Buner News بونیر نیوز

Buner News بونیر نیوز

Share

My Life My Family Muhabat Name Hain Mera

16/08/2026

ہر انسان ذہین ہے، بس ذہانت کا انداز مختلف ہے!

کیا آپ جانتے ہیں کہ ذہانت صرف کتابیں پڑھنے، اچھے نمبرز لینے یا مشکل سوالات حل کرنے کا نام نہیں؟ Theory of Multiple Intelligences کے مطابق انسان مختلف انداز میں ذہین ہو سکتا ہے—کوئی زبان میں ماہر، کوئی موسیقی میں، کوئی منطقی سوچ میں، کوئی دوسروں کو سمجھنے میں، اور کوئی تخلیقی صلاحیتوں میں۔

اس ویڈیو میں جانیے کہ آپ کی اصل ذہانت کس شعبے میں ہے؟ اور کیوں ہر انسان کی صلاحیت کو ایک ہی پیمانے سے نہیں پرکھا جا سکتا۔

اپنی صلاحیت پہچانیے، اپنی ذہانت کو نکھاریے اور اپنی کامیابی کا راستہ خود بنائیے۔

Photos from ‎Buner News بونیر نیوز‎'s post 09/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس اور دلی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے گاؤں کالاخیلہ کے نوجوان اور باکردار شخصیت مراد علی ولد تاج محمد آج اس دارِ فانی سے رخصت ہو کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ایک نوجوان کا یوں اچانک (ہرٹ آٹیک) ہم سے بچھڑ جانا یقیناً پورے گاؤں کے لیے ایک بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ موت برحق ہے، مگر بعض جدائیاں دل کو ہمیشہ کے لیے اداس کر جاتی ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ 10 اگست بروز پیر، صبح 11:00 بجے مرکزی جنازگاہ کالاخیلہ میں ادا کی جائے گی۔
تمام اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے اور تمام لواحقین و اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

22/06/2026

🚍✨ الحمدللہ! نیو دربار بونیر کوچ کی ایک اور شاندار پیشکش ✨🚍
آپ کے اعتماد اور محبت کا شکریہ! ❤️
اب نیو دربار بونیر کوچ کے ساتھ بونیر ↔ راولپنڈی کا سفر مزید آرام دہ، محفوظ اور بروقت۔
🕗 روزانہ صبح 8 بجے روانگی
✅ آرام دہ نشستیں
✅ کولڈ اے سی بس
✅ محفوظ اور پُرسکون سفر
✅ وقت کی پابندی
✅ بہترین کسٹمر سروس
🌟 ہم صرف سفر نہیں، اعتماد بھی پہنچاتے ہیں۔
📞 رابطہ: 9727588-0344 03002859911
📢 اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو ضرور ٹیگ کریں اور پوسٹ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں.
Buner Buses
Buner Coach Youtong
Inayat Ur Rahman
🚌❤️🔥

17/05/2026

Sheikh Mohammed idres Saheb Pa yad Ki

15/05/2026

بونیر انتقال پر ملال
تحصیل مندنڑ کا ایک اور جوان وطن کی مٹی پر قربان
پاک آرمی کے سپاہی انعام اللہ بلوچستان میں شہید ہوگئے ہیں۔شہید کا نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح 9 بجے کالاخیلا جہاز میرہ یوسی مخڑنئی میں ادا کیا جائیگا۔شہید احسان چپل سٹور ناواگئی اور حوالدار عبدالسمیع کے بھائی،مولانا شمس الرحمان کے چچا زادہ بھائی جبکہ ناصر اقبال کے پھوپھی زاد تھے۔

Photos from ‎Buner News بونیر نیوز‎'s post 05/05/2026

جس مقتول کا قاتل نامعلوم ہو اسکا قاتل حکمران وقت ہوتا ہے
سوال یہ ہے کہ انڈیا میں علماء محفوظ ہے تو اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں علماء کیوں محفوظ نہیں ؟؟
شیخ حسن جان سے لے کر مولانہ سمیع الحق پھر مولانہ خانزیب اور مفتی منیر شاکر مولانا حامد الحق اور آج شیخ ادریس یہ نامعلوم کون ہے جو علماء کرام کو تسلسل سے شہید کررہے ہیں اور ریاست ابھی تک اس کو پکڑنے میں ناکام ہیں لیکن جب ان کی ذاتی دلچسپی ہو تو قاتلوں کو باہر ملکوں میں پکڑ کر لاتے ہیں

چلوں مان لیا شیخ ادریس نے کوئی بیان دیا تھا
تو مولانہ خانزیب کو کس نے شہید کیا تھا ؟
مفتی منیر شاکر کو کس نے شہید کیا تھا؟
مولانہ حسن جان کو کس نے شہید کیا تھا؟
مولانہ سمیع الحق کو کس نے شہید کیا تھا ؟
مولانہ حامد الحق کو کس نے شہید کیا تھا؟
مولانہ عادل کو کس نے شہید کیا تھا ؟
ان کے قاتل کہاں ہے؟
اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے ؟

Photos from ‎Buner News بونیر نیوز‎'s post 05/05/2026

ایک اور چراغِ علم بجھ گیا...
امت ایک جلیل القدر عالمِ دین سے محروم ہوگئی۔ 😢
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
حضرت مولانا شیخ ادریس صاحب کو نامعلوم افراد نے ترنگزئی میں شہید کر دیا۔ 😥
اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

29/04/2026

کل پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ میں کشیدگی اور غم کی فضا قائم تھی۔ تاہم جرگہ مشران، جن میں میاں سید لائق باچا، سید ممبر باچا، فتح خان جی، شیر زادہ خان اور دیگر معززین شامل تھے، نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حالات کو سنبھالا اور فریقین کے درمیان صلح کی بھرپور کوششیں کیں۔

ان مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں سانحہ کوریا کا راضی نامہ جنازوں سے قبل ہی طے پا گیا، جو کہ علاقے میں امن و اخوت کی ایک بہترین مثال ہے۔ جرگہ کے فیصلے کے مطابق دونوں مرحومین کے جنازے ایک ساتھ ادا کیے جائیں گے تاکہ دونوں خاندان اپنے غم کو مشترکہ طور پر برداشت کریں اور باہمی رنجشوں کا خاتمہ ہو۔

یہ فیصلہ نہ صرف مقامی روایات اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی دانشمندی اور اتفاق کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ تمام فریقین کی جانب سے جرگہ کے فیصلے کو تسلیم کرنا قابلِ تحسین ہے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل نصیب کرے، آمین۔

18/04/2026

Allah pak de obahi

انا للہ و انا الیہ راجعون

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گاؤں کالاخیلہ میں محترم غنی رحمن ولد مرحوم فضل غنی صاحب سکنہ عزیز آباد (خرکے) انتقال کر گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ نمازِ عصر کے بعد (6 بجے)مرکزی جنازہ گاہ کالاخیلہ تحصیل مندنڑ ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔

تمام اہلِ علاقہ سے شرکت اور دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

18/04/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گاؤں کالاخیلہ میں محترم غنی رحمن ولد مرحوم فضل غنی صاحب سکنہ عزیز آباد (خرکے) انتقال کر گئے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ نمازِ عصر کے بعد (6 بجے)مرکزی جنازہ گاہ کالاخیلہ تحصیل مندنڑ ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔

تمام اہلِ علاقہ سے شرکت اور دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Dubai