25/08/2026
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے 16 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
نیدرلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نےنویں سے 16ویں پوزیشن کےکلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو 3کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا۔
خیال رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ 8 سال بعد 2026 کے ورلڈکپ کےکوالیفائی کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو ابتدائی تین میچز میں کامیابی نہیں ملی اور وہ دوسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی تاہم نویں سے 16 ویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان کو جاپان کے خلاف پہلی کامیابی ملی۔
ایک موقع پر پاکستان دو گول سے خسارے میں تھا تاہم پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اور مقابلہ تین کے مقابلے مین چار گول سے جیت لیا۔ ابوبکر انجری کے باعث میچ میں کپتانی نہیں کرسکے تھے ، ان کی جگہ معین شکیل نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیے۔
جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 حماد الدین اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
یہ نہ صرف نیدرلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں 4 مرتبہ کی ریکارڈ عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی کامیابی ہے بلکہ ہاکی ورلڈکپ کے مقابلوں میں پاکستان نے 6 ہزار 17 دنوں بعد کسی ٹیم کو شکست دی ہے۔
25/08/2026
این سی اے کیمپ میں 20 کھلاڑی طلب 🏏🇵🇰
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے مستقبل کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے کیمپ میں طلب کر لیا ہے 🔥🏏 اس فہرست میں فہیم اشرف، عاکف جاوید، احمد دانیال، عرفات منہاس، قیوم خان، رضا اللہ، عبدالصبحان، عمران خان جونیئر، مبشر خان، سلمان مرزا، محمد سلمان، محمد عمران، ابرار احمد، محمد نواز، مہران ممتاز، فیصل اکرم، سعد مسعود اور دانش عزیز سمیت مختلف باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں 🇵🇰💚 کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیت، فٹنس اور مہارت پر کام کرنے کا موقع ملے گا، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان میں سے کون اپنی کارکردگی سے قومی ٹیم کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے؟ 👀🔥
23/08/2026
16 سال کا انتظار ختم، 6,017 دن بعد پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرلی
رپورٹ طاہر لطیف
پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کلاسیفکیشن راؤنڈ میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دے کر عالمی کپ 2026 میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں فتح کے لیے 16 سال سے زائد عرصہ انتظار کرنا پڑا۔
جاپان نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 7ویں منٹ میں ہیوتا یامادا نے گول کرکے برتری حاصل کی۔ 15ویں منٹ میں کائٹو تاناکا نے دوسرا گول کرکے جاپان کی برتری 2-0 کردی۔
پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں شاندار واپسی کی۔ 22ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا، جبکہ 32ویں منٹ میں رانا وحید نے اپنا دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔
صرف ایک منٹ بعد حمادالدین محمد نے گول کرکے پاکستان کو 3-2 کی برتری دلا دی۔
جاپان نے 36ویں منٹ میں کوجی یاماساکی کے گول سے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا، تاہم پاکستان نے ہمت نہ ہاری۔
41ویں منٹ میں حنان شاہد نے اہم گول کرکے پاکستان کو 4-3 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
آخری لمحات میں جاپان نے برابری کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم پاکستانی دفاع نے دباؤ کا بہترین انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے برتری برقرار رکھی۔
پاکستان کے گول
رانا وحید اشرف: 22، 32 منٹ
حمادالدین محمد: 33 منٹ
شاہد حنان: 41 منٹ
جاپان کی جانب سے ہیوتا یامادا، کائٹو تاناکا اور کوجی یاماساکی نے گول کیے۔
یہ کامیابی پاکستان کے لیے محض ایک میچ کی فتح نہیں بلکہ 6,017 دن کے طویل انتظار کے خاتمے کی علامت ہے۔ 2010 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے قومی ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔
22/08/2026
طارق بشیر چیمہ بھی میدان میں آگئے
بہاولپور عوامی اتحاد کے نام سے ایک گروپ بنا کر ولی داد چیمہ کی بھی بہاولپور سے الیکشن لڑنے کی تیاری
22/08/2026
🚨 پاکستان میں کرکٹ کا دھماکے دار سیزن! 🇵🇰🏏
ایک ہی ہوم سیزن میں 3 ٹیمیں، 3 فارمیٹس اور زبردست مقابلے! پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں مدِ مقابل ہوں گے۔ 🔥
📅 مکمل شیڈول دیکھنے کے لیے تصویر دیکھیں! 📸
💬 آپ کس میچ کے لیے سب سے زیادہ پرجوش ہیں؟ کمنٹس میں بتائیں!