09/10/2026
❣️ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ ❣️
🏏❤️ حاجی رفیق پٹواری میموریل ویلج سسٹم فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 6061 فتح ❤️🏏
🌟 ٹورنامنٹ کی دوسری رات سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیم نوید قیصر کرکٹ کلب 89 فتح 🌟
ماشاءاللہ، نوید قیصر کرکٹ کلب 89 فتح نے ٹورنامنٹ کی دوسری رات اپنے شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پوری رات بیٹنگ میں فہد جاوید اور حیدر رنگا نے اپنی لاجواب بیٹنگ سے خوب رنگ جمایا، جبکہ عابد رضا نے بھی بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 🔥🏏💥
بالنگ کے میدان میں فہد زاہد اور شہزاد منیر نے اپنی شاندار بالنگ سے حریف بیٹسمینوں کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا، جبکہ فہد جاوید اور جواد نے بھی بالنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔ 👏🎯❤️
❣️ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر نوید قیصر کرکٹ کلب 89 فتح کی پوری ٹیم، اونرز اور مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد! ❣️
🏆 دعا ہے کہ ٹیم سیمی فائنل میں بھی اسی جوش، جذبے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیوں کا سفر جاری رکھے۔ آمین! 🤲❤️
📸 Asif Amin Studio 🏏
Where Cricket Lives ❤️🔥