27/08/2026
السلام علیکم
امید ہے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔ یہ پوسٹ تھوڑی کرکٹ سے ہٹ کر ہے لیکن کیونکہ ہمارے علاقے کے لوگ اس پیج سے جڑے ہیں اس لیے یہاں شیئر کرنا ضروری سمجھا۔
*موضوع: گریڈ سٹیشن لکڑمار / چھب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ*
میں نے 118 ہیلپ لائن سے معلوم کیا ہے کہ ہمارے علاقے میں 24 گھنٹوں میں صرف 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ہے۔ لیکن حقیقت میں ہمیں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
میری پوسٹ کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں۔ ہمارے علاقے کے ہی بھائی گریڈ سٹیشن میں کام کرتے ہیں۔ بات صرف اتنی ہے کہ اگر ہم سب خاموش رہیں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
*حل کیا ہے؟*
118 پر فری شکایت درج کروائیں۔
ایک دو شکایت سے کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن جس دن 20-25 شکایات ایک ساتھ لکڑمار/چھب گریڈ کے خلاف جائیں گی تو اوپر سے ایکشن لینا پڑے گا۔
*آپ کیا کریں:*
1. اپنے فون سے `118` ڈائل کریں
2. 5 منٹ ویٹ کریں
3. اپنا میٹر نمبر اور علاقہ "گریڈ سٹیشن لکڑمار/چھب" بتائیں
4. شکایت نمبر لے کر اس پوسٹ کے کمنٹ میں سکرین شاٹ بھیج دیں
لائک کمنٹ کی ضرورت نہیں۔ بس 2 منٹ نکال کر شکایت درج کریں۔ اگر ہم آج چپ ہو گئے تو کل ہمارے بچے بھی سکون سے نہیں سو سکیں گے۔
علامہ اقبالؒ
"خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا