04/10/2026
🏆🇵🇰 خیبر باڑہ کا ہونہار ستارہ — قومی میدان میں روشن ہونے کو تیار! ⚽🔥
آل پاکستان انڈر 17 نیشنل چیمپئن شپ — اسلام آباد
خیبر، باڑہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان فٹبالر عادل قومی سطح کے اس اہم ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔
محنت، جذبے، نظم و ضبط اور کھیل سے محبت کا یہ سفر یقیناً قابلِ فخر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عادل اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف اسلام آباد ٹیم بلکہ اپنے علاقے خیبر باڑہ کا نام بھی روشن کریں گے۔ 🇵🇰⚽
🔥 باغی فٹبال ٹیم — نوجوان ٹیلنٹ، جذبے اور ٹیم ورک کی پہچان۔
عادل اور اسلام آباد ٹیم کے لیے دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں۔ 🤲🏆
اللہ تعالیٰ کامیابی عطا فرمائے اور مزید بلندیوں تک پہنچائے۔ ❤️⚽