا 🥹
ایک بیٹے کے لیے اس سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ اور کیا ہوگا کہ وہ اپنی ماں کے آخری دیدار اور تدفین کے وقت بھی سکون سے غم نہ منا سکے۔ 💔 متاثرہ شخص کے مطابق جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ راشد خان، رحمان اللہ گرباز اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں مصروف تھے، یہاں تک کہ جب وہ اپنی والدہ کے آخری مراسم کے لیے قبر میں اترے تو اوپر سے موبائل کیمرے ان کی طرف کیے گئے اور قبر کی مٹی بھی ان پر گرنے لگی، جس کے بعد ان کے بھائی انہیں وہاں سے لے گئے۔ 😢 جنازہ کسی مشہور شخصیت کو دیکھنے یا سیلفیاں بنانے کی جگہ نہیں، یہ ایک خاندان کے انتہائی دکھ اور جدائی کا لمحہ ہوتا ہے۔ 🤲 ہمیں ایسے موقع پر موبائل سے زیادہ انسانیت، احترام اور دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔ کیا غم کے ایسے لمحات میں لوگوں کی نجی حدود کا احترام کرنا ہماری ذمہ داری نہیں؟ 🥺