20/10/2026
پاکستان کی آج کی جیت میں 70 فیصد کردار کنگ عارفات منہاس کا تھا! 🔥🇵🇰
وہ کیسے؟ آئیے میں آپ کو کلیئر کرتا ہوں!
کنگ عارفات منہاس نے آج انگلینڈ کے خلاف ثابت کر دیا کہ اگر کسی کھلاڑی میں ٹیلنٹ ہو اور اسے موقع ملے تو وہ بڑے سے بڑے میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے۔ 💥
پہلے بیٹنگ میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی، 81 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں اور ٹیم کو ایک بڑی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی۔ ایسے وقت میں عارفات منہاس نے حسن نواز کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کی اور 58 گیندوں پر 59 رنز بنا کر پاکستان کو مشکل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 🔥🏏
لیکن بھائی، ابھی تو کہانی باقی تھی! 😎
جب انگلینڈ کی ٹیم 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو عارفات منہاس نے اپنی اسپن بولنگ سے انگلش بیٹنگ کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ ایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کرتے ہوئے صرف 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ یہی نہیں، آخری کھلاڑی کو رن آؤٹ کرکے پاکستان کی جیت پر مہر بھی لگا دی! 💚🔥
خلاصہ یہ کہ کنگ عارفات منہاس نے آج:
🏏 58 گیندوں پر 59 رنز بنائے
🎯 صرف 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں
⚡ آخری کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا
🏆 مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا
🇵🇰 پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 87 رنز سے فتح دلانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا!
اب اتنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد بھی اگر کوئی عارفات منہاس کی تعریف کرنے کے بجائے فضول تنقید کرے تو پھر بھائی، اسے کرکٹ سمجھانے کے لیے الگ کلاس لگانی پڑے گی! 😂🔥
آج عارفات نے صرف میچ نہیں جتوایا، بلکہ ثابت کیا کہ پاکستان کو ایک زبردست آل راؤنڈر مل سکتا ہے۔ ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو تنقید نہیں، اعتماد دینے کی ضرورت ہے!
ویلڈن کنگ عارفات منہاس! 👑💚
آج تو آپ نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو اپنی انگلیوں پر نچا دیا! 🇵🇰🔥