Quick Sports Cricket

Quick Sports Cricket

Share

کرکٹ کی تیز ترین اپڈاٹس نیوز اور فوٹوز کے لئے آپ یہ پیج ضرور لائک کریں :: شکریہ

Har Latest News Cricket Live Sports Live Updates Pic Posts Updates Hasil Karne Ke Liye Page Like Karen>

02/09/2026

🏏 پاکستانی ٹیم میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں۔

سوال پوچھا گیا تو جین میریٹ نے مسکراتے ہوئے فوراً جواب دیا:

"ظاہر ہے، بابر اعظم ہی!" ❤️🇵🇰

بابر اعظم کی مقبولیت سرحدوں سے باہر بھی برقرار! 👑🏏

02/09/2026

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا ناقدین کو جواب!

محسن نقوی نے کہا:

"جو لوگ کہتے ہیں کہ میرے آنے کے بعد کرکٹ تباہ ہوگئی، انہیں دیکھنا چاہیے کہ میرے آنے سے پہلے رینکنگ کیا تھی۔"

📢 (جیو نیوز)

02/09/2026

اسامہ میر کا پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ پر طنزیہ وار!

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم مگر تیکھا ٹویٹ کرتے ہوئے پی سی بی کی حالیہ پالیسیوں اور ٹیم مینجمنٹ پر شدید طنز کیا۔

اسامہ میر نے لکھا:

"حیرت کی بات ہے کہ کسی نے پورا سسٹم تباہ کر دیا اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا۔"

ساتھ ہی انہوں نے مشہور کہاوت "اب پچھتائے کیا، جب چڑیاں چُگ گئیں کھیت" کا حوالہ دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ سب کچھ بگڑنے کے بعد کی جانے والی تبدیلیاں شاید بے سود ہیں۔

کرکٹ شائقین کی جانب سے اسامہ میر کے بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ 🏏🔥

02/09/2026

شاہد آفریدی کا محسن نقوی کے نام اہم پیغام!

(جیو نیوز)

شاہد آفریدی نے کہا:

"مجھے معلوم ہے کہ آپ ایران، شام، امریکا اور سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، لیکن براہِ کرم پی سی بی کے دفتر کا بھی دورہ کریں اور کرکٹ کو کچھ وقت دیں۔ ہماری کرکٹ نویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔"

🔥 شاہد آفریدی کا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو دوٹوک پیغام۔

02/09/2026

اسپورٹس صحافی شعیب جٹ کی ایکس پر ٹوئٹ۔۔۔ 🗣️

02/09/2026

عاقب جاوید کا بابر اعظم پر سخت بیان! 🗣️

"بابر اعظم کو ٹیم کی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ وہ اسکواڈ کے بہترین بلے باز ہیں، لیکن وہ نہ تو پرفارم کر سکے اور نہ ہی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو آگے سے لیڈ کر سکے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم میں مشکلات سے نکل کر دوبارہ مقابلے میں آنے کا جذبہ نظر نہیں آیا۔"

دوسری جانب سوال یہ بھی ہے کہ چیف سلیکٹر سے کوئی جواب طلبی کیوں نہیں ہو رہی؟ جن کے پاس ایک سال سے زائد عرصے سے مکمل اختیارات رہے، جنہوں نے سیریز کے دوران اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں اور اب کپتان اور کوچ کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچایا جا چکا ہے، اب ذمہ داری کا تعین بھی ضروری ہے۔ 🇵🇰🏏

02/09/2026

🔥سعید اجمل کا سخت بیان!

"آپ نے ٹیم تبدیل کر دی، کوچز کو بھی ہٹا دیا، لیکن عاقب جاوید جیسے لوگوں کو کیوں نہیں ہٹایا، جنہوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے؟"

سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ میں موجودہ فیصلوں اور انتظامی معاملات پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ 🇵🇰🏏

02/09/2026

امام الحق کے لیے بڑی مشکل!

ذرائع کے مطابق پی سی بی امام الحق پر 1 سے 2 سال کی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔

📢 (جیو نیوز)

02/09/2026

خاور گھمن نے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران واپس بلانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے پنجابی کہاوت کا حوالہ دیا:

"نانی نے خصم کیتا، بُرا کیتا، کر کے چھڈ دتا، ہور وی بُرا کیتا۔"

ان کا کہنا تھا کہ پہلے فیصلہ ہی غلط تھا اور پھر ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو واپس بلانا اس سے بھی زیادہ نقصان دہ اقدام ثابت ہوا۔

02/09/2026

مشہور سپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے اوپر پیغام 🗣️

ایک کنوایں میں ایک جانور گر گیا سارا پانی گندہ ہو گیا بدبو پھیل گئی ، لوگ جمع ہوئے فیصلہ ہوا کہ سارا پانی باہر نکال دیں تو گند اور بدبو ختم ہو جائے گی، سارا پانی نکال دیا مگر گند اور بدبو نہ گئی ، ایک دیوانے نے کہا کہ پانی نکالنا چھوڑو اس جانور کو نکالوں ، جب جانور کو نکالا گیا تو بدبو اور گند خود با خود صاف ہو گیا۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Al Khaleej Aj Tejari 2 Street/Business Bay
Dubai
0000