09/06/2026
*Heal Soon Saddan our Pedri* 🙏
Training didn’t feel like training today after you left with that broken hand The ground hurt you but it hurt us more to see you in pain. We’re all praying for a fast recovery Rest recover and come back to do what you love We’ll keep your spot warm.
*Your Teammates missed you*
27/05/2026
عیدِ قرباں مبارک
سفروں کی دھول میں لپٹے میرے دوستوں سایہ دار شجر کی مانند میرے بزرگوں آپ سب کو میری طرف سے عید الاضحیٰ کی پُر خلوص مبارک باد
دعا ہے کہ مالکِ کائنات حضرت ابراہیمؑ کی سنت کو ہم سب سے شرفِ قبولیت بخشے اور ہماری پیشانیوں کو اپنی بارگاہ میں سرخرو کرے
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲
20/05/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الحمدللہ ثم الحمدللہ ہمارے گراؤنڈ پر عید کے موقع پر میلا نہ لگانے کا فیصلہ ہمارے لیے عید کی خوشی سے کم نہیں ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم کبھی بھی بچوں کی خوشیوں کے خلاف نہیں تھے اور نہ ہیں لیکن ایک دن کی خوشی کے لیے ہمارے نوجوانوں کی سالوں کی محنت اور یہ گراؤنڈ برباد ہو جاتا جسے بچانا ہم سب کا فرض تھا ہم اپنے قابلِ احترام بزرگوں کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے نوجوانوں کے جذبات کو سمجھا اور ہمارا سہارا بنے اپنے غیور نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو تہذیب کے دائرے میں رہ کر اپنے گراؤنڈ کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اُن بھائیوں کو دونوں ہاتھ جوڑ کر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو میلا لگانا چاہتے تھے مگر انہوں نے انا کے بجائے احساس کو چُنا ہماری التجاء کو اپنی رضا سے قبول کیا اور بڑے پن کی وہ مثال قائم کی جسے یاد رکھا جاۓ گا آپ سب نے مل کر ثابت کر دیا کہ جب نیت صاف ہو لہجہ نرم ہو اور مقصد اپنی جگہ کی حفاظت ہو تو دیواریں گر جاتی ہیں اور دل جُڑ جاتے ہیں یہ گراؤنڈ مٹی کا ٹکڑا نہیں ہمارے خوابوں کا پہلا صفحہ ہے جسے آپ سب نے مل کر بچا لیا ہم تا زندگی آپ کے احسان مند رہیں گے۔
جزاکم اللہ خیراً کثیرا ❤️⚽
19/05/2026
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
سب سے پہلے میں اپنے تمام بڑوں بھائیوں اور اس پیج کو دیکھنے والوں کا دل سے احترام کرتا ہوں۔
یہ بات درست ہے کہ یہ گراؤنڈ کسی ایک شخص یا گروہ کی ملکیت نہیں بلکہ یہ ہمارے گاؤں کڈی کے تمام لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کا مشترکہ اثاثہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب یہ جگہ بن رہی تھی جب اس پر پولیس اسٹیشن بننے کا معاملہ چل رہا تھا تو تھنڈکوئی یا کسی دوسرے گاؤں سے ہمارے ساتھ کھڑے ہونے والا کوئی نہیں تھا۔
جب یہ گراؤنڈ ہمیں ملا تو یہ ایک ویران ناہموار اور کھیل کے قابل نہ ہونے والی جگہ تھی اس میں حکومتی 20 فیصد کام بھی نہیں ہوا اس کے بعد جو کچھ بھی ہوا وہ ہم نے اپنی محنت اپنے پیسوں سے کیا
زمین کی لیولنگ ہم نے خود کی مٹی ہم خود ڈال کر لائے گھاس ہم نے خود لگائی اسے پانی ہم دیتے ہیں اور اسے کاٹنا بھی ہماری ذمہ داری ہے نہ حکومت نے کبھی ہماری مدد کی نہ کسی سیاسی شخصیت نے اور نہ ہی کسی بزرگ یا تنظیم نے ہمارا ہاتھ بٹایا۔
آج بھی اس گراؤنڈ پر کام کرنے والے سب لڑکے بے روزگار ہیں مگر اس کے باوجود ہم نے اس جگہ کو زندہ رکھا ہوا ہے ہم اس کی صفائی خودکرتے ہیں اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں کیونکہ ہمارے لیے یہ صرف مٹی کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ہماری محنت ہماری پہچان اور ہمارے نوجوانوں کے کھیلنے کی واحد جگہ ہے
اب اگر ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ میلہ کہیں اور منعقد کیا جائے تو اس کی وجہ کوئی ضد یا مخالفت نہیں ہم بچوں کی خوشیوں کے خلاف نہیں ہیں ہم خود چاہتے ہیں کہ ہمارے گاؤں کے بچے ہر عید پر کھیل کود کریں ہنسیں اور خوشیاں منائیں لیکن اگر یہ میلہ اسی گراؤنڈ پر ہوگا تو جو تھوڑی بہت گھاس اور لیولنگ باقی بچی ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی اور پھر ہمارے نوجوانوں کی فٹبال کھیلنے سے متاثر ہو جاۓ گی
ہماری گزارش صرف اتنی ہے کہ یہ میلہ تھنڈکوئی میں یا کسی اور مناسب جگہ پر منعقد کر لیا جائے اگر آپ لوگ اجازت دیں تو ہم خود آپ کے ساتھ مل کر اس کے انتظام میں ہر ممکن مدد کریں گے مالی طور پر بھی اور عملی طور پر بھی۔
ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے نہ کسی کی بے عزتی کرنا چاہتے ہیں ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ جو جگہ ہم نے اپنی محنت سے بنائی ہے اسے خراب نہ کریں
اللہ کرے ہم سب مل کر اپنے گاؤں کے لیے ایسے فیصلے کریں جن سے اتحاد بھی قائم رہے بچوں کی خوشی بھی برقرار رہے اور ہمارے وسائل بھی محفوظ رہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنے سمجھنے اور مل جل کر چلنے کی توفیق دے آمین۔
15/05/2026
Last Evening the field held its breath
Kaddi FC Junior and Managi FC locked horns for 50 minutes neither giving an inch the final score is 0-0.
When the lights grew sharper and the penalties came Kaddi stood taller
Alyan Hashir Sanan and Aizaz
Four calm hearts Four perfect strikes
Victory didn’t come loud it came true.
Kaddi FC Junior you played with courage Best Of Luck for Next Match
20/04/2026
*𝐎𝐏𝐄𝐍𝐈𝐍𝐆 𝐃𝐀𝐘 𝐈𝐒 𝐇𝐄𝐑𝐄* 🏆
Insha'ALLAH *21.04.2026*
The ground will shake the crowd will roar two of the fiercest young squads lock eyes for the very first battle of the tournament
*KADDI FOOTBALL CLUB ⚔️ MANAGI YOUNGSTERS FC*
Skill vs Spirit. Speed vs Strategy. Glory waits for only one.
📍 *Inam Ali Sher Stadium Chota Lahor*
⏰ *First whistle: 4:30 PM*
Don’t be late and be the 12th man.
This is where legacies begin This is where the tournament catches fire🔥
Stand with your side Sing for your side Bleed for the badge.
05/04/2026
Alhamdulillah Kaddi FC's Explosive Attack Secures 5-2 Win Over Nobel FC Saleem Khan: Ansar's Hat-trick and Strikes from Sanan & Alyan Seal Convincing Win