Gujrat Sports

Gujrat Sports

Share

For Live coverage
03107283068 what's app

16/06/2026

مولوی چوہدری عاصم فخر بہورچھ کی طرف سے برنالہ کی سرزمین پر ونر ٹرافی اپنے پیارے بھائی ملک عمران فخر اعوان شریف کو گفٹ... ❤️❤️❤️
اللہ تعالیٰ مزید عزتوں سے نوازے آمین❤️

16/06/2026

شانی گجر ❤️❤️

15/06/2026

ان شاء اللہ ❤️❤️

15/06/2026

چیمپئن چیمپئن چیمپئن🏆

گلشن کلب بہورچھ 🏐🔛🔝

مولوی چوہدری عاصم اور پورے گلشن کلب کو برنالہ کی سر زمین پر سپر 24 ٹورنامنٹ کا فائنل میچ
سلیم رضا بھڈوال، شکیل بٹ اور علی گجر شاہ پور سے میچ ون کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہے

10/06/2026

انشا اللہ

10/06/2026

ماشا اللہ گلشن کلب بہورچھ کی لگاتار کامیابیاں
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین ❤️❤️❤️

10/06/2026

شیر گجرات والی بال اسٹیڈیم پھیرا کھٹانہ نزد فتح پور ضلع گجرات
ایم ڈی اسٹیڈیم نمبردار چوہدری عبدالجبار پھیرا کھٹانہ

09/06/2026

08/06/2026

🏐 شوٹنگ والی بال کا سپر سٹار پلیئر
✨ چوہدری احتشام حیدر گوندل ✨

ضلع منڈی بہاؤالدین کی دھرتی ہمیشہ سے ٹیلنٹ سے بھرپور رہی ہے، مگر شوٹنگ والی بال میں چوہدری احتشام حیدر گوندل اُن چند ناموں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کھیل کی بدولت بہت کم عرصے میں ایک الگ پہچان بنالی۔ آج وہ صرف ایک بہترین پلیئر ہی نہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بن چکے ہیں۔ 💪🏐

چوہدری احتشام حیدر گوندل ولد چوہدری ثناء اللہ گوندل کا تعلق گاؤں رنسیکے، تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش 3 دسمبر 1998 ہے۔

انہوں نے اپنے والی بال کیریئر کا آغاز سال 2018 میں کیا۔ ابتدا میں وہ سماش بال کے خطرناک اور بہترین پلیئر کے طور پر مشہور ہوئے، جہاں انہوں نے اسکول لیول، کالج لیول اور پاکستان انٹر بورڈ سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سال 2019 میں جندی کے اوپن میچز میں انٹری دینے کے بعد احتشام حیدر گوندل نے اپنی بہترین کارکردگی سے بہت جلد شائقین کے دل جیت لیے۔ پھر سال 2023 میں سینٹر پوزیشن پر آکر انہوں نے اپنی ٹیموں کیلئے اہم ترین کردار ادا کرنا شروع کیا۔ آج وہ اُن چند کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں جو جس سیٹ میں بھی کھیلیں، اپنی ٹیم کو 100 فیصد پرفارمنس اور جیت دلانے کیلئے آخری پوائنٹ تک بھرپور فائٹ کرتے ہیں۔ 🔥🏐

آج کل چوہدری احتشام حیدر گوندل کو پاکستان کے نمبر ون اٹیکرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی پاور فل اٹیک، شاندار جمپس، خطرناک شاٹس اور میچ کا رخ بدل دینے والی کارکردگی نے انہیں پاکستان بھر میں ایک الگ مقام دلا دیا ہے۔ 💥🏐

انہوں نے دبئی اور سعودیہ عرب جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرکے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ ان کی پاور فل بلاکنگ، شاندار اٹیک، میچ کنٹرول کرنے کی صلاحیت اور فائٹنگ اسپرٹ انہیں دوسرے کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔

چوہدری احتشام حیدر گوندل نے اپنے کھیل کا آغاز مستنصر بھٹی کے ساتھ کیا اور اُن سے بہت کچھ سیکھا۔ اس کے بعد حاجی نوید بھٹہ اور حاجی جاوید گوندل جیسے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں سے بھی کھیل کے بے شمار راز سیکھے۔ ان تمام سینئرز کی رہنمائی نے ان کے کھیل کو مزید نکھارا اور انہیں ایک مکمل پلیئر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کے کھیل کو نکھارنے میں استاد محترم پی ٹی ماسٹر چوہدری الطاف گوندل صاحب کی تربیت بھی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، جنہوں نے احتشام حیدر گوندل کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا۔

آج چوہدری احتشام حیدر گوندل فین فالونگ میں بھی بہت آگے نکل چکے ہیں۔ شائقینِ والی بال اُن کے کھیل، اخلاق اور فائٹنگ جذبے کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ جہاں بھی وہ کھیلنے جائیں، اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد میدان میں موجود ہوتی ہے۔ ❤️🏐

احتشام حیدر گوندل اس وقت راجہ احسن مہلو کلب کے اہم اور قابلِ اعتماد کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی شاندار کارکردگی سے مسلسل اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلا رہے ہیں۔

اللہ پاک چوہدری احتشام حیدر گوندل کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے اور وہ اسی طرح اپنے کھیل سے ضلع منڈی بہاؤالدین اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ آمین 🤲✨

08/06/2026

لکھ لکھ مبارکاں 🔥🔥❤️

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Al Barsha First?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Al Sadeef
Al Barsha First
122002